وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی نے سانحہ ہزار گنجی کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہزار گنجی کے فروٹ مارکیٹ میں دہشت گردی کا واقع ہونا لمحہ فکریہ ہے ان انتہا پسند عناصر کا قلع قمع کرنا اور در پردہ سہولت کار کا پتہ لگاناحکومت اور سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔دہشت گردوں کا ایک مرتبہ پھر سر گرم ہونا عوامی جان و مال کو تحفظ دینے والے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔پر امن محب وطن نہتے سبزی فروشوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن حکومت دہشت گردوں کو پکڑنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔دہشت گردی میں ملوث عناصر کا قلع قمع کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ماضی کے واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کیجاتی تو آج مزید قمیتی جانیں ضائع نہ ہوتی  ، صوبائی حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ صوبائی حکومت محض دعوئوں کے سوا عملی اقدامات ادا کرنے سے قاصر ہے صو بائی اسمبلی میں ہوں یا صوبائی اسمبلی سے باہر حکومت اور اپوزیشن محض فنڈز کی تقسیم کے جھگڑے میں الجھی ہوئی ہے حکومت اور اپوزیشن کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور نہ ہی وہ صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں سنجیدہ ہیں۔اس سے قبل بھی لورالائی اور سنجاوی میں دہشت گردی کے کئی واقعات ہوئے ہیں لیکن صوبائی حکومت ان دہشت گردوں کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فنڈز کی تقسیم کے جھگڑے سے ہٹ کر ان عوامی مسائل پر توجہ دے۔دہشت گردی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے حکومت ان سفاک دہشت گردوں کیخلاف سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرے۔ مجلس وحدت مسلمین غم زدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو  ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشرحسن نے میڈیاسیل سے جاری بیان میں جعفریہ الائنس کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان مجتبیٰ نقوی کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی ہے، رہنمائوں نے کہاکہ سلمان مجتبیٰ ملت جعفریہ کے فعال اور متحرک رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں ، ان کی عزاداری اور ملت کے لئے گراں بہاخدمات ہیں ، ایم ڈبلیوایم ان کی شفاءیابی کیلئے بارگاہ خداوندی میں دعاگو ہے، خدا وند متعال انہیں امام سید سجاد ؑ کے صدقے صحت کاملہ وعاجلہ عنایت فرمائے، واضح رہے کہ سلمان مجتبیٰ نقوی فالج کے عارضے کے باعث شدید بیمارہیں ، اس سے قبل ان کا برین ٹیومرکا کامیاب آپریشن بھی ہوچکاہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری وفدکے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری دورہ کوئٹہ کے دوران سانحہ ہزارگنجی میں شہید ہونے والوں کےسوئم کے اجتماع میں شرکت اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کریں گے ، جبکہ اس دوران کوئٹہ کی قومی وسیاسی شخصیات اور عمائدین سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما سید ناصرشیرازی ایڈوکیٹ اور علامہ اعجازبہشتی بھی موجود ہیں ۔

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور کی جانب سے ولادت باسعادت امام زین العابدین علیہ السلام کے سلسلے میں وحدت ہاؤس پنجاب میں جشن کا انعقاد کیا گیا،ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے خصوصی خطاب کیا،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور برادر سید سجاد حسین نقوی کی جانب سے ولادت باسعادت سید الساجدين مولا امام سجاد علیہ السلام کے سلسلہ میں وحدت ہاؤس پنجاب میں جشن کا انعقاد کیا گیا. محفل میلاد میں خطیب ولایت علامہ اعجاز حسین بہشتی ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل صوبہ پنجاب علامہ مبارک علی موسوی نے خصوصی شرکت کی اور شعبہ جوان کے کارکنوں سے خطاب کیا. ایڈووکیٹ سید عرفان نقوی نے محفل میلاد کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ برادر اسد علی نے قصیدہ خوانی کی۔

علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے خطاب میں فضائل و تعلیماتِ امام سجاد علیہ السلام کے حوالے سے گفتگو کی اور امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے فرمان کی تشریح کرتے ہوئے جوانوں کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ جوان فقط جوان نہیں بلکہ مکمل جہان ہیں.علامہ سید مبارک علی موسوی نے دعائیہ کلمات ادا کیے مادر وطن پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی میلاد کے آخری لمحات میں مولا امام سجاد علیہ السلام کی آمد کی خوشی میں بزرگان و کارکنان نے کیک کٹنگ بھی کی.محفل میلاد میں برادر رائے ناصر علی، برادر رانا ماجد علی، برادر علی رضا کاظمی، ایڈووکیٹ سید اسد نقوی، ایڈووکیٹ سید عرفان نقوی، برادر عمار، برادر شعیب، برادر فرقان و دیگر صوبائی و ضلعی عہدیداران و کارکنان شریک تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کا ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے وفد کے ہمراہ مدرسہ جامعتہ الاطہار جعفرطیار کا دورہ، مدرسہ آمد پر پرنسپل مولانا مہدی علی دانش اور طلاب دینیہ نے انہیں خوش آمدید کہا، علامہ احمد اقبال رضوی نے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے ایک مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے مدرسہ جامعتہ الاطہار میں مسجد کی تعمیر کیلئے ایک لاکھ روپے نقد بطور عطیہ پرنسپل مولانا مہدی علی دانش کے سپرد کیئے، پرسنل مدرسہ حذا نے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے خطیر رقم عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا غلام محمد فاضلی، مولانا گلزار شاہدی ، احسن عباس رضوی،عارف رضا زیدی،  شعیب رضوی، سیدحسن عباس ، ممتاز مہدی ودیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) سانحہ ہزار گنجی سبزی منڈی میں بم دھماکے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے جامع مسجد کلاں کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ ہاشم موسوی، علامہ برکت مطہری، علامہ ولایت جعفری اور علامہ حسنین وجدانی نے خطاب کیا اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما آصف رضا ایڈوکیٹ سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد شریک تھی، مقررین نے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس سےمجرموں کی فوری گرفتاری اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree