وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی چہلم جلوس شہدائے کربلاؑجی سکس اسلام آباد پر انتظامیہ کی ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے ۔عزاداران امام حسینؑ پر کاٹی گئی ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے۔ آئی جی اسلام آباد واقعے کا فوری نوٹس لیں۔ ان خیالات کااظہار ایم ڈبلیوایم کے مرکزی چیئرمین عزاداری کونسل ملک اقرار حسین نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہاکہ گزشتہ پچاس سالوں سے اسلام آباد کا مرکزی جلوس اپنے روائتی روٹ پر پر امن طریقے سے منعقد ہوتا چلا آرہا ہے اور ہر سال بر وقت اختتام پذیر ہوتا ہے ۔لیکن ڈیڑھ سو سے زیادہ عزادارن کو صرف اس بنا پر ایف آئی آر میں نامزد کر کے دفعات لگانا کہ انہوں نے کسی خاص مقام پر زیادہ دیر عزادری کی ہے سراسر معتصبانہ اور بدنیتی پر مبنی فعل ہے ۔

انہوںنے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا فوری نوٹس لیں اور حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے عزادارن امام حسینؑ پر کاٹی گئی ایف آئی آر کو ختم کریں پور ے ملک میں عزادری کے پروگرامات اور جلوس عز ا عام عوام کے لئے کبھی مسئلے کا باعث نہیں بنے مسائل خود انتظامیہ کے اقدامات سے عام عوام کے لئے مشکلات پیدا ہوتی ہیں ۔

وحدت نیوز(بغداد) گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے سابق عراقی نائب صدر اور وزیر اعظم، حزب الدعوۃ عراق کے سربراہ نوری المالکی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے امسال اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کو درپیش ویزا مسائل پر عراقی حکومت اور خصوصاً عراق کی سیاسی قیادت کے فوری اور مثبت ردعمل پر نوری المالکی کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پاکستانی زائرین کے لیے عراقی ویزا کے مسائل کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ویزا کے حوالے سے درپیش مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا اربعین حسینی کے اہم موقع پر ویزا جاری کرنے میں درپیش مسائل کیوجہ سے پاکستانی زائرین کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ پاکستانی شہریوں کو درپیش ویزا مسائل کے حوالے سے نوری المالکی نے کہا کہ میں نے اپنے دورِ حکومت میں ویزا مسائل کو سیاحتی کمپنیوں کے ذریعے مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی جانب قدم بڑھایا تھا اور میں بہت جلد موجودہ حکومت خصوصاً وزارت داخلہ سے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی بات کروں گا۔

ایک گھنٹہ جاری رہنے والی اس ملاقات میں حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے گزشتہ پانچ اگست سے کشمیر کو ایک جیل بنا رکھا ہے اور کشمیر میں ایک ملین ہندوستانی فوج داخل کرکے تاریخ کے بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر عالمی برادری خصوصاً امتِ مسلمہ مسئلہ کشمیر پر نہ اٹھی تو کشمیر میں ایک ایسا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے جس کے آثار کئی نسلوں کو متاثر کریں گے اور یہ مسئلہ انتہائی گھمبیر شکل اختیار کرلے گا۔

 سابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں اور مختلف عالمی اور علاقائی فورمز پر اس مسئلے کی سنگینی کے پیش نظر موثر اقدامات کی بھرپور حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر پر امت مسلمہ کے فوری اور متفقہ اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

ملاقات میں نوری المالکی نے علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے موقف اور کوششوں کو سراہا۔ سابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا میں عراقی حکومت کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لائے۔ ملاقات میں دونوں سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے حزب الدعوۃ عراق اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وحدت نیوز(پڈعیدن) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے پڈ عیدن میں مسجد و امام بارگاہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دورہ کیا اور مقامی مومنین کو در پیش مشکلات پر گفتگو اس موقعہ پر مقامی مومنین نے پڈ عیدن میں عزاداری امام حسین علیہ السلام اور نماز جماعت و تعمیر مسجد کے پروگراموں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد دین اسلام کا مرکز ہے اسی لئے امام خمینی رح نے فرمایا مساجد اسلام کے مورچے ہیں انہیں آباد رکھو۔

انہوں نےکہا کہ ہمیں مساجد کی فعالیت اور سرگرمیوں میں مسجد نبوی اور سیرت پیغمبر اسلام ص کو اسوہ بنانا ہوگا۔ محراب یعنی میدان جنگ شیطان اور طاغوت کے مقابلے میں محراب بندگی خدا اور اطاعت الہی کا مقام ہے۔انہوں نےکہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی فیملیز کے مطالبات آئین پاکستان اور قانون کے مطابق ہیں ارباب اقتدار معصوم بچوں اور بوڑھی ماؤں کے درد کو محسوس کریں۔

وحدت نیوز(کربلائے معلی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کے زیر اہتمام حرم امام حسین ؑکے خاتم الانبیاءہال میں منعقدہ دوسری سالانہ سید الشہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے مہمان خصوصی ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اربعین حسینی کا عظیم اجتماع مقاومت اسلامی کا مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا اگر مقاومت نہ ہوتی تو اربعین حسینی کا یہ عظیم اجتماع بھی نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مقاومت کی کامیابیوں نے اربعین حسینی کے بے مثال اجتماع کا مقدمہ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے مزید فرمایا قیام امام حسین ع کا مقصد اور مخاطب امت اسلامی ہے۔ انہوں نے زیارت عاشورا کے پرنور جملات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جب ہم زیارت عاشورا میں قاتلین امام حسین ع کی مذمت کرتے ہیں تو ایک جگہ اس امت کی مذمت کرتے اور اس پر لعنت کرتے جس نے امام پر ظلم کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ غرض و غایت تشکیل و اصلاح امت محمدی ہے اور اربعین حسینی تشکیل امت کا مرحلہ ہے، ایک ایسی امت جس میں تمام انسانی فضائل بدرجہ اتم موجود ہوں جیسے اربعین حسینی کے اجتماع میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے حضرت زینب س کے اس پرنور اور بامعرفت جملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سیدہ زینب س نے دربار یزید میں یزید کے جواب میں فرمایا تھا "میں نے سوائے جمال کے کچھ نہیں دیکھا" انہوں نے فرمایا سیدہ زینب س اس ہمارے دور کو دیکھ رہی تھیں اور ان کی اس معرفت بھری گفتگو میں ہمارے زمانے کے حالات کی پیشگوئی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج آپ دیکھتے ہیں کہ اربعین حسینی کا اجتماع سوائے جمال اور خوبصورتی کے یہاں کچھ نظر نہیں آتا۔ ہر طرف اعلی انسانی صفات اور فضائل ہی نظر آتے ہیں۔ انہوں نے مقاومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ دور تشکیل امت کا مرحلہ ہے انہوں نے کہا ہم تشکیل امت کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ ایک ایسی امت جس میں ہر رنگ نسل قوم قبیلے اور دین و مذہب کے لوگ شامل ہوں گے یعنی ایک عظیم انسانی معاشرہ تشکیل پارہا ہے۔ انہوں نے اس عنوان سے کہا کہ ہمیں اس مرحلے پر اپنی ذمہ داریوں کی پہچان کرنی اور ان کی ادائیگی کا اہتمام کرنا ہے۔ دوسری سالانہ بین الاقوامی سید الشہداء کانفرنس کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے اختتام کا باقاعدہ اعلان فرمایا۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر آئی ایس او بلتستان کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دنیا بھر میں جاری مظالم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے مودی کو جواب دینا ہے تو جی بی کو پاکستان کا حصہ بنا کر دیدے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری مظلوم عوام پر جاری بھارتی جارحیت کی اخلاقی طور پر مذمت کرتے ہیں اور کشمیر میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کے خاتمے پر جی بی میں واویلا کا اخلاقی جواز نہیں رہتا کیونکہ یہاں یہ کام پچاس سال قبل ہو چکا ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان سے کشمیر کی صورتحال زیادہ بہتر ہے، تعلیم و ترقی میں کشمیر جی بی سے زیادہ آگے ہے۔ جی بی پر کشمیر کی آڑ میں مظالم ختم کیے جائیں، یہاں کے جوانوں کو تنگ کرنا چھوڑ دیا جائے۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ہماری آرزو اور ارمان پاکستان کا آئینی حصہ بننا ہے۔ ہمارے حکمران آئے روز گلگت بلتستان کو متنازعہ قرار دیتا ہے لیکن متنازعہ حقوق دئیے جاتے ہیں نہ ہی آئینی حقوق دئیے جا رہے ہیں۔ کشمیر کو ایک آزاد سٹیٹ کے طور پر ڈیل کی جا رہی ہے، جب گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے تو کیا حکمران چاہتے ہیں کہ جی بی کو آزاد سٹیٹ کے طور پر تسلیم کرے۔ ہمیں پاکستانی تسلیم کیا جائے اور متنازعہ رٹ ختم کیا جائے ورنہ ہم مجبور ہوں گے کہ کوئی اور تحریک چلائیں اور کشمیر کی طرح خود مختار سیٹ اپ کا مطالبہ کریں گے۔ جب آزاد کشمیر کا حصہ ہی تسلیم کر رہے ہیں تو آزاد سیٹ اپ بھی دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ستر سالوں میں حکمرانوں نے مایوسی کے سوا یہاں کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔  وزیراعظم پاکستان ٹرمپ اور آل سعود کی سازش میں نہ آئیں، یہ دونوں کبھی پاکستان سے مخلص نہیں ہو سکتے۔آغا علی رضوی نے کہا کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو وزیر اعظم کو امریکہ چھوڑ کر مقاومتی بلاک میں آنا ہو گا، ایران کے بلاک میں آنا ہو گا۔ ملک میں اندرونی طور پر بڑے مسائل پیش آ رہے ہیں، شیعہ جوانوں کو ماورائے قانون و آئین لاپتہ کیا جا رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ مسنگ پرسنز کا عدالتی ٹرائل کیا جائے، کوئی جرم ہے تو اس جرم کو سامنے لایا جائے۔ بے گناہوں کی آہیں ظالموں کی طاقت کو نگل سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، مہنگائی کا طوفان ہے اور عوام بے چین ہیں۔ ان کمزوریوں سے دشمن فائدہ اٹھا کر ملک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے سے قبل ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

وحدت نیوز(کربلائے معلی) عراق کے شہر کربلا مقدسہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے زیر اہتمام دوسری سالانہ بین الاقوامی سید الشہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے سید الشہداء کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاؤہ بزرگ عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے بانی رکن جناب حجت الاسلام و المسلمین غلام حر شبیری، انصاراللہ یمن کی سیاسی شورای کے رکن جناب شیخ محمد قبلی، کتائب سید الشہداء عراق کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن جناب حجت الاسلام و المسلمین شیخ کاظم فرطوسی، اسلامک موومنٹ نائجیریا کے جناب شیخ انس شعیب آدم نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے سربراہ جناب حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے افتتاحی کلمات ادا کیے۔

اس کانفرنس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ اقبال بہشتی، اسد عباس نقوی، ملک اقرار حسین، نثار علی فیضی ،صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی،صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت مطہری، سابق وزیر قانون بلوچستان آغا رضا ،ہنگو کے معروف عالم دین علامہ خورشید انور جوادی سمیت مختلف ممالک سے تشریف لائے زائرین ابا عبداللہ الحسین ع نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اربعین کے اس عظیم اجتماع کے موقع پر شہدائے کربلا کے جوار میں کانفرنس منعقد کرنے کا ایک مقصد دنیا بھر سے تشریف لانے والے مومنین سے رابطہ اور ملاقات ہے۔ انہوں نے کہا اس اہم موقع پر سید الشہداء کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اربعین حسینی کے عظیم اجتماع کی برکات اور پیغام کی تبلیغ اور تشہیر کی مہم میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ سید الشہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپ سے تشریف لانے والے بزرگ عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے بانی رکن جناب حجت الاسلام و المسلمین غلام حر شبیری نے کہا کہ کربلا کا اصل پیغام ذلت کی زندگی سے دوری ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا اربعین حسینی نے ایک نیا سماجی نظام متعارف کروایا ہے جس میں تمام انسانی فضائل دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا استکبار ہمیشہ سے معاشروں پر جہالت مسلط کرکے انہیں گمراہ رکھنا اور انسانی فضائل سے دور رکھنا چاہتا ہے لیکن مکتب کربلا انسان کو علم کے زیور سے آراستہ کرتا اور معاشروں میں انسانی فضائل کو رائج کرنا چاہتا ہے اور اربعین حسینی انہی انسانی فضائل کا مظہر ہے۔

سید الشہداء کانفرنس میں کتائب سید الشہداء عراق کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن حجت الاسلام و المسلمین شیخ کاظم فرطوسی نے کہا یہ اربعین حسینی کی برکات ہیں کہ آج ہم سب یہاں جمع ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے کربلا اور اربعین کی برکات کی بدولت داعش جیسے خبیث دشمن کو شکست دی ہے اور دنیا بھر میں مستضعفین جہاں بھی ظلم کے مقابلے میں کھڑے ہیں وہ کربلا کی بدولت ہے کیونکہ کربلا نے انسانیت کو عزت کے ساتھ جینے کا راستہ دکھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا دشمنِ انسانیت یمن، کشمیر، عراق، شام، فلسطین اور لبنان میں ہر جگہ ظلم و ستم روا رکھے ہے جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ان خطوں کے مسلمان دشمن کے سامنے تسلیم نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کشمیری مسلمانوں کا قصور بھی یہی ہے کہ وہ ظلم کے سامنے نہیں جھکے اور یہ استقامت صرف مکتب کربلا سیکھاتا ہے۔ انہوں نے کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے جس خطے میں بھی مظلومین ظالموں اور مستکبرین کے مقابلے میں استقامت دکھا رہے ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم ان کی حمایت کرتے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ امور خارجہ کے زیر اہتمام کربلا میں منعقدہ سید الشہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انصار اللہ یمن کی سیاسی شورای کے رکن جناب شیخ محمد قبلی نے کہا کہ یمنی عوام نے امام حسین ع کے قیام سے سبق لیتے ہوئے ظلم کے مقابلے میں جو قیام کیا ہے اس اور امام حسین ع کے قیام میں کئی مماثلتیں ہیں۔ قیام امام حسین ع اور یمنی مزاحمت کے درمیان موجود مماثلتوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب شیخ محمد قبلی نے کہا کہ جیسے امام حسین ع اصلاح امت کے لیے اٹھے ہم یمنی بھی ویسے ہی اصلاح حالِ امت یمن کی جدو جہد کے بانی ہیں۔ انہوں نے کہا امام حسین ع نے فرمایا میں نے دین میں کوئی تبدیلی نہیں کی جو تم مجھے قتل کرو اسی طرح ہم یمنیوں نے دین یا کسی بین الاقوامی عرف یا قانون کے خلاف کوئی بغاوت نہیں کی جو ہمیں قتل کیا جائے۔ انہوں نے مزید فرمایا امام حسین ع ذلت قبول نہیں کی اور یمنی قوم نے بھی ذلت کی زندگی قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا امام حسین ع کے دشمن بھی رسوا ہوئے اور اللہ کے حکم سے انشااللہ یمنی قوم کے دشمن بھی رسوا اور ذلیل ہوں گے۔

سید الشہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب مظلوم خاموش رہتا ہے تو ظالم کا حوصلہ بڑھتا اور اس کے ظلم کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن جب ظلم کے مقابلے میں کھڑا ہو جایا جائے تو شکست ظالم کا مقدر ٹھہرتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی شیعہ قوم اور قیادت کا شکریہ ادا کیا اور یمنی مزاحمتی قیادت خصوصاً انصار اللہ کی قیادت کا شکریہ اور نیک خواہشات ان تک پہنچائیں۔ دوسری سالانہ بین الاقوامی سید الشہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامک موومنٹ نائجیریا کے رہنما جناب شیخ انس شعیب آدم نے کہا آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی تبلیغ سے دشمن نے خطرہ محسوس کیا تو ان کی فعالیت کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا لیکن جب وہ اس میں ناکام رہے تو انہوں اسلامک موومنٹ کے کارکنوں پر ظلم و ستم کا راستہ لیا۔ انہوں نے کہا اسی دوران شیخ ابراہیم زاکزاکی کے تین بیٹے شہید کردئیے گئے بعدازاں شیخ کے گھر پر حملہ کرکے مزید تین بیٹے شہید اور شیخ ابراہیم اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا نائجیریا میں ہونے والا ظلم دنیا میں ڈھائے جانے والے مظالم کی ہی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کو جب ہندوستان جاکر علاج کروانے کی اجازت ملی تو امریکہ و ہندوستان جاسوسی اداروں اور کرائے کے قاتلوں کے ذریعے ان کی جان کے درپے ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا شیخ ابراہیم زکزاکی کو ہندوستان میں قتل کردیے جانے کا خطرہ محسوس ہوا تو انہوں نے واپس نائجیریا جانے کا فیصلہ کیا اور اب گزشتہ تین ماہ سے ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے نائجیریا میں مکتب سید الشہداء اختیار کیا ہے اور ہمارا عہد ہے کہ ہم سید الشہداء کی طرح استقامت دکھائیں اور ظلم کو سرنگوں کردیں گے۔ انہوں نے نائجیریا کی اسلامی تحریک کی قیادت کی جانب سے پاکستانی شیعہ قوم اور قیادت کا اس تحریک اور شیخ ابراہیم زکزاکی کی آزادی کی مہم کی حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree