وحدت نیوز (اسلام آباد) عراق میں امریکی جارحیت کے خلاف شیعہ سنی علما ءاور مشائخ کرام نے پریس کلب اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالم اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ  ہے اور عالمی دہشت گرد کا کردار ادا کر رہا ہے۔امریکہ نے مسلمانوں کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے۔عراق میں برادر مسلم ملک کی اہم شخصیت کو نشانہ بنا کر امریکہ نے بربریت کا بدترین مظاہرہ کیا۔کس خود مختار ریاست کی اجازت کے بغیر اس کی سرزمین پر اس طرح کا حملہ عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔امریکہ مشرق وسطی سے فی الفور اپنی فوجیں واپس بلائے۔عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے امریکی فوج کے انخلا کی منظوری کے بعد امریکہ کے پاس عراق میں مزید قیام کا کوئی جواز باقی نہیں بچا۔یہ بات امریکہ کے حق میں بھی بہترہے اسے جنگ اور کشیدہ صورتحال سے بچ نکلنے کا آسان راستہ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے خطے میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا۔قاسم سلیمانی کی شہادت نے اس حقیقت کو واضح کر دیا ہے کہ وہ کون سی قوتیں ہیں جو داعش کو پس پردہ معاونت فراہم کر رہی ہیں۔عالم اسلام کے جرات مند سپاہی قاسم سلیمانی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اسلامی ممالک کے مابین اتحاد کے لیے عراقی وزیر اعظم کو اہم پیغام پہچانے آئے تھے۔ ان کا قتل مسلمانوں کی تفریق میں ملوث امریکہ و اسرائیل کی سازشوں کا شناخسانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔قاسم سلیمانی کی شہادت پر پوری دنیا میں جو ردعمل دیکھا گیا وہ قاسم سلیمانی کے ساتھ مسلمانوں کے والہانہ لگاؤ کا عملی اظہار ہے۔آئندہ بھی قاسم سلیمانی کے لیے تعزیتی تقریبات کا انعقاد شیعہ سنی  براادران مشترکہ طور پر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی امریکہ،اسرائیل اور بھارت کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شیعہ سنی پاکستان کا مضبوط دفاع ہیں جس کسی نے ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا اسے بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے۔جب بھی کسی مسلم ملک کو ضرورت پڑی پاکستان فطری طور پر امت مسلمہ کا اتحادی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ایشوز پر پاکستانی حکمرانوں کو بھی ایسا موقف اختیار کرنا چاہیے جو عوامی جذبات کی ترجمانی کرتا ہو۔

شرکاء پریس کانفرنس میں علامہ اعجاز حسین بہشتی،علامہ محمد اقبال حسین بہشتی،صاحبزادہ سائیں محسن چشتی،محمد حبیب احمد نذیری،علامہ ڈاکٹر محمد یونس،قاری محمد ایاز سیالوی،مولانا سید یاسر نقوی،عزاز محمد،علامہ محمد اشتیاق صدیقی،مولانا سید رضوان علی گردیزی،مولانا شاکر رضا نقوی، علامہ مفتی ظہیر قادری،مفتی میر اشفاق احمد ایڈووکیٹ،علامہ محمود تبسم اور مولانا سجاد حسین نقوی سمیت دیگر شیعہ سنی علما بھی شامل تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور رکن شوری عالی علامہ محمد اقبال بہشتی نے علامہ تلاوت حسین شیرازی کی جبری گمشدگی کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو ریاستی ادارے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے اہل خانہ کے سامنے زبردستی اغوا کر کے لے جاتے ہیں اور پھر کئی کئی سالوں تک ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جاتی۔ کسی شخص کی جبری گمشدگی آئین و قانون کی نفی اور انسانی حقوق سے متصادم ہے۔ یہ مشق ریاستی اداروں کی ساکھ کے حوالے سے منفی تاثر پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے یا اس کا کوئی عمل ملکی قوانین سے انحراف کے زمرے میں آتا ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیے تاکہ شواہد کے مطابق سخت سے سخت سزا مل سکے۔ کسی کو جبری لاپتا کرنا آئین و قانون سے ماورا اور قابل مذمت فعل ہے۔انہوں نے مولانا خضر احمد ومولانا تلاوت شیرازی اور دیگر لاپتہ افراد کی جلد سے جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(جہلم) مدافع حرم بی بی سیدہ زینب ؑکربلا و نجف شہید سردار حاج قاسم سلیمانی وشہید ابو مہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی المناک شہادت پر آج کے  شیطان بزرگ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ حیدرکرارؑ  ہڈالہ سیداں دینہ جہلم کی جانب سے جامع مسجد صاحب الزمان (ع) ہڈالہ سیداں تا جی ٹی روڈ چوک دینہ تک مشترکہ امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی۔

 اس ریلی سے مولانا محمد باقر حیدری خطیب جامع مسجد ہڈالہ سیداں، ایڈووکیٹ سید طاہر محمود جعفری اور سید وسیم حیدر نقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع جہلم نے خطاب کیا،جبکہ مردہ باد امریکہ کے نعروں کی گونج میں امریکی پرچم نذر آتش کیا گیا۔

 مولانا محمد باقر حیدری نے امریکہ کی وحشیانہ اورجارحانہ دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے پٹھو سن لیں کہ اب تمہاری تباہی و بربادی کے دن گنے جا چکے ہیں ایک قاسم سلیمانی کو شہید کر کے کسی خوش فہمی نہ رہو۔ انشااللہ ہزاروں قاسم سلیمانی مظلومین و مستضعفین کی نصرت و مدد کےلئے تیار ہیں ۔

ایڈووکیٹ طاہر محمود جعفری نے کہا کہ مسلمانوں کی آنکھیں اب کھل جانی چاہیں ، امت مسلمہ اپنے دوست اور دشمن کو پہچانیں ، مذہبی تفرقات کو ختم کریں اورمتحد ہوجائیں۔ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید وسیم حیدر نے امریکہ کے اس دہشت گردی کی پرزور مذمت کی اور حکومت وقت کومتنبہ کیا کہ اگر پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی اسلامی ملک کے خلاف استعمال کیا گیا تو پھر ولایت علی علیہ السلام کے ماننے والے سر پہ کفن باندھ اس اقدام کا راستہ روکیں گے۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس) دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس اور موسسہ شھید عارف الحسینی ؒ کی طرف سے سردار شھید قاسم سلیمانیؒ  اور ابو مھدی المھندسؒ  اور انکے ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت کے خلاف اور ایرانی قوم سے اظہار یکجہتی کے لئے پروگرام "سرداران ولایت" کا انعقاد کیا گیا۔جس میں علماء کرام اورطلباء عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ پروگرام کے خطیب تھے۔علامہ صاحب نے امریکا اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کی ریشہ دوانیوں کے بارے گفتگو فرمائی ۔انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اسلای دنیا کے  ہیرو تھے اور ہیرو ہیں۔اس مرد مجاہد نے وسائل کی کمی کے باوجود دنیا کے سب سے بڑے دھشت گرد امریکا کا مقابلہ کیا اور اسکو لبنان میں ،فلسطین میں،عراق میں،شام میں،یمن میں شکست فاش دی اور جب امریکا انکا مقابلہ نہ کر سکا تو انکو ناجوانمردانہ شھید کر دیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شھید سردار قاسم سلیمانی غیبت امام زمانہ علیہ السلام میں اپنی ذمہ داریاں سمجھ چکے تھے اس لئے وہ میدان میں آئے اور ہمیشہ کامیاب رہے۔علامہ صاحب نے کہا کہ آج ہمیں مراجع عظام کا کا دست بازو بننا چاہیے اور عوام کو اس نظام سے وابستہ کرنا چاہیے۔کیونکہ یہ نظام ولایت فقیہ سے جڑا یو ا ہے۔اور آج اسلام ناب کی استعمار کے مقابلہ میں کامیابیاں ولایت فقیہ کی برکت سے مل رہی ہیں۔پروگرام سے پہلے شھدا کی بلندی درجات کے لئے اور استاد حجتہ الاسلام والمسلمین مرحوم محمد ابراھیم محسنی کے لئے ختم قرآن کیا گیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےشوریٰ عالی کے رکن سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا کاسیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں اہل سنت مکتب فکر کی مسجد میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکےپر اظہار مذمت ۔ میڈیا سیل سے جاری مذمتی بیان میں انہوںنے کہا کہ امریکا اور اس کے پٹھو پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے دہشتگردی کا سہارا لے رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔دہشت گرد ملک کی ترقی و استحکام کے دشمن ہیں، ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔ دہشت گردوں کا مکمل صفایا تکفیریت کے خاتمے سے مشروط ہے۔انہوںنے شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک دشمنوں کا بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا وطن عزیز میں جب بھی ترقی و استحکام،  بھائی چارے یا بیرونی مداخلت سے آزادی کے لیے عملی اقدامات کی کوشش کی جاتی ہے امریکی گماشتے فورا حرکت میں آجاتے ہیں اور انتشار و بدامنی کی صورتحال پیدا کر دیتے ہیں۔ان عالمی سازشوں کو اخوت و اتحاد کے ہتھیار سے شکست دی جا سکتی ہے۔ہمیں مذہبی، لسانی اور علاقائی تعصبات سے بالاتر ہو کر یہ ثابت کرنا ہے کہ قومی وقار کے معاملے میں پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات ایک جسم ایک جان ہیں۔انہوں نے کہا مسلمانوں کے درمیان کشیدگی پیدا کر کے ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کرنا  امریکہ اور اس کے حواریوں کا پرانا وتیرہ ہے۔عالم اسلام کو ان سازشوں سے اب آگاہ ہو جانا چاہئے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ امریکہ وہ بے رحم اور منافق دشمن ہے جو دوست کا لبادہ اوڑھ کر وار کرتا ہے۔پاکستان کے داخلی معاملات سے امریکہ کو دور رکھنا ہوگا وگرنہ دہشت گردی کے خلاف حتمی مراحل میں داخل ہوتی ہوئی جنگ ہمیں کسی نئی آزمائش سے دوچار کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عراق میں امریکہ کی حالیہ کارروائی پوری دنیا میں اس کے لیے رسوائی کا باعث بن گئی ہے۔امریکہ کے اپنے شہریوں سمیت دوسری قومیں بھی صدر ٹرمپ کے کردار پر انگلیاں اٹھا رہی ہیں۔اسی نفرت کے اظہار کے لیے اتوار کے روز ملک کے مختلف شہروں میں شیعہ سنی تنظیمیں  مل کر بھرپور ریلیاں نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کو چاہیئے کہ وہ بلاتخصیص  مذہب و مسلک اور تنظیمی وابستگیوں سے بالا تر ہو اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے امریکہ مخالف مظاہروں میں شرکت کریں تاکہ مظلومیت کی حمایت اور ظالموں کے ظلم کا پرچار کیا جا سکے۔

Page 62 of 1134

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree