وحدت نیوز (کندھ کوٹ) جماعت اسلامی ضلع کشمور کے زیراہتمام قبائلی جھگڑوں اور امن وامان کی ابتر صورتحال کے  حوالے سے حرا پبلک اسکول کندھ کوٹ میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ اے پی سی میں ضلع کشمور کی سیاسی مذھبی جماعتیں اور سماجی تنظیمیں شریک ہوئیں۔ اس موقعہ پر جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما غلام مصطفی میرانی نے علامہ ڈومکی کو سندھ کی ثقافتی اجرک کا تحفہ پیش کیا اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

 اس موقع پر آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امن اور بہتر معیشت انسانی معاشرے کی ضرورت ہے۔ دھشت گردی اور امن وامان کی ابتر صورتحال حکومت اور ریاستی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ گذشتہ دو دھائیوں سے کوئٹہ کے شیعہ ھزارہ کی نسل کشی ہو رہی ہے۔ سانحہ ھزار گنجی کے بعد اوڑماڑہ میں شناختی کارڈ دیکھ کر بے گناہ انسانوں کا قتل عام حکمرانوں کی نا اہلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کندھ کوٹ سے کم سن بچوں کا اغوا اور چوری و ڈکیتی کی وارداتیں انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس سے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما عبدالحفیظ بجارانی؛ ایس ٹی پی؛ پاک سر زمین پارٹی؛ عوامی تحریک ؛ شہری اتحاد ؛ ایس یو سی ؛ جمعیت علماء اسلام و دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور شیعہ افراد کی جبری گمشدگیوں کے خلاف آج (جمعہ) کو ملک گیر یوم احتجا ج منانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جبری گمشدگی کے واقعات کا فوری نوٹس لیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علی حسین نقوی،مولانا صادق جعفری،علامہ مبشر حسن،مولانا علی انور جعفری نے وحدت ہا? س میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا غلام عباس،میر تقی ظفرآصف صفوی و دیگر بھی موجود تھے۔

علی حسین نقوی نے کہا کہ بلوچستان اورخیبر پختون خواہ اس وقت مقتل گاہ بنا ہوا ہے۔کوئٹہ، کوسٹل ہائی وے مکران،ڈی آئی خان میں تسلسل کے ساتھ ظلم و بربریت جاری ہے۔ایسا لگتا ہے کہ بلوچستان میں ریاست کی نہیں بلکہ دہشتگردوں کی رٹ قائم ہے،وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل در آمد کرائے اور ملکی و قومی سلامتی کیلئے فیصلہ کن اقداما ت کر ے۔انھوں نے کہا کہ دہشتگرد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،ہمیں ان کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر تحفظات ہیں، ایسا کرنا ان کو آکسیجن فراہم کرنے کے مترادف اور ہزاروں شہدا لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری حکومتیں بلوچستان کو کیوں نظر انداز کرتی ہیں،یہاں کے امن پر پے در پے حملوں پر حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،مستقبل کے معاشی گیٹ وے کو نظر انداز کرنا انتہائی مغحکہ خیز ہے۔ علی حسین نقوی نے کہا کہ کراچی میں بے گناہ شیعہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے، مختلف علاقوں سے80سے زائد شیعہ نوجوانوں جن میں صحافی بھی شامل ہیں انھیں بلاجواز گرفتار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے۔اسطرح کے اقدامات سے ملت جعفریہ میں احساس عدم تحفظ پیداہورہاہے۔ ان اقدامات پرملت جعفریہ کے اکابرین کو فوری اعتماد میں لیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کی بہیمانہ شہادت،دہشتگردی، شیعہ کلنگ اور جبری گمشدگیوں کے خلاف آج جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منائیں گے،خانوادہِ شہدائکے لواحقین کے ساتھ بھر پور اظہار ہمدردی ویکجہتی کرتے ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں انکو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ہماری صدر اور وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ سے اپیل ہے کہ شیعہ افراد کی جبری گمشدگیوں کا نوٹس لیں، لاپتہ شیعہ نوجوانوں، عمائدین اور صحافیوں کو فوری طور پر رہاکیا جائے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، شہدا کے لواحقین کے لئے فوری امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے،بصورت ملت جعفریہ ملک گیر احتجاج کی کال دے گی اورحالات کی ذمہ دار ی حکومت پر عائد ہوگی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہر انقوی نے سانحہ مکران کوسٹل ہائی وے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ بلوچستان اورماڑہ کے مقام پر دہشتگردوں نے جس سفاکیت سے نہتے مسافروں کا قتل عام کیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،ریاست کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ان درندوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف فوری بے رحمانہ آپریشن شروع کرے،رب کریم شہدا کی درجات بلند فرمائے آمین

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم کا سانحہ ہزار گنجی ،اوماڑ ہ اور ڈی آئی خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان ۔ملک بھر کے تمام بڑے شہروں سمیت اہم اضلاع میں جمعے کے روز بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے ۔دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہارمرکزی ڈپٹی سیکرٹر ی جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہ بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔بلوچستان کی ناامنی میں انڈیا ،اسرائیل اور امریکہ پوری طرح ملوث ہے ۔ سانحہ ہزار گنجی اور سانحہ اوماڑہ کے دہشتگرد عناصر ایک ہی ہیں ۔ جن کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے  اورہم ہرگز دشمنوں کی اس سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ کوسٹل ہائی وے پر سفاکیت کی انتہا کی گئی ہے ۔بے گناہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔ہم تمام شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ ڈی آئی خان میںجاری مسلسل فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کی بے حسی اور بے توجہی قابل مذمت ہے ۔ سانحہ ہزار گنجی کے خلاف دھرنے دینے والوں کو تسلیاں دے کر گھروں کو بھیج دیا گیا اب لوگ سنجیدہ اقدامات کے منتظر ہیں ۔ حکومت کو عوام کی مایوسی سے قبل اقدامات کرنا ہونگے اگر عوام مایوس ہوگئی تو ان کے لئے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین لاء اینڈ جسٹس کمیٹی اورممبر پبلک اکاونٹس کمیٹی ریاض فتیانہ نے وحدت ہاؤس اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ سے ملاقات کی،ریاض فتیانہ نے سید ناصر شیرازی کے والد کی وفات پر اظہارتعزیت اورافسوس کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم قومی اورقانونی امور پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری نے وفد کے ہمراہ وحدت ہاؤس اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ سے ملاقات کی، مطلوب اعوان قادری نے سید ناصر شیرازی کے والد کی وفات پر تعزیت پیش کی اور سانحہ ہزار گنجی سمیت سانحہ اوماڑہ پر بھی اظہارتعزیت اورافسوس کیا ،مطلوب اعوان قادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ملک بھر میں بین المسالک ہم آہنگی کی کوششوں کو سراہا اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب ہونے پر اسے جماعت اور پاکستان کی سیاست کے لئے مثبت اور خوش آئند قرار دیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree