The Latest

وحدت نیوز: ( اسلام آباد ) بروز اتوار بتاریخ 10ستمبر 2023 کو مرکزی صدر مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین نے اسلام آباد کا دورہ کیا ۔اسلام آباد اور راولپنڈی کی صدور اور فعال خواتین سے ملاقات کی ۔علاوہ ازیں علی پور یونٹ کی مسولین سے بھی ملاقات کی ۔

مرکزی مسئول محترمہ بینا شاہ سے بھی ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران محترمہ معصومہ صاحبہ نے اسلام آباد ،راولپنڈی کی خواہران کی کارکردگی کو سراہا اور یکم اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پروگرام کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

محترمہ معصومہ نقوی نے میٹنگ کے آ خر میں اس سال کامجلہ حریم ولایت مرکزی و ضلعی صدور اور کابینہ میں تقسیم کیا ۔

وحدت نیوز:(پاراچنار) پاراچنار ( عظمت علیزئی سے) صدائے مظلومین پاکستان کی جانب سے شہدائے تری منگل کے قاتلین کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں صدائے مظلومین کے رہنماؤں آغا مزمل حسین اور شفیق حسین مطہری نے کہا کہ چار ماہ آٹھ روز گزرنے کے باوجود سانحہ تری منگل کے قاتلین گرفتار نہیں ہوئے اور وہ دندناتے پھر رہے ہیں جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ماسوائے طفل تسلیوں کے کچھ نہیں ہورہا ۔

انہوں نے ڈی پی او سمیت تمام ذمہ داران سے اساتذہ اور مزدوروں کے قاتلین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر قاتلین کی فوری گرفتاری نہیں ہوتی تو ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔

وحدت نیوز:(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں کرنسی اور چینی کی غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف بلا تفریق کارروائی کو یقینی بنایا جائے، اس سارے عمل کے دوران بڑے چور قانون کی گرفت سے دور اور چھوٹے چور پکڑ کے خانہ پری نہ کی جائے، ملک میں طاقتور طبقہ ہمیشہ قانون کی پکڑ سے محفوظ رہا ہے، غریب اور کمزور افراد ہی زد میں آتے ہیں، اب بھی اطلاعات یہی ہیں کہ معاشی زبوں حالی کا شکار طبقہ ہی اس آپریشن کے نشانے پر ہے، حوالہ ہنڈی اور ڈالرز کے ناجائز کاروبار میں مصروف افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے، تیل کی غیر قانونی منتقلی کو قانونی طریقے سے ٹریڈ کر کے لانے کے دانش مندانہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اشیاء کی غیر قانونی نقل و حمل کی وجوہات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، جس میں سیاسی و معاشی اور بدامنی و کرپشن بڑی وجہ ہیں، چینی کے ملز مالکان سیاستدان، حکومتی اداروں کے اہلکاروں سمیت تمام ذمہ داران سے پوچھ گچھ کے لیے شامل تفتیش کیا جائے، بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں مصروف واپڈا کی ٹیموں کو چاہیے کہ وہ کسی کو رعایت نہ دیں، آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے محکمے کے افسران اور ملازمین کو بھی پکڑا جائے، ملک میں معاشی و سماجی عدم توازن کو ختم کیئے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، اس گھمبیر صورتحال پر قابو پانے کیلئے ملکی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور فراہمی کو یقینی بنانا اشد ضروری ہے۔

وحدت نیوز:(اسلام آباد) گلگت بلتستان کونسل کا اہم اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ نے کی۔

اجلاس میں کونسل ممبران شیخ احمد علی نوری ،حشمت اللہ خان ،سید شبیہ الحسنین اور عبدالرحمن نے شرکت کی۔

اجلاس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کا دورہ گلگت بلتستان کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نگران وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان سے گلگت بلتستان کے عوام کو فوائد حاصل ہوں گے اور ترقی کا عمل تیز ہوگا ۔اجلاس میں سی پیک میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کا گیٹ وے گلگت بلتستان ہے مگر سی پیک سے گلگت بلتستان کو محروم رکھنا زیادتی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوے گلگت بلتستان کو ایک صنعتی شہر بنایا جائے ۔

اجلاس میں کونسل کے کورم کو پورا کرتے ہوئے وفاق سے ممبران کونسل کو لئے جائیں تاکہ کونسل فنکشنل ہو اور جلد کونسل کے اختیارات بحال کئے جائیں۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ کونسل میں خالی ملازمتوں پر بھرتی کرنے اور ڈیپوٹیشن پر جو ملازمین ہیں انکو واپس بھیج دیا جائے ۔ اجلاس میں کونسل سیکریٹریٹ کی فوری تعمیر کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں گلگت بلتستان میں پی آئی اے کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور پی آئی اے حکام سے کرایوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا اور سول ایوی ایشن کے چیئرمین کو کرایوں میں کمی کے لیے خط لکھ دیا۔

وحدت نیوز: (گلگت بلتستان) کھرمنگ مادھوپور میں ہائی سکول کی اپگریڈیشن اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین آغا علی رضوی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقائی اور سیاسی مصلحت سے بالاتر ہوکر عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی پراجیکٹ کو اے ڈی پی رکھنا قابل تعریف اقدام ہے۔

تعلیمی مسائل کودرک کرتے ہوئے ان مسائل کےحل کیلئے اقدام کرنا تمام ترقیاتی کاموں میں سے سب سے اہم اور ضروری ہے دوسری بات اہم بات یہ ہے کہ ہر قسم کے علاقائی، لسانی سیاسی اور گروہی قید و بند سے بالاتر ہوکر اصل ضرورت کی نشاندہی کرتے اس ضرورت کوپورا کرنے کیلئے پروجیکٹ رکھا ہے۔

مقامی علماء اور سرکاری زمہداران کی گفتگو سے معلوم ہوا کہ یہ پروجکیٹ عین عوامی ضرورت کے پیش نظر رکھا گیا ہے۔ ہمارا نعرہ یہی ہے ہم یہی چاہتے ہیں کہ اسی طرح عوام کی ضرورت کے منصوبوں پر کام ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماشاء اللہ شیخ اکبر رجائی ہر حوالہ سے بہترین کام کررہے ہیں ہم بھی مطمئن ہیں ہمارے قائدین بھی مطمئن ہیں اور علاقہ کی عوام بھی ان کی کارکردگی پر مطمئن ہیں۔

تقریب میں مقامی عمائدین و علما کی نمائندگی کرتے ہوئے بزرگ عالم دین علامہ آغا علی موسوی نے کہا کہ اس اہم سکیم کے رکھنے پر ہم نے پہلے بھی شکریہ ادا کیا ہے اب بھی مجلس وحدت مسلمین خصوصا آغا علی رضوی اور شیخ اکبر رجائی کا غاسینگ تا ہلال آباد تک کی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آغا موسوی نے مزید کہا کہ یہ غاسینگ تاہلال آباد عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ہرنمائندہ کے سامنے مطالبہ وعدہ کرتے ہوئے اوپر گئے وعدہ کرتے ہوئے نیچے گئے لیکن کسی کو توفیق نہیں ہوئی لیکن مجلس وحدت مسلمین نے ٹیکنوکریٹ سیٹ کیلئے شیخ رجائی کاانتخاب کیا شیخ اس مقام پرپہنچ گئے اوربغیرکسی وعدہ کےاس کام یہاں سنگ بنیاد کی مرحلہ تک پہنچایا ہم بہت شکرگزارہیں انشاءاللہ بہت جلداس سے بھی پررونق اندازمیں افتتاحی تقریب کیلئے ہم آپ سب کودعوت دیں گے۔

واضح رہے کہ مادھوپور ہائی سکول کا پراجیکٹ ٹیکنوکریٹ رکن اسمبلی و ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شیخ اکبر علی رجائی نے اپنے سالانہ ترقیاتی پراجیکٹ میں رکھا تھا جو کہ محکمانہ پراسس سے گزر کر اب سنگ بنیاد رکھنے کے مرحلے پر پہنچ چکا ہے۔

اہالیان علاقہ، علمائے کرام، اور ضلعی انتظامیہ کیطرفسے ڈی سی کھرمنگ، ڈی ڈی ایجوکیشن سمیت کثیر تعداد میں افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی رہنما ڈاکٹر مشتاق حکیمی، کاچو ولایت علی خان، شیخ حسن محمدی، سابق ڈی ڈی ایجوکیشن و ضلعی رہنما غلام محمد حیدری، آغا مبارک کاظمی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی آغا علی رضوی کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی۔

وحدت نیوز: (چنیوٹ ) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے اپنے وفد کے ہمراہ ضلعی کابینہ ضلع چنیوٹ کے اجلاس میں شرکت کی ۔

ضلعی کابینہ کے اجلاس میں ضلعی کابینہ کے معزز اراکین سے خطاب بھی فرمایا ۔ تنظیمی ،تربیتی امور پر گفتگو فرمائی ۔ اور آپس میں مل جل کر فعالیت کرنے پر زور دیا ۔

دشمنوں کی سازشوں سے آگاہی اور آپس میں وحدت واتحاد اور شرح صدر کے چلنے اور برداشت کو رواج دینے پر خوبصورت لیکچر دیا ۔ تنظیمی کارکنان کی صفات کو بیان کیا ۔ صوبائی صدر نے فردا فردا ضلعی کابینہ کے افراد سے گفتگو فرمائی ۔ ضلع میں تنظیمی پیشرفت پر ضلعی اراکین کی تجاویز اور موقر آراء کو سراہا ۔

صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب برادر مظہر عباس جعفری اور صوبائی سیکرٹری تعلیم برادر جناب سید نجیب الحسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

حدت نیوز: (تلہ گنگ ) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ ضلع تلہ کا تنظیمی دورہ کیا اور تلہ گنگ میں ضلع چکوال کے ضلعی صدر جناب سید وسیم کاظمی ، ضلع تلہ گنگ کے ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع تلہ گنگ جناب سید ضامن عباس شاہ اور ضلع تلہ گنگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری سے ملاقات کی ۔

ضلع میں تنظیمی سٹریکچر اور پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ پنجاب شوری کے اجلاس میں پیش کیا گیا 4 ماہہ پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی ۔

چکوال اور تلہ گنگ کے صدور کے موقف کو سنا گیا ۔ اس کے بعد صوبائی صدر کام کی نوعیت کے مطابق ترجیحات طے کرنے اور عملی پیشرفت پر رہنمائی کی ۔ مزید تواں کے ساتھ آپس میں ہم آہنگی اور صوبے کے ساتھے ملکر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

ضلع تلہ گنگ کے وزٹ میں صوبائی سیکرٹری تعلیم برادر جناب سید نجیب الحسن نقوی بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز: (کشمور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کشمور کے تمام مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو آپریشن کرنے اور قیام امن کے لئے چار ارب روپے دیئے گئے۔ وہ پیسے کہاں گئے کیونکہ ڈاکو راج تو آج بھی قائم ہے۔ یہ بات انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مغوی عاطف علی ڈومکی و دیگر مغویوں کی بازیابی کے لئے انڈس ہائی وے پر دھرنا سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، میر شیراز خان ڈومکی، میر فاروق احمد خان، میر صادق خان گولاٹو، میر سیف اللہ خان ڈومکی اور دیگر نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کیا۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ڈومکی برادری اور تمام جماعتوں کا دھرنا اغواء انڈسٹری کے خلاف آپریشن اور مغویوں کی بازیابی کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کی حمایت اور شمولیت کرنے پر کشمور کے عوام اور مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں، ڈومکی قبیلے اور مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کشمور کے مظلوم عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

یرغمال عاطف علی ڈومکی بازیاب ہوچکے ہیں۔ پریا کماری، ساگر کمار، ظہیر خالدی غوث پور کے دو مغوی اور دیگر مغویوں کی بازیابی جلد یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 15 سال سے حکومت میں ہے اور پیپلز پارٹی یہاں امن و امان قائم کرنے اور فیکٹریاں لگانے میں ناکام رہی ہے۔ پولیس کو آپریشن کرنے اور قیام امن کے لئے چار ارب روپے دیئے گئے۔ وہ پیسے کہاں گئے کیونکہ ڈاکو راج تو آج بھی قائم ہے۔

آپریشن کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ پولیس آپریشن کے لئے ملنے والے اربوں روپے میں سے کچھ فیکٹریاں لگ جاتیں، تو سندھ میں روزگار اور امن ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کشمور میں قیام امن اور یرغمالیوں کی بازیابی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

وحدت نیوز: (گلگت بلتستان) عوامی لیڈر مجاہد ملت سید علی رضوی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کی خصوصی تعاون سے ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی شیخ اکبر رجائی نے مڈل اسکول مادھوپور کو اپ گریڈ کرکے ہائی اسکول کا درجہ دینے کیلئے فنڈز رکھے۔

ٹینڈر ہونے کے بعد آج باقاعدہ سنگ بنیاد بدست جناب حجت السلام والمسلمین سید علی رضوی سربراہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان و سید علی موسوی امام جمعہ والجماعت سادات گوہری رکھا گیا۔

اس موقع پر ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی شیخ اکبر رجائی، ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد جعفر،شیخ مشتاق حکیمی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع کھرمنگ ممتاز حسین، ڈسڑک انسپکٹر آف اسکولز ضلع کھرمنگ محمد حسین انقلابی سید مبارک کاظمی، علامہ حسن محمدی سمیت عمائدین علاقہ، نوجوانان و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عوام علاقہ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان بالخصوص شیخ اکبر رجائی صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر غاسنگ تا ہلال آباد کے عوام کی جانب سے اس عظیم و اہم پروجیکٹ رکھنے پر سید علی رضوی، شیخ اکبر رجائی و دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز: ( اسلام آباد ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے اپنی ساری زندگی برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کی خاطر صرف کر دی، آپ ایک دیانتدار اور بے باک رہنما تھے، قائد اعظم کی انتھک سیاسی جدو جہد ملکی سیاستدانوں کے لیے ایک مثال ہے، کہ کن مشکل ترین حالات میں انہوں نے پاکستان کی نوزائیدہ ریاست کو سہارا دیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ پاکستان کو مثالی فلاحی ریاست بنائیں گے اور قائد کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل پیرا ہو کر حصول پاکستان کے مقاصد کو پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بانی اور ہر دل عزیز رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی کوششوں سے غلامی کی زنجیریں ٹوٹیں اور پاکستان معرض وجود میں آیا تھا، جس میں تمام غیر مسلموں کو بھی برابر کے حقوق حاصل تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ قائد آعظم جرأت و بہادری اور عزم و استقلال جیسی ہمہ جہت خوبیوں کے حامل تھے، قائد اعظم ساری زندگی جمہوری اصولوں کی سر بلندی اور قانون کی حکمرانی کے نصب العین پر کار بند رہے۔

آج بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم قائد اعظم کے حقیقی اور خود دار پاکستان کے حصول کیلئے اپنی عملی جدو جہد کو دن رات جاری رکھیں اور ملکی تعمیر وترقی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ انشاء اللہ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree