اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا تعلیم کے خلاف بیان سمجھ سے بالا تر ہے، ترجمان محمد ھادی جعفری

29 اگست 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) ایم پی اے آغا رضا نے علاقے میں تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے مسلسل کوششوں سے پی بی 2 میں ریزیڈینشل اسکول اور یونیورسٹی کا کام شروع کیا، جو آئیندہ سالوں میں اپنی تکمیل کو پہنچ جائے گا اور تعلیم کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جو کہ ایک مثبت اقدام ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ تعلیمی ادارے بنانے کے دوران بھی ایک نام نہاد اسٹوڈنٹ فیڈریشن اپنے بیانات سے قوم کی دل آزاری کر رہی ہے۔ تخریبی سوچ رکھنے والے ہمیشہ تخریبی اندازے ہی لگاتے ہیں اور اپنی بے وقوفانہ سوچ سے آگے کبھی بڑھ ہی نہیں پاتے، فاشسٹ ٹولہ اپنی انا سے آگے بڑھے اور قوم کیلئے کچھ سوچیں۔ ایک فاشسٹ ٹولہ جو خود کو قومی جماعت اور طلباء کے نمائندے سمجھتے ہیں ، مسلسل تعلیمی اداروں کے قیام کے خلاف اپنے بیانات سے اپنی تعلیم دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ترجمان محمد ھادی جعفری نے کہا ہے کہ ایک اسٹوڈنٹ فیڈریشن کا تعلیم کے خلاف بیان سمجھ سے بالا تر ہے۔ فاشسٹ ٹولہ اور نام نہاد اسٹوڈنٹ فیڈریشن قوم کو گمراہ کرنے میں مصروف نظر آ رہے ہیں اور تعلیمی اداروں کے خلاف کام کرکے قوم کو تاریکی میں رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی بی 2 کے نمائندے نے مسلسل جدوجہد کے بعد اپنے علاقے میں یونیورسٹی اور ریزیڈینشل اسکول کے پروجیکٹ کو منظور کروایا اور اسکا کام شروع ہوا مگر اب ایک نام نہاد اسٹوڈنٹ فیڈریشن ان پروجیکٹس کے خلاف کام کرنے میں مصروف ہیں۔اگر اتنا کام فاشسٹ ٹولہ قوم کی خدمت کیلئے کرتا تو آج قوم کو منہ دیکھانے کے قابل ہوتا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پی بی 2 کے نمائندے ایم پی اے آغا رضا نے علاقے میں بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے۔ عوام کے پانی کے مسئلے پر کام ہوا، کھیل کیلئے کام ہوا، تعلیمی اداروں کے ضروریات کیلئے فنڈز فراہم کئے گئے،طلباء میں فنڈز تقسیم کئے گئے،معیاری تعلیم کو عام کرنے کی کوششیں کی گئی اور اسکے علاوہ بے شمار اقدامات کے ذریعے قوم کی خدمت کی گئی مگر اسکے باوجود قوم دشمن اور فاشسٹ ٹولہ اپنے بیانات سے ان عناصر کی دل جوئی کر رہا ہے جو قوم کو تاریکی میں رکھنا چاہتے ہیں۔ آج فاشسٹ ٹولہ اپنے بیانات سے ہمارے دشمنوں کی زبان سے ادا ہونے والے الفاظ پیش کر رہا ہے، جو ان کے تعلیم و قوم دشمنی کی واضح دلیل ہے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ہماری قوم تعلیم سے محبت رکھنے والی قوم ہے، ہمارے نوجوان باہنر اور محنتی ہیں ۔ ہم تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کام جاری رکھیں گے اور مسترد شدہ فاشسٹ ٹولے کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree