وحدت نیوز(ٹنڈومحمدخان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمدخان کیجانب سے جامع مسجدعلیؑ سے تیرہ رجب المرجب کے سلسلے میں جشن مولودکعبہ ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی،ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد بخش غدیری نے کی جشن مولود کعبہ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جامع مسجدعلیؑ پہ اختتام پذیر ہوئی دؤران ریلی سید محمد علی شاہ و فرزندان کیجانب سے حضرت علی ابن ابیطالبؑ کی ولادت کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں سید علامہ احمد اقبال رضوی نے کیک کاٹا دوسری جانب جامع مسجدعلیؑ کے رضاکاران فراز(شیعہ) علی رضا اور زاھد بھرانی کیجانب سے کیک کاٹنے کی تقریب رکھی گئی جس میں بھی سید علامہ احمد اقبال رضوی نے کیک کاٹا ،ریلی میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی بعداز ریلی مرکزی جامع مسجدعلیؑ میں جشن میلاد منعقد کیا گیا جشن میلاد سے سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا۔جشن مولود کعبہ ریلی وجشن میلاد کے انعقاد میں مقامی مومنین نے بھرپور تعاون کیا ،جشن مولود کعبہ ریلی میں امامیہ اسکائوٹس نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دئے ساتھ ہی پولیس انتظامیہ روایتی انداز اپناتے ہوئے ریلی کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی اور بھرپور تعاون کیا جو کہ قابل تعریف و قابل ستائش ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پرمجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کی اپیل پر ملک بھر میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں اور شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے۔مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں تقریبات منعقد کی گئیں اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی ودیگر رہنماؤں نے وفد کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی وطن عزیر کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری شناخت اور رب کریم کی طرف سے عطاکی گئی ایک عظیم نعمت ہے۔ہمارا یہ وطن ہماری مذہبی آزادی، ہمارے عقیدوں کے تحفظ اور نسلوں کی بقا کا ضامن ہے۔ہمیں اپنی جان و مال سے بڑھ کر اس کی حفاظت کرنا ہو گی۔حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر ہر دشمن کے خلاف ہمیں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے ۔ہمیں اپنے اتحاد،وحدت، باہمی احترام اور رواداری سے ملک دشمن سازشوں کو شکست دینا ہو گی۔23مارچ تجدید عہد وفا کا دن ہے یہ ارض وطن خداوند کریم کی بر صغیر کے مسلمانوں کیلئے نعمت ہے کسی ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو اس ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ و مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ اور شہدائے پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،اس موقع پر صوبائی رہنما ناصر حسینی و دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مدرسہ ام ابیھا و تعلیم بالغاں سکول میںمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ جشن مولود کعبہ سے مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی صاحبہ نے خطاب کیا، انہوں نے امام علیؑ کے نہج البلاغہ میں موجود کلمات کی وضاحت کرتے ہوئے کہادنیا میں دو طرح کے عمل کرنے والے پائے جاتے ہیں۔ایک وہ ہے جو دنیا میں دنیا ہی کے لئے کام کرتا ہے اوراسے دنیا نے آخرت سے غافل بنادیا ہے وہ اپنے بعد والوں کے فقر سے خوفزدہ رہتا ہے اور اپنے بارے میں بالکل مطمئن رہتا ہے ۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ساری زندگی دوسروں کے فائدہ کے لئے فنا کر دیتا ہےاور ایک شخص وہ ہوتا ہے جو دنیا میں اس کے بعد کے لئے عمل کرتا ہے اوراسے دنیا بغیر عمل کے مل جاتی ہے۔وہ دنیا و آخرت دونوں کو پالیتا ہے اوردونوں گھروں کامالک ہو جاتا ہے ۔ خدا کی بارگاہ میں سر خرو ہوجاتا ہے اور کسی بھی حاجت کاسوال کرتا ہ تو پروردگار اسے پورا کردیتا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے 13,14,15 رجب المرجب میں سہ روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا گیا۔ ‎اس اجتماعی عبادت کے پہلے دن میں مولانا مھدی کاظمی صاحب نے اعتکاف اور ہماری ذمہ داریاں محترمہ نجف طاھرہ  نے تجوید القرآنمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی‎محترمہ معصومہ نقوی نے درس احکام اور مولانا مظاھر موسوی صاحب نےدرس اخلاق کے عنوان سے خواتین کو لیکچر دیے،13رجب، ولادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب ع کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم ضلع لاھور کی مسئول محترمہ حنا تقوی نے جشن سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ حافظات مدرسہ کے ہمراہ قرآن خوانی کی گئ اور محترمہ معصومہ نقوی کے ہمراہ شب جمعہ کی مناسبت سے دعاے کمیل پڑھی گئی۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی الیکشن میں ریٹنگ نیچے جا رہی ہے اس لیے ہمیں زیادہ تیار رہنا ہوگا۔ اسلام آباد میں  اخبارات کے ایڈیٹرز اور  مالکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں الیکشن مہم پاکستان کی نفرت کی بنیاد پر ہو رہی ہے، ہم بھارت کے حوالے سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں تاہم انتخابات تک خطرہ ہےاس لیے زیادہ تیار رہنا ہے۔ معاشی صورتحال پر وزیراعظم نے بتایا کہ جب حکومت سنبھالی تو معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، غیر مستحکم اور غیر یقینی کی صورتحال میں سب سے بڑا چیلنج ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا، ابتدا میں آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تو انہوں نے سخت شرائط رکھیں لیکن دوست ممالک سے فنڈز اکٹھے کیے اور اب آئی ایم ایف سے معاملات کنٹرول میں ہیں۔

کالعدم تنظیموں سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا، ماضی میں کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بڑی غلطی ہوئی اب عالمی برادری ہم پر انگلیاں اٹھاتی ہے، کوئی بھی ملک مسلح جتھوں کو رکھنے کی اجازت نہیں دیتا ہم بھی مسلح ملیشیا کے وجود کو برادشت نہیں کریں گے۔ جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نومبر  میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پوچھا گیا تو وزیراعظم مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی نومبر بہت دور ہے جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا ابھی نہیں سوچا۔

وزیراعظم نے سرکاری اخراجات کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شہبازشریف نے طیارے پر 35 کروڑ روپے خرچ کیے لیکن میں نے 22 لاکھ روپے کا خرچہ کیا وہ بھی سرکاری منصوبوں کے افتتاح کی مد میں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے افواہوں پر وزیراعظم نے عثمان بزدار کا مکمل دفاع کیا اور کہا کہ وزیراعظم پنجاب متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، لیڈر بننے میں تھوڑا وقت تو لگتا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے یو م پاکستان کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہاکہ 23مارچ 1940 لاھور میں پیش کردہ قرارداد پاکستان کو اس لیے بھی اہم مقام حاصل ہے کہ یہ ایک اجتماعی سوچ کامظہر تھا۔ تمام مسلمان ایک تحریک کا روپ دھارے ہوئے تھے اسی اتحاد و یگانگت اور قائداعظم جیسے عظیم لیڈر کی بصیرت و حکمت عملی کا نتیجہ تھا کہ ہم ملک پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ آج بھی قوم کو ملک خدادا کو دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اسی تاریخی جوش و ولولے اور اتحاد کی ضرورت ہے جو  1940ء میں مسلمانان برصغیر میں موجود تھا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree