وحدت نیوز(آرٹیکل) شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں انکی زندگی کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ خداکی راہ میں جہاد کرنے والے مجاہد تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کے فلسفہ عقیدہ وجہاد کوعملی کرنے میں گزاری جیسے کہ مجاہدین وشہداء کے سید الشھداء امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:
زندگی عقیدہ وجہادسے عبارت ہے۔مضبوط اور حماسی عقیدے ہی شخصیات کو اجتماعی حیات طیبہ کادرس دیتے ہیں
ہم ذیل میں انکی بعض اہم خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہیں
1بصیرت اور دشمن شناسی:
شہید قاسم سلیمانی ایک نڈر عسکری لیڈر ہونے کیساتھ دشمن شناس اور بصیرمجاید تھے وہ اپنے لیڈر اور رہبر کے ارادوں اور احساسات سے خوب واقف تھے وہ جانتے تھے کہ کب کہا کیا کرناہے۔وہ شناخت وبصیرت کے اس نہج پر فائز تھے کہ بصیرت ان پر ناز کرتی ہے۔
2:سید الشہداء مقاومت:
مجاہد عظیم سید مقاومت نے اپنے پیغام میں انہیں سیدالشھداء مقاومت کے لقب سے نوازا وہ یقینا اس بلاگ کے سیدالشھداء نے جنہوں نے سرزمین شام عراق ایران سمیت پورے خطے میں مسلمانوں کوعزت واستقامت سے جینے کاگرسیکھایا۔
3:وظیفہ شناس شخصیت:
انکی زندگی میں ایک اہم ترین پہلو انکی وظیفہ شناسی ہے۔وہ ہمیشہ بے چین رہتے تھے، انکی ہمسر گرامی کے بقول انسانیت کی خدمت اور سعادت کی خاطر وہ بیابانوں اورپہاڑوں میں متلاشی شہادت رہتے تھے ۔
4:ملکوتی شہادت:
انکی شخصیت چونکہ ملکوتی اور معراجی تھی لہذا دنیا کے نجس اور پلید ترین لوگوں کے ہاتھوں وہ شہید ہوئے اور ملکوت اعلی میں اللہ کے فرشتے بھی یقینا انکی شہادت پر رشک کرتے نظر آئے ہونگے۔
امریکہ نے کیوں نشانہ بنایا؟؟
امریکہ اپنے ہی ہاتھوں سے بنائے فتنے داعش کی مکمل ذلت آمیز پسپائی کے بعد پورے دنیا میں رسوا ہوچکاتھا لہذا اس رسوائی کابدلہ لینے کےلئے انہوں نے مقاومتی بلاگ کے علمدار کا انتخاب کیا لیکن یہ اس دشمن پیلد کی بھول ہے ۔قاسم سلیمانی جیسی شخصیات کی شہادت مزید ہزاروں مقاوم اور بصیرشخصیات کی تربیت کا سبب بنتی ہے۔اور امریکہ جیسے پلید کی مزید رسوائی کاباعث بنتی ہیں۔
امریکہ بنیادی طور پر سردار سلیمانی جیسی شخصیات کی شہادت کے ذریعے تین کام چاہتاہے۔
1: مقاومت بلاگ کوخوفزدہ کریں اور نتیجہ میں کمزور ہو۔
2: شخصیات کی شہادت کے ذریعے امت اسلامیہ کے حوصلے پست کریں۔تاکہ وہ مقاومت کے راستے سے ہٹیں ۔
3: اپنی جنایتوں کوچھپانے کےلئے داعش کے قاتلوں سے انتقام لیں تاکہ داعش کی باقیات کوخوش کریں۔
اور ہم۔سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کی خبر کے بعد دنیا بھر میں انکے چاہنے والے مختلف حوالوں سے اپنا احتجاج، اور غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں۔لیکن ہمیں متوجہ ہونے کی ضرورت ہے کہ ان حساس حالات میں عظیم سردار اسلام، مقاومت بلاگ کے سیدالشھداء کا انتقام کیسے لیں۔
ہم
ولی فقیہ کی اطاعت۔
دشمنوں سے عملی نفرت۔
آپس میں اتحاد ووحدت۔
اپنی اور اپنے معاشرے کی انقلابی تربیت۔
اپنے زمانے کے امام کی شناخت ومعرفت۔
مقاومتی بلاک کی مدد۔
شہید قاسم سلیمانی اور انکے ساتھیوں اور انکے نظرے کی شناخت اور تبلیغ کے ذریعے دشمنوں خصوصا شیطان اکبر سے انتقام لے سکتے ہیں۔
تحریر: محمدجان حیدری
وحدت نیوز(لاہور) شھید جنرل قاسم سلیمانی نے داعش جیسی وحشی تنظیم کو سرکوبی کیساتھ بیک وقت کئی محاذوں پر کامیابیاں حاصل کیں ان کی شھادت نے مکتب اہلبیت کے پیروکاروں اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور تمام مظلومین و مستضعفین کے قلوب میں جذبہ شہادت کو بیدار کیا امریکہ نے بغداد ایئرپورٹ پر بزدلانہ حملہ کرکے قیمتی جانوں کو نشانہ بنا کر خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیل دیا ہے یہ بات نوشتہ دیوار ہے کہ امریکہ اور اسرائیل اس آگ میں جل کر راکھ ہوگا ان خیالات کا اظھار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انھوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دشمن جان لے کہ ھم مکتب شھادت سے تعلق رکھتے ھیں اور ایک مجاھد کی اصل کامیابی شھادت کا حصول ھے اور شھید قاسم سلیمانی نے کربلا والوں کی راہ پر چل کر عظیم رتبہ پالیا ھے ۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کہ دن اب گنے جا چکے ھیں شھید قاسم سلیمانی کی شھادت یقینی طور پر امریکہ و اسرائیل کی نابودی کی بشارت ھے۔ انھوں نے مزید کہا امریکہ عالم اسلام کا کھلا دشمن ھے جو مسلم ممالک امریکی دوستی کا دم بھرتے ھیں وہ ذلت و رسوائ کا طوق اپنے گلے میں ڈال رہیں ھیں اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کو امریکی غلامی سے نکل کر خودمختار ھونا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ حق اور باطل کے معرکے میں درمیانی راستہ منافقت کا ھوتا ھے خدا اس گروہ کے ساتھ ھے جو حق کے راستے کے راھی ھیں باطل بظاھر جتنا طاقتور نظر آے ایک دن نابود ھو کر رہے گا ۔محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے سردار قاسم سلیمانی کی المناک شھادت پر قائد مقاومت رھبر معظم سید علی خامنائ اور تمام راھیان حق و شھادت کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) سپاہ قدس کے کمانڈرمیجر جنرل قاسم سلیمانی ایک عظیم مجاھد ، شجاع ، باتقوی اور ذھین ترین شخصیت کے مالک تھے کہ جن کی قیادت میں داعش کو عبرتناک شکست ھوئ جس کے نتیجے میں مقامات مقدسہ محفوظ رھے اور زائرین کے آمدو رفت کے لیے راھیں ھموار اور آسان ھوئیں۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ سیدہ معصومہ نقوی مرکزی راہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے مدرسہ اھل بیت جامعہ بعثت میں مالک اشتر زمان سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع پر کیا۔
انھوں نے اس سانحہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ قاسم سلیمانی جیسے بہادر مجاھد صدیوں میں پیدا ھوتے ھیں رھبر معظم سید علی خامنائ نے آپ کی جانفشاں خدمات کی بدولت شھید ِ زندہ کے لقب سے آپ کو نوازا اس ناقابل تلافی نقصان پر رھبر معظم کے حضور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن امریکہ و اسرائیل سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رھے سردار قاسم سلیمانی کا خون استکباری طاقتوں کی نابودی کا سبب بنے گا۔ اس المناک سانحے میں جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مھدی المھندس سمیت دیگر شھداء کی یاد میں جامعہ کی طالبات نے شمع روشن کیں اور شھداء سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر قاسیم سلیمانی اور ساتھی کی شہادت کے واقع کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر بھی احتجاج کیا گیا بغداد ائیر پورٹ پر امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر قاسیم سلیمانی ساتھی سمیت شہید ہو گئے واقعے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم راہنما راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اسی سلسلے میں لاہور پریس کلب کے باہر بھی احتجاجی مظاہرے کی کال دی گئی احتجاجی مظاہرہ شروع ہونے سے گھنٹا پہلے ہی پریس کلب کے دونوں جانب اور امریکی سفارت خانے کے اطراف میں پولیس کی پانچ سو سے زائد نفری تعینات کر دی گئی جبکہ ایس پی سول لائنز دوست محمد ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود رہے۔
اس موقع پر عالمہ حنا رضا نے کہا کہ قاسیم سلیمانی پر حملہ عالمِ اسلام پر حملہ ہے کیونکہ قاسیم سلیمانی حرم نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کے محافظ تھے راہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ امریکہ کا اصل چہرہ دنیا پر آشکار ہو چکا ہے سب جان چکے ہیں کہ امریکہ ہی اصل دہشتگرد ہے اور امریکی اور اسرائیلی حکومتیں کبھی بھی امن کو فروغ نہیں دے سکتیں ایم ڈبلیو ایم کے زیرِ اہتمام پر امن احتجاج میں خواتین مردوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی شریک تھے۔ احتجاج میں مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے پر امن احتجاج کے اختتام پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ خالی کر دیا اور تمام راستے عوام کے لئے کھول دئے گئے۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام سپاہ پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کے سربراہ حاج قاسم سلیمانی پر بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے چوک کمہاراں والا احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ قاضی نادر حسین علوی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہر یار حیدر، مولانا عمران ظفر، مولانا غلام جعفر انصاری، سلیم عباس صدیقی، مرزا وجاہت علی اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پرچم، پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
ریلی کے شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور داعش کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور ایک ایسے مجاہد جانباز اور شیر دلاور کو شہید کیا ہے، جس نے شعائراللہ کی حفاظت کی، داعش کو ناکوں چنے چبوائے اور اسی غم میں امریکہ کو مبتلا کر دیا، آج انسانی حقوق کے عالمی ادارے امریکہ کی اس حماقت پر کیوں خاموش ہیں، امریکہ اس خطے میں آگ لگانا چاہتا ہے، امریکہ ایک بار پھر اپنی حماقتوں کی وجہ سے دنیا میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے، امریکہ سن لے، ہم اس کی ناپاک سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے یہ حقیقت عیاں ہوگئی ہے کہ امریکہ عالمی دہشت گرد ہے اور عراق میں داعش، القاعدہ اور امریکہ کے مفادات و عزائم یکساں ہیں، عالم اسلام کو درپیش تمام مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے، اب وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمران قومی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ سے قطع تعلقی کا اعلان کریں اور مسلم ممالک میں امریکی سفارت خانوں کو بند کرنے کا حکم صادر کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی نابودی کی بنیاد اپنے ہاتھوں سے رکھ دی ہے۔ آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر نے کہا کہ طاقت اور رعونت کے نشے میں مدہوش امریکہ کے جارحانہ عزائم پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کر دیں گے، امریکہ جس آگ سے کھیل رہا ہے، وہ آگ اس کے اپنے دامن سے لپٹ سکتی ہے۔ عراق پر امریکہ نے حملہ کرکے اس کی داخلی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے، عالمی قوانین ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دیتے، امریکی حملے نے امت مسلمہ کے دلوں امریکہ کے خلاف نفرت اور غصے میں اضافہ کیا ہے۔
علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے خطاب کرتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کیا اور گذشتہ روز کبیروالا میں امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں ہونے والی گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے خانیوال انتظامیہ سے گستاخوں کے خلاف فی الفور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علامہ انصاری نے کہا کہ خانیوال انتظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اور ابھی تک اس گستاخ کے خلاف کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا، ہم حکومت پنجاب اور خانیوال انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ فی الفور اس گستاخ اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے، ورنہ حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، ریلی کے اختتام پر امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے گئے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اورعراق کے مجاہد ابومہدی المہندس کی شہادت پر دنیا بھر کے مظلوموں اور امت مسلمہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے عراق پرغاصبانہ قبضہ اورعراقیوں پرڈھائے جانے والے مظالم ناقابل برداشت ہیں، عراقی عوام امریکی مداخلت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ امریکہ نے آج عراق اور عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اور مہندس ابومہدی کو قتل کرکے اپنے جرائم میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ امریکہ اپنی فرعونیت کے باعث تیزی سے زوال کا سفر طے کر رہا ہے اور انتقام الہی کی آگ میں جلد خاکستر ہوگا۔ سردار قاسم سلیمانی عصر حاضر کے مالک اشتر تھے، ان کی زندگی عشق خدا سے عبارت تھی، امت مسلمہ آج ایک عظیم انسان اور بہادر سپہ سالار سے محروم ہوگئی جو دشمن کی آنکھ میں کانٹا تھا۔