وحدت نیوز (اسلام آباد) دھرنا حکومت کے خلاف ہے اور گھبراہٹ اپوزیشن کے حلقوں میں ہے ۔ مولانا کو گھیر کر اسلام آباد لانے والے دور سے تماشا دیکھ رہے ہیں ۔ لاہور میں آزادی مارچ کے فلاپ شو نے ن لیگ کی عوامی قوت پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے ۔ان خیالات کااظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات وفوکل پرسن حکومت پنجاب برائے مذہبی ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا استعفی مانگنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور مخصوص طبقہ فکر و جماعت کے لوگ مولانا کے ساتھ نکلے ہیں ۔ اسلام آباد بائیس لاکھ سے زیادہ کی آبادی کاشہر ہے جہاں پی پی پی اور ن لیگ کے ہزاروں ووٹر موجود ہیں اس کے باوجود مولانا کے دھرنے میں چند سو بھی جیالے اور متوالے نظر نہیں آرہے ۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگی قیادت تذبذب کا شکار نظر آتی ہے ۔اے این پی مارچ میں شرکت کے بعد گھروں کو واپس جا چکی ہے ۔پی پی پی اپنی بے وجہ کی جلسہ کمپین میں مصروف ہے ۔ مولانا کے پاس اب بھی وقت ہے کہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فیصلہ کریں اور دھرنا دھرنا کھیلنا بند کریں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خراج تحسین۔ جدوجہد آزادی گلگت بلتستان کے عظیم شہدا ءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا سب سے باوفا اور نظریاتی خطہ ہے ۔ستر سالہ محرومیوں کے باوجود سبز ہلالی پرچموں میں لپٹے شہداء وفاداری کی عظیم مثالیں ہیں ۔حکومت اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرگلگت بلتستان کے مستقبل پر فیصلہ کرنا ہوگا ۔
انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سلب رکھ کر ہم مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کر رہے ہیں ۔اگر سیاسی جماعتیں گلگت بلتستان کے الحاق سے متفق ہیں تو پارلیمنٹ میں فوری طور پر قرادار لائیں۔ آئین پاکستان کے اندر رہتے ہوئےگلگت بلتستان کو مسئلہ کشمیر کے فیصلے تک فوری عبوری صوبے کا سیٹ اپ دیا جائے۔
انہوںنے مزید کہاکہ گلگت بلتستان کی محرومیوں نے عوامی سطح پر تشویش اور غلط فہمیوں کو جنم دیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور حقوق پر فیصلے پر عملدرآمد نا ہونا افسوس ناک ہے ۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں شہر کے مین ڈی سی چوک پر جیکب آباد کے مومنین کا احتجاجی مظاہرہ ٹائر جلا کر گستاخ امام زمانہ کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ شدید بارش کے باوجود کئی گھنٹے احتجاج جاری رہا۔دادو کے گوٹھ پھلجی تحصیل جوہی کے کالعدم دھشت گرد گروہ کے کارکن گستاخ عبدالستار جمالی ولد سکندر جمالی کی جانب سے حضرت حجت خدا ولی اللہ الاعظم قطب عالم امکان امام زمانہ آقا مہدی علیہ الصلوۃ والسلام کی شان میں گستاخی کرنے کے خلاف ملک بھر کے عاشقان اہل بیت میں شدید غم و غصہ جیکب آباد کے مومنین نے ھنگامی طور پر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،ممتاز شیعہ رہنما سید احسان شاہ بخاری، عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے جنرل سیکرٹری سید غلام شبیر نقوی ،سید کامران شاہ ،آئی ایس او کے رہنما ندیم ڈومکی ،رجب پیچوہو، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما وسیم لطیف، مہر سٹی رہنما نذیر حسین دایو و دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام پر ایمان تمام مسلمانوں کا مشترکہ عقیدہ ہے اور ان کے فضائل تمام آسمانی کتابوں میں بیان ہوئے ہیں تورات زبور انجیل اور قرآن کریم نے اس منجی عالم بشریت کی عظمت و صداقت کا تذکرہ کیا ہے۔ قرآن کریم کی 313 آیات کریمہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ ان کی شان میں گستاخی سے کروڑوں انسانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔
در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایس ایس پی دادو جناب فرخ رضا صاحب سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ کے تناظر میں مجرم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور اس کے خلاف توہین اہل بیت ع اور توہین رسالت ص جیسے دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ایس ایس پی صاحب نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
وحدت نیوز(کراچی) علامہ سید باقر زیدی نے رحیم یار خان میں تیزگام ایکسپریس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونیوالے مسافروں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں ۔
اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے رحیم یار خان کے نزدیک تیزگام ایکسپریس میں ہولناک آتشزدگی اور اس نتیجے میں 70 سے زائد مسافروں کی المناک ہلاکت پر اپنے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں سندھ اور پنجاب میں ٹرین حادثوں میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع المیہ ہے۔پاکستان ریلوے کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ریلوے کے نظام کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچانے کے دعوے فقط دعوے ہی نظر آتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ چند ماہ قبل سندھ کے شہر حیدرآباد میں بھی ٹرین کی بوگیاں الٹ جانے سے کئی مسافر اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے، لیکن اس حادثے کی تحقیقات کے نتائج ابھی تک سامنے نھیں آئے تھے کہ آج رحیم یار خان میں ایک اور ہولناک حادثہ پیش آگیا۔
علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ آج بھی پاکستان میں ریلوے کا وہی نظام چل رہا ہے کہ جو پاکستان کے قیام سے قبل تھا۔انھوں نے کہا کہ ہر دور میں ریلوے کی اہم وزارت پر براجمان ہونے والے وزراء نے ادارے کی کارکردگی کو بہترین اور اس کے نظام کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچانے کے دعوے تو بہت کئے لیکن وہ دعویٰ ہی کیا جو وفا ہو جائے۔
علامہ باقر عباس زیدی نے وفاقی حکومت خصوصاً وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرین حادثے میں زخمی مسافروں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بناتے ہوئےجاں بحق مسافروں کے ورثا اور زخمیوں کے لئے فوری مالی معاونت کا اعلان کریں اور حادثے کی فوری اور شفاف تحقیقات کراتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے رحیم یار خان میں خوفناک ٹرین حادثے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی میڈیا سیل سے جاری تعزیتی بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹرین حادثے میں جانبحق ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کہاکہ حکومت ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائے ۔ اس افسوسناک حادثے میں سترسےزائد قیمتی انسانی جانوں لقمہ اجل بنی ہیں ۔حکومت جانبحق ہونے والوں کے ورثا اور زخمیوں کے لئے فوری مالی معاونت کا اعلان کرے ۔ حکومت شفاف تحقیقات کے نتیجے میںآتشزدگی ذمہ داروں کا تعین کرکے حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ سیاسیات کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐکے موقع پر ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ وحدت کانفرنس کی دعوتی مہم کا باقائدہ آغاز کردیاہے ۔اس سلسلے میں شیعہ سنی علمائے کرام ، مشائخ عظام اور سجادہ نشین صاحبان کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے لاہور میں سجادہ نشین حضرت میاں میرؒپیر سید علی رضا شاہ ،زیب سجادہ گڑھی شریف صاحبزادہ پیر محمود فریدالدین فریدی اورنیو مری میں سجادہ نشین درگاہ حضرت لال بادشاہ بیابانی سرکار سید نوید حسین کاظمی المشہدی سےملاقاتیں کی اور انہیں وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔
اس موقع پر اسدعباس نقوی اور مشائخ عظام کے درمیان اتحاد امت اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ مشائخ عظام نے وحدت کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماڈاکٹر امجد چشتی بھی موجود تھے۔