وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے جامعہ مسجد امامیہ سکردومیں جشن مولود کعبہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ اور کمشنر نے ٹھیکیداروں کو پال رکھا ہے، چیف انجنیٸر عوام کے پیسوں سے احکامات دیتے ہیں مگر کام نہیں کرتے، عوام کو مساٸل کا سامنا مگر محکموں میں نااہل افسر کام نہیں کر رہے،جو جو منصوبے خراب ہورہے ہیں وہ افسروں اور ٹھیکیداروں کی نا اہلی کی وجہ سے ہیں، ٹھیکیدار اور ان کے ناقص کام کو منظور کرنے والے افسر ان نا اہلیوں کے ذمہ دار ہیں، ہم ان سے جواب طلب کرتے ہیں،عوام ان افسروں اور ٹھیکیداروں کے گریبان پکڑ سکتے ہیں،ہم حق کی بات کرتے رہیں گے،بچہ بچہ ان نا اہلیوں کیخلاف کھڑے ہونے کیلٸے آمادہ ہیں،کام کرو ہمیں تنگ مت کرو۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) آج نظریہ پاکستان کی پاسداری کے عہد کی تجدید کا دن ہے اس عز م کے ساتھ کہ ہم مملکت خدادا پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں نچھاور سے دریخ نہیں کرینگے، وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لئے جدو جہد ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مادر وطن سے عشق ہمارے دین وایمان کا حصہ ہے اور اس پر سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے۔ہماری عزت، ہماری پہچان، ہماری شناخت ،ہمارے جان و مال کا تحفظ ،ہماری آزادی یہ سبھی نعمتیں اس ارض پاک کی بدولت ہمیں حاصل ہیں۔ہم اس ارض پاک کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں ۔ جو عناصر ملک کی ترقی و استحکام میں روڑے اٹکانے میں مصروف ہیں وہ دراصل اسلامی نظریات کے دشمن ہیں عالمی طاقتیں دہشت گردی کا تعلق اسلام اور پاکستان سے جوڑنے کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کر رہی ہیں۔ جنہیں دانش و بصیرت کے ساتھ شکست دینا ہو گی۔پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور جغرافیائی اعتبار سے بھی بے پناہ اہمیت کا حامل ہے۔پاکستانی قوم کو طبقاتی جنگ میں الجھا کر دشمن اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔باہمی اخوت و اتحاد سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایاجا سکتا ہے۔اسلام کو پارہ پارہ کرنے اور تفرقہ پھیلانے والوں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ جو بھی شخص یا تنظیم تفرقہ وانتشار کی بات کرے اس پر فوری پابندی لگائی جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے روح کے مطابق عمل نہ کیا گیا تو بعید نہیں ہم پھر سے نا ختم ہونے والے مشکلات سے دوچار ہوں، ہمیں مصلحت پسندی کو پس پشت ڈال کر ملکی سلامتی کے لئے کام کرنا ہوگا اور یہی ملک میں امن کے حقیقی قیام کا واحد حل ہے۔
علامہ ناصر عباس نے کہا کہ یوم پاکستان پر ہمیں اپنے ان شہدا کو بھی یاد رکھنا ہو گا جو اس ملک کے بقا کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کوارض پاک پر نچھاور کر گئے۔ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جانثاروں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کاروائی کو ملک دشمن قوتوں کی سازش قراردیا ہے، ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے کہاکہ کل 23مارچ یوم پاکستان ہے، پاکستان دشمن قوتیں جو ملک کو پر امن اور مستحکم دیکھنا نہیں چاہتی وہی اس بزدلانہ کاروائی میں ملوث ہیں، چند روز قبل دشمن قوتوں نے مادر وطن پر جارحیت کے ذریعے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی جسے پاکستان کے غیور عوام اور مسلح افواج بشمول محب وطن سیاسی ومذہبی قوتوں نے اپنے اتحاد سے ناکام بنادیاتھا، اپنے شکست اور ہزیمت کا بدلہ لینے کے لیئے بھارت ہمیں داخلی طور پر دہشت گردکاروائیوں اور نسلی ، لسانی اورمذہبی منافرت کے ذریعے خلفشار پھیلا کرکمزورکرنے کی کوشش کررہاہے، جسے انشاءاللہ ہماری سیاسی، ومذہبی قیادت اور باشعور عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، لیکن اب پاکستانی عوام سمجھ چکی ہے کہ مادر وطن میں کسی قسم کی منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،پوری پاکستانی قوم اس دہشتگردانہ واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور دشمن کے مقابل سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے، ہم مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اس دہشتگردانہ واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں واقع میں جاں بحق افراد کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے اظہار تعزت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ملک دشمنوں کو واصل جہنم کرے،دریں ثناء مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما وں علامہ مختار امامی ،علامہ مقصود علی ڈومکی،علی حسین نقوی،علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن ،میر تقی ظفر،ناصر حسینی سمیت دیگر رہنما نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دہشتگردوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے وفدکی صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدراور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان سے انصاف ہاؤس میں ملاقات، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصرحسینی، میر تقی ظفر،عارف رضا زیدی اور پی ٹی آئی کے دیگررہنمابھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے درمیان شہر کی مجموعی سیاسی صورتحال،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ لائحہ عمل ، کراچی پیکج کمیٹی میں ایم ڈبلیوایم کی شمولیت اور ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان مرکزکی طرزپر کوآرڈینیشن کمیٹی کی تشکیل جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام کے جشن ولادت کے پرمسرت موقع پرعالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ شیرخدا حضرت علی علیہ السلام کی جرات، تدبر، حکمت اور بصیرت ہمیں زندگی کے ہر شعبہ میں بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے،خاندان رسالت ﷺ سے وابستگی نجات کی ضامن ہے۔اہل بیت اطہار علیہم السلام کی خوشی میں خوش اور ان کے مصائب پر غمگین ہونا ہی حق مودت اور اجر رسالت ہے۔حضرت علی علیہ السلام کی جرات، تدبر، حکمت اور بصیرت ہماری زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ عصر حاضر کی طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے خیبر شکن مولا علیؑ کے افکار کو شعار بنانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری عالم و اسلام کو شکست دینے کے لیے انہیں اسلامی فکر سے دور لے جا رہے ہیں۔مغربی میڈیا کے ذریعے اسلامی تشخص کو بدنما انداز میں پیش کیا جارہا ہے تاکہ لوگ دین اسلام سے متنفر ہو کر دور ہوں۔ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے معاشرتی و اسلامی اقدار کو تباہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی کی حقیقی تعلیمات کا مطالعہ کرنا ہے تو رسول ﷺ و آل رسولﷺ کے فرمودات اور کردار پر نظر دہرائی جائے۔حضرت علی ؑ کی زندگی کے ہر لمحہ میں امت مسلمہ کے لیے کوئی نہ کوئی درس موجود ہے۔چودہ سو سال قبل جو پروپیگنڈہ اہلبیت ؑ کے خلاف کیا جا رہا تھا آج اہلبیت ؑ کے ماننے والے بھی اسی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا رسول آل رسولﷺ سے محبت کا اظہارزبانی دعووں کی بجائے اپنے عمل و کردار سے کیا جانا چاہیے تاکہ ہمارے قول و فعل میں حقیقی محب اہلبیت ؑ ہونے کی جھلک نظر آئے۔ 13رجب کے پرمسرت موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کے تمام صوبائی و ضلعی دفاتر اور مرکزی سیکرٹریٹ میں تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا، جبکہ مختلف شہروں میں جشن ریلیاں بھی نکالی گئیں اور فیملی فیسٹیولز کا بھی انعقادکیا گیا،مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے علامہ اصغر عسکری نے خطاب کرتے ہوئے حضرت علی علیہ السلام کی سیرت اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر علامہ ضیغم عباس اور حماد رضانے اپنے اپنے انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیااورنظامت کے فرائض علامہ علی شیر انصاری نے ادا کیے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی کے سولجر بازار یونٹ کی جانب سےامیر المومنین امام علی ع کی ولادت باسعادت کے موقع پر جشن میلاد اور فیملی فیسٹیول کا اہتمام کلیٹن گارڈن روڈ پر کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی اور یوتھ فاؤنڈیشن کے بردار عسکری دیوجانی نے خصوصی شرکت کی جبکہ شہر کے مشورو معروف منقبت خواں حضرات نے بارگاہ ولایت وامامت میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔
فیسٹیول میں بچوں کی تفریح کے لئے مفت جھولے، جمپنگ کیسل، سلائڈ کیسل لگائے گئے، ولادت کی مناسبت سے بچوں میں تصویری مقابلے کا انعقاد کیا گیا اور 30سے زائد بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے، مومنین کے درمیان کوئز اور ترانہ چیئر مقابلہ رکھا گیا اور جیتنے والوں کو کیش پرائز دیئے گئے، مومنات میں مہندی مقابلہ بھی رکھا گیا، مومنین ومومنات کے لئے مفت حلوہ پوری، پانی پوری اور بچوں میں کینڈی فلاس اور پوپ کارن سے تواضع کی گئی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکرٹری بردار علی حسین نقوی نے خصوصی خطاب کیا اور جیتنے والے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے،جشن کے اختتام پرولادت کی مناسبت سے 110پونڈ وزنی کیک بھی کاٹاگیا اور لکی ڈراءکے ذریعے کامیاب ہونے والے تین افراد کو نقد انعامات سے بھی نوازاگیا،اس بہترین جشن وفیملی فیسٹیول کو حاضرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔