قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں شہادت ، ایم ڈبلیوایم کے تحت لاہورمیں احتجاج، مردوخواتین کی بڑی تعدادمیں شرکت

04 جنوری 2020

وحدت نیوز(لاہور) امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر قاسیم سلیمانی اور ساتھی کی شہادت کے واقع کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر بھی احتجاج کیا گیا بغداد ائیر پورٹ پر امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر قاسیم سلیمانی ساتھی سمیت شہید ہو گئے واقعے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم راہنما راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اسی سلسلے میں لاہور پریس کلب کے باہر بھی احتجاجی مظاہرے کی کال دی گئی احتجاجی مظاہرہ شروع ہونے سے گھنٹا پہلے ہی پریس کلب کے دونوں جانب اور امریکی سفارت خانے کے اطراف میں پولیس کی پانچ سو سے زائد نفری تعینات کر دی گئی جبکہ ایس پی  سول لائنز دوست محمد ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود رہے۔

 اس موقع پر عالمہ حنا رضا نے کہا کہ قاسیم سلیمانی پر حملہ عالمِ اسلام پر حملہ ہے کیونکہ قاسیم سلیمانی حرم نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کے محافظ تھے راہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ امریکہ کا اصل چہرہ دنیا پر آشکار ہو چکا ہے سب جان چکے ہیں کہ امریکہ ہی اصل دہشتگرد ہے اور امریکی اور اسرائیلی حکومتیں کبھی بھی امن کو فروغ نہیں دے سکتیں ایم ڈبلیو ایم کے زیرِ اہتمام پر امن احتجاج میں خواتین مردوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی شریک تھے۔ احتجاج میں مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے پر امن احتجاج کے اختتام پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ خالی کر دیا اور تمام راستے عوام کے لئے کھول دئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree