وحدت نیوز(روہڑی) شہید موسی کاظم کی پہلی برسی کے موقع پر مجلس ترحیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت وہ انعام ہے جو عاشقان خدا کو ملتا ہے اور شہید وجہ اللہ پر نظر کرتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ امریکہ شیطان کی جملہ نحوستیں موجود ہیں اس لئے حضرت امام خمینی رح نے امریکہ کو شیطان بزرگ کہا ظلم دھشت گردی جھوٹ وعدہ خلافی دھوکہ محسن کشی فساد سمیت ہر فساد کی جڑ امریکہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ نظام امامت و ولایت شجرہ طیبہ بن کر پھیل رہا ہے اور دشمن کے تمام تر سازشیں اور شیطنت ناکام ہو چکی ہے آج عالمی استکبار اور طاغوت کی صفوں میں ذلت و رسوائی اور شکست کا احساس نمایاں ہے۔

انہوں نےکہا کہ آل سعود نے سر زمین وحی کے تقدس اور احترام کو پامال کیا ہے سر زمین قرآن و اسلام پر ناچ گانے کی محفلیں جوا اور قمار خانوں کا افتتاح اور مقدسات کی توہین نا قابل برداشت ہے امت مسلمہ آل سعود کے اسلام دشمن اقدامات پر خاموش تماشائی بننے کی بجائے صدائے حق بلند کرے۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور خارجہ کےمرکزی سیکریٹری علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق میں عوام کے جائز مطالبات بھی ہیں اور سازشیں بھی ایک ناقابل انکار حقیقت ہیں، ایک طرف بیرونی امریکی سازش ہے، اس لئے گذشتہ مظاہرین کے فقط 6% ٹیوٹر ٹرینڈ عراق سے اور باقی تقریباََ 80% سعودیہ اور باقی دیگر خلیجی ممالک اور اردن سے چلائے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکا عادل عبد المہدی کو چائنہ دورہ کی سزا اور اسرائیل حشد شعبی کے مراکز پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی سزا دینا چاہتے ہیں، جس کو علی الاعلان بیان کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی طور پر بعثی سیاسی داعش میدان میں سرگرم عمل ہے اور عمار حکیم کو مرضی کی وزارتیں اس حکومت میں  نہیں ملیں اور تیار صدری ہمیشہ عوامی موج پر سوار ہوتے ہیں، اس وقت انکے 6 وزیر اور سب سے زیادہ کرپٹ، انکے سفیر اور اہم حکومتی اداروں کے 50 سربراہان انکے ہیں وہ گذشتہ چاروں حکومتوں میں بھی رہے ہیں اور انہیں حکومتوں کے خلاف الزامات بھی لگاتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ موج پر سوار ہو کر وزیراعظم بننے کے خواہشمند بھی ہیں، شیعہ سیاستدانوں کو ناکام سیاستدان ثابت کر کے اسپیکر امریکی و سعودی مدد سے نیا صدام بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کرپشن، بے روزگاری اور خدمات کی کمی سے بہت پریشان ہیں، کوئی بھوک کا مسئلہ نہیں، لیکن کہتے ہیں کہ ہم ایک پٹرول اور گیس کی دولت سے مالا مال ملک ہیں لیکن ہمیں وہ سہولیات میسر نہیں جو ہمارا حق بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباََ 4000 امریکی سفارتکاروں اور 10 ہزار فوجیوں اور دیگر پرائویٹ امریکی سیکورٹی فورسز نے ملک کو جکڑ رکھا ہے اور عراق کا فاتح ملک ہونے کے اعتبار سے انکی کمپنیاں عراقی دولت لوٹ  رہی ہیں اور انکے تابع انکے میڈیا سنٹرز عراقی حکمرانوں کو فقط اس کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں، حیدر العبادی امریکا کا پسندیدہ شخص دوبارہ نہیں آ سکا، عراق میں عوام کے جائز مطالبات بھی ہیں اور سازشیں بھی ایک ناقابل انکار حقیقت ہیں۔

وحدت نیوز(بغداد) سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے عراقی مجلس اعلیٰ کے سربراہ اور عراقی پارلیمنٹ کے سابق نائب رئیس جناب شیخ ھمام باقر حمودی سے ملاقات کی۔ شعبہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اس ملاقات کا مقصد پاکستانی زائرین کو درپیش ویزا مشکلات کے مستقل حل کے حوالے عراق کی سیاسی و مذہبی قیادت کو مطلع کرنا اور انہیں اس مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کرنا ہے۔

شعبہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات کا دوسرا مقصد عراق کی سیاسی و مذہبی قیادت کو مسئلہ کشمیر کی اہمیت کی طرف متوجہ کرنا اور خطے کی امن و سلامتی پر مسئلہ کشمیر کے اثرات کے پیش نظر عراق کی سیاسی و مذہبی قیادت کو اپنا ممکنہ کردار ادا کرنے پر قائل کرنا ہے۔عراق کی دستور ساز کمیٹی کے سربراہ اور اہم عراقی سیاست دان جناب شیخ ھمام باقر حمودی سے ہونے والی اس ملاقات میں سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان جناب ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پاکستانی زائرین کو درپیش ویزا مسائل پر عراقی سیاسی و مذہبی قیادت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اس مسئلے کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب شیخ ھمام حمودی نے ویزا و دیگر مسائل کے مستقل حل کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔

حجت الاسلام و المسلمین جناب ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور علاقائی امن و سلامتی پر اس مسئلے کے اثرات کے حوالے سے جناب شیخ حمودی کو بریف کرتے ہوئے کہا پاکستان اور ہندوستان دو جوہری طاقتیں ہیں۔ اگر مسئلہ کشمیر کا کوئی پائیدار حل نہیں نکالا گیا تو جوہری جنگ کا خطرہ خطے کے سر پر منڈلاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا موجودہ ہندوستانی حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ظالمانہ اقدامات نے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ جنگ کے خطرے کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اس کے حل کے لیے عالم اسلام کے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے سابق نائب رئیس شیخ ھمام باقر حمودی نے اس حوالے سے کہا کہ وہ پہلے دن سے استصواب رائے کو مسئلہ کشمیر کا اصل حل سمجھتے ہیں اور اس سے قبل کئی بار اس حوالے سے عراقی و دیگر سیاستدانوں اور حکمرانوں کو اس طرف متوجہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کشمیر میں ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا میں عراقی حکومت اور سیاسی و مذہبی قیادت کو مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اپنانے اور اس مسئلے کے حل میں ممکنہ کردار ادا کرنے کی تاکید کرتا ہوں۔

عراقی پارلیمنٹ کے سابق نائب رئیس اور مجلس اعلیٰ عراق کے سربراہ جناب شیخ ھمام باقر حمودی نے ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کو عراق کی موجودہ صورتحال پر بریف کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ بحران کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ اپنے ناپسندیدہ حکمرانوں کو کبھی قبول نہیں کرتا۔ امریکہ کی کوشش ہوتی ہے کہ جو حکمران اس کو پسند نہیں ہیں ان کا تختہ الٹ دیا جائے یا ان کے لیے مشکلات کھڑی کی جاتی رہیں تاکہ وہ اپنے ملک کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مستحکم قدم نہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے کہا موجودہ عراقی حکومت کی خارجہ پالیسی امریکہ کو پسند نہیں ہے لہذا وہ عادل عبد المہدی کی حکومت کے خلاف ایک محاذ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا اس سلسلہ میں امریکہ پہلے مرحلے پر عوام کی ایک تعداد کو سڑکوں پر لایا ہے اگلے مرحلے میں چند بے بصیرت سیاسی رہنماؤں اور فوجی افسروں کو عادل عبد المہدی کی حکومت کے خلاف اکسایا اور یوں اس حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی جائے گی۔

 عراق کی آئین ساز کمیٹی کے سربراہ جناب شیخ ھمام باقر حمودی نے کہا کہ عراقی عوام اور سیاسی و مذہبی قیادت کو امریکہ کی اس سازش سے نمٹنے کے لیے انتہائی بصیرت سے کام لینا ہوگا۔ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی اس ملاقات میں مجلس اعلیٰ عراق کے سربراہ جناب شیخ ھمام حمودی نے پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کے کردار اور موقف کو سراہا اور ملکی امن و استحکام اور بین المذاھب ہم آہنگی کے لیے بطور سیاسی و مذہبی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شیخ ھمام حمودی نے اہم بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے پاکستانی حکومت خصوصاً وزیراعظم پاکستان کے موقف اور کوششوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی وزیراعظم اور دیگر مسلمان رہنماؤں کی کوششوں سے خطہ جلد پائیدار امن اور سلامتی کا حامل ہوگا۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد کی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان سےاہم ملاقات۔

 ایف سی این اے میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران ایم ڈبلیوایم کے وفدکی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی علامہ شیخ نئیر عباس مصطفوی نے کی ۔

ایم ڈبلیوایم کے وفدنے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان سےملاقات کے دوران مسنگ پرسنز، خالصہ سرکار، گلگت سکردو روڈ کے معاوضہ،چھلمس داس سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی ۔

 انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں میجر جنرل احسان محمود خان نے ایم ڈبلیوایم کے وفدکو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

ایم ڈبلیو ایم کےوفد میں رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی،ترجمان ایم ڈبلیوایم جی بی الیاس صدیقی،عمران حسین اور دیگر رہنماشامل تھے ۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے سینئر صحافی عبدالوحد یوسفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے پشاور کی صحافی برادری اور مرحوم کے اہلخانہ کیساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالواحد یوسفی صحافت میں ایک اہم نام تھا، ان کی وفات سے پشاور کی صحافت ایک اہم اور سینئیر صحافی سے محروم ہوگئی ہے۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ عبدالوحد یوسفی کی صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات بلند اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وحدت نیوز(کراچی) کراچی سمیت سندھ بھرمیں شہدائے کربلا ؑکے چہلم کے موقع پر جلوس ہائے عزاکے پر امن انعقاد پر صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے تحسین کے مستحق ہیں۔ سندھ بھرمیں عزاداران امام حسین ؑ اور جلوس ہائے عزاکیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کے مشکورہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوںنے کہاکہ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں نے شہر قائد سمیت سندھ بھرمیں کامیاب ضرب عضب اور ردالفسادآپریشن کے نتیجے میں امن وامان کا قیام یقینی بنایاہے ۔ وطن عزیز انتہائی نازک دور سے گزررہاہے ۔ بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ اندرونی سازشی عناصرکی ریشہ دوانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑرہاہے ۔قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔علامہ باقرزیدی نے امید ظاہر کی کہ ایام عزاکے اختتام تک اور میلاد النبی ؐکے ایام بھی حکومت اور سکیورٹی ادارے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree