The Latest

Iran Flagایران نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر اسرائیل اور سعودی عرب کے سفارت خانوں پر حملہ کی سازش کے الزمات میں کوئی حقیقت نہیں اور وہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف کی جانے والی سازش کا حصہ ہیں ، ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ ایران پر وقتا فوقتا اس طرح کے بے بنیاد الزامات لگاتا رہتا ہے جو در حقیقت نفسیاتی جنگ اور پروپگنڈہ مہم کا حصہ ہواکرتے ہیں کیونکہ امریکہ ایران کے ایٹمی پروگرام سمیت خطے میں ایران کوتنہاکرنے کی تمام تر کوشش میں مکمل طور ناکام ہوچکا ہے

Wall Street Muzahirayچین کہا ہے کہ وال سٹریٹ میں گزشتہ کئی روز سے جاری مظاہروں اور احتجاج کے سلسلے نے امریکہ کی معاشی بدحالی کو بے نقاب کر دیا ہے.چین کے اخبار کے مطابق 17 ستمبر سے نیو یارک کی وال سٹریٹ میں جاری احتجاج اور مظاہروں نے اب امریکہ کی دیگر ریاستوں اور شہروں کا رخ کر لیا ہے.چینی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں معاشی بدحالی کے باعث مظاہرے اس کیلئے واضع پیغام ہیں.اخبار لکھتا ہے کہ اس قسم کے عوامی مظاہرے اگر کسی اور ملک میں درپیش ہوں تو امریکہ کی جانب سے اس ملک کی حکومت کو تبدیل کرنے کے

Egptمصر کے دارالحکومت قاہرہ میں گزشتہ روز شدت پسند عیسائیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم چوبیس افراد کی ہلاکت کے بعد ملک کے وزیرِ اعظم نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ پرامن رہیں نا اتفاقی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔لوگ پرامن رہیں اور فرقہ واریت کا حصہ نہ بنیں۔ یہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان جھڑپیں نہیں ہیں بلکہ ملک میں انتشار پھیلانے کی ایک کوشش ہے۔متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد ایک ٹیلی وڑن خطاب میں وزیر اعظم اعصام شرف کا کہنا تھا ملک کی سکیورٹی کے لیے

Bartania Muzahirayافغانستان میں جاری جنگ روکنے کیلئے ہزاروں افراد نے برطانیہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لندن کے مشہور ٹرافل گار اسکوائر سے ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ تک ہونے والے مارچ کی قیادت جمائمہ خان اور وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے کی۔احتجاج میں پانچ ہزار افراد شریک تھے۔ مظاہرین سے خطاب میں جمائمہ خان نے کہاکہ ایک وقت آتا ہے جب یہ سوچا جاتا ہے دہشتگردی اور انسداد دہشت گردی میں سے زیادہ خطرناک کون ہے۔ افغانستان ابھی تک خواتین کیلئے دنیا کی بھیانک ترین جگہ ہے۔ جولین اسانج نے کہا کہ افغان جنگ جھوٹ کے نتیجے میں لڑی گئی

Babal Iraqعراق کے صوبہ بابل میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے دہشت گرد حملہ کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام شیخ شاکر سعدی کو دہشت گردوں نے ان کے گھر کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنایا۔اطلاعات کے مطابق چارگولیاں ان کے پیٹ و سینہ میں پیوسط ہو ئی ہیں انہیں شدید زخمی حالت میں ان کے محافظین کے ذریعہ ان کو حلہ کے سینٹر اسپتال میں منتقل کیا ۔بابل صوبہ کی پو لیس اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقہ کی ناکہ بندی کر رکھی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے

Afghanistan Muzahiraکوئٹہ میں ایک تسلسل کے ساتھ ہونے والی ٹارگت کلنگ اور دہشت گردی کی واردتوں کے خلاف افغانستان میں بھی احتجاجی مظاہری کیا گیا ، سینکڑوں افغانیوں نے احتجاجی جلوس نکالا ، مظاہرین بینرس اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے ، انہوں نے ٹاگٹ کلنگ کی بھر پور مذمت کرتے ہوے انسانی حقوق کی بین الاقونی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان بالخصوص دارلحکومت کوئٹہ اور اس کے گردو نواح میں ہونے والی ٹارگت کلنگ اور دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے

Aaitullah Gurganiمرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی محمد علی علوی گرگانی نے کوئٹہ کے نواح میں دہشت گردوں کے ہاتھوں اہل تشیع کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ان شہداء کا ان شہدا کا واحد جرم "مذہب تشیع کی پیروی" تھا،کوئٹہ میں ہونے والی شیعہ نسل کشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک بے منطق اور نامعقول ٹولہ محض تشدد کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، انہوں صاحب الامر امام زمانہ علیہ السلام اور پھر تمام علما، مراجع عظام اور انقلاب اسلامی کے رہبر معظم نیز شہدا کے پسماندگان اور پاکستان کے مسلمان عوام کو تسلیت و تعزیت پیش کی ہے

Wall Street1امریکی شہر نیو یارک کی وال اسٹریٹ پر بیروزگاری کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ، عوام کی جانب سے کیے جانے والیزبردست احتجاجی مطاہروں کے سبب ان نیو یارک کی وال اسٹریٹ نے بحرین کے ، تحریراسکوائرکی شکل اختیار کر لی ہے ۔ روزگاری اور معاشی وسماجی ناانصافی کیخلاف ہونے والا احتجاج کاسلسلہ اب سترہویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ اگرچہ امریکی میڈیا پر احتجاج مظہروں کی خبروں کی کوریج بہتر انداز میں نہ ہونے سے بظاہرمظاہرین مایوس نظر آتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ پر عزم نظر آ رہے ہیں

Salamati Councilاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف پیش کی گئی مذمتی قرارداد مسترد کر دی گئی، یہ قرار داد یورپی یونین کی جانب سے ہیش کی گئی تھی چین اورروس نے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ قرارداد میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ شام کی حکومت ،مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ، اقوام متحدہ کی سلاتی کونسل میں قرارداد پر رائے شماری کی گئی ۔قرارداد کے حق میں نو جبکہ مخالفت میں دو ووٹ آئے دونوں ووٹ روس اور چین کے تھے اس طرح قرارداد مسترد ہو گئی۔یورپی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد میں

Irani Wazarat Kharjaاسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پر ست نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 14 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اس بہیمانہ فعل کی شدید مذمت کی ہے۔انھوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستانی حکومت اس بہیمانہ قتل میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی۔ انھوں نے شہدا کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree