وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ امریکہ نے مسلمانوں کے خلاف جوچنگاری سلگانے کی کوشش کی آج وہ امریکہ کے خلاف نفرت کی آگ میں بدل چکی ہے۔امریکہ کو اس کے جارحانہ اقدام پر ساری دنیا میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں ”مردہ باد امریکہ“ ریلی ایک تاریخ اجتماع اور خطے کو امریکی تسلط سے آزاد کرنے کانقطہ آغاز ثابت ہو گا۔
عالم اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ امریکہ کا وجود ہے۔امریکہ،اسرائیل اور بھارت وہ شیطانی ٹرائیکا ہے جس نے عالمی امن کو سبوتاژکر رکھا ہے۔ملک کی مختلف شیعہ سنی جماعتوں کا عالم استعمار کے خلاف مشترکہ آواز بلند کرنے کا فیصلہ پاکستانی عوام کا امریکہ سے نفرت کا برملا اظہار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ا تحاد امت فورم کے زیر اہتمام ”مردہ باد امریکہ“ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف مذہبی و سماجی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ریلی کا آغاز 19جنوری بروز اتوار سہ پہر دو بجے آبپارہ چوک اسلام آباد سے ہو گا۔ریلی کے شرکا امریکی ایمبیسی کی طرف مارچ کریں گے۔ریلی کے انعقاد کا مقصد عالم اسلام کے عظیم مجاہد حاج قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاء پر امریکی حملے کے خلاف اقوام عالم کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔
ریلی میں مجلس وحدت مسلمین،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن،تحریک بیداری امت مصطفی،امامیہ آرگنائزیشن،آئی ڈی سی،انجمن دعائے زہرا،انجمن جانثاران اہلبیتؑ،مرکزی ماتمی دستہ اورمامیہ حسینہ گلگت بلتستان سمیت نوحہ خوان تنظیمیں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام حالیہ ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے ''آل پارٹیز کانفرنس''آج مقامی ہوٹل میں ہوگی، اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے بشپ آف ملتان لیوپال سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں کیا۔
علامہ اقتدار حسین نقوی نے مسیحی رہنمائوں کو بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت اور ملک کی موجود صورتحال کے حوالے سے اظہار خیال کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور پادری نعیم جاوید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ سردارلشکر اسلام قاسم سلیمانی کا قتل امریکی گریٹر پلان کا حصہ ہے، امریکہ نے ایران کیخلاف جارحیت کی تو امریکہ افغانستان کی طرح ایران میں بھی رسوا اور پسپا ہو گا، ایران امریکی سامراج کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے، امریکہ نے پچھلے پچیس سالوں کے دوران 9 مسلم ممالک میں ایک کروڑ دس لاکھ مسلمان شہید کیے ہیں، ہمیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بجائے امریکہ مخالف ممالک کا ساتھ دینا چاہئے۔ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہماری حکومت کا موقف بزدلانہ ہے۔ ہمسایہ اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ نہ دینا اسلامی اخوت کے منافی ہے۔امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کرنا چاہتا ہے، اسلام دشمن طاقتوں نے فرقہ واریت کو اسلام کیخلاف ہتھیار بنا لیا ہے۔
علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کے ذریعے امن دشمنی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انتہا پسند مودی سرکار خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے، حکومت کے اتحادی حکومتی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، ہماری وفاداری حکومت یا اپوزیشن نہیں اسلام اور پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈنگ ٹپاو پالیسی پر گامزن ہے، عالمی و علاقائی قیادتیں مودی کو متنازعہ شہریت بل واپس لینے پر مجبور کریں، طاغوتی قوتوں کی مزاحمت کیلئے اتحاد امت کی ضرورت ہے، حکومت اور اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کیلئے یکجہتی اختیار کریں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا کہ قاسم سلیمانی شھید کی شھادت کے بعد بڑھتے ہوئے عوامی ردعمل سے خوفزدہ عناصر سوشل میڈیا پیجز بلاک کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ شھید قاسم سلیمانی کے بے رحمانہ قتل کے خلاف آواز اٹھانے والی ملی تنظیموں اور شخصیات کے آفیشل پیجز اور اکاؤنٹس بڑی تعداد میں بند کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ایسے اقدامات آزادی اظہار رائے کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے ۔
محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا کہ شھید قاسم سلیمانی کی شھادت کے 24 گھنٹے کے اندر IAMQASIMSULMANI#ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیاتھا جس نے امریکہ اور اس کے حواریوں کو ہلا کہ رکھ دیا رائے عامہ تیزی سے ان کے خلاف ہورہی تھی جس کے بعد انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ملت جعفریہ کی اہم شخصیات اور ملی تنظیموں کے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اکاؤنٹس کو بند کرنا شروع کر دیا گیا جو کہ شرمناک فعل ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد تمام اکاؤنٹس بحال کیے جائیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سےسردار لشکر اسلام شہید قاسم سلیمانی ؒ کی یاد میں چالیس روزہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے ۔ بری امام مسلم کالونی کی جامع مسجد میں شہید ضیاءالدین کی برسی ، شہید قاسم سلیمانی و شہید ابومھدی مہندس و دیگر شہدائے اسلام کی یاد میں اور ایام شہادت اولین محافظہ ولایت حضرت بی بی فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت شب جمعہ بعد از نماز مغربین مجلس عزاء منعقد ہوئی جس سے مرکزی سیکرٹری تربیت مجلس وحدت مسلمین جناب ڈاکٹر محمد یونس صاحب اور مولانا علی شیر انصاری نے خطاب کیا ۔
شہدائے اسلام کی مجلس ترحیم اور ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ اس مجلس عزاء میں بری امام کے علاقے مقیم اہل بلتستان کے افراد کی اپنے اہل خانہ ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت ۔واضح رہے کہ تربیتی مجالس کا یہ سلسلہ پابندی کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کی مختلف مساجد وامام بارگاہوں میں سردارلشکر اسلام شہید قاسم سلیمانیؒ اور ان کے ساتھیوں کے چہلم تک جاری رہے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عابدہ نے مرکزی آفس سیکرٹری شعبہ خواتین خواہر بینا شاہ سے ملاقات کی اوراس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ۱۹ جنوری کو یوم مردہ باد امریکہ ریلی میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے میں آپس میں تبادلہ خیال کیا ۔
گلگت بلتستان کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے خواہر عابدہ نےکہا کہ جی بی کی تمام خواتین کارکنان تنظیمی، سماجی، سیاسی اورمذہبی میدان میں ہمہ وقت قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ایک آواز پر لبیک کہنے کے لئے تیارہیں۔ حالیہ دنوں مرکزی رہنماخواہر نرگس مسئول مرکزی شعبہ سیاسیات کی گلگت آمد پر کافی اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔تنظیمی ڈھانچے کو ازسر نو ترتیب دینےپر خواہر سائرہ، اور خواہر نرگس سجاد کی کاوشوں اور کوششوں کو سراہا گیا ۔
انھوں نے کہا کہ مردہ باد امریکہ ریلی میں ہماری تمام تر خدمات اور فعالیت حاضرہے۔یہ مقدس ریلی جو ایک مشی سے کم نہیں کیونکہ امام علی ؑ کے قول کے مطابق’’ ظالم سے نفرت اور مظلوم سے ہمدردی کریں ‘‘،کا بہترین ذریعہ یہی محافل اور ریلیاں ہیں جس میں آج ہم دنیاکے سب سے بڑے ظالم و مستکبر امریکہ کے خلاف اپنی نفرت اور مظلوم سے اظہاری کا اظہارکریں گی۔
انہوںنے مزید کہاکہ یہ اظہار اسی صورت ممکن ہے جب ہم میدان میں عملی طور پر حاضر ہوں اور دشمن کو یہ پیغام دیں کہ تونے جس قاسمؒ اور دیگر ساتھیوں کو شہید کیا وہ اکیلے نہ تھے ۔ وہ ایک ملک کے باشندے نہیں تھے بلکہ وہ مدافعان حرم اہل بیت ؑ تھے اور اہلبیت ؑ ہم سب کے نزدیک اتنے ہی محترم اور مقدس ہیں جتنے پیغمبر اسلام ﷺ کی ذات گرامی لہذا جو شخص ان روضوں کے دفاع کرتے ہوئے شہادت کے رتبے فائزہوں وہ پوری ملت اسلامیہ کا شہید ہے ۔ لہذا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ جتنا ہوسکا 19 جنوری کی ریلی کو کامیاب بنائیںگی اور اس میں شرکت کریں گی ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی سیکرٹیریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مختلف ملی تنظیموں کے شعبہ خواتین کا نمائندہ مشترکہ اجلاس منعقد ھوا جس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ، آئی ایس او طالبات ، آئی او ، آئی ڈی سی ، تحریک بیداری امت مصطفی اور جامع بدھ امامبارگاہ کی نمائندگان نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی راہنما برادر نثار فیضی ، علامہ احمد اقبال رضوی اور آقا اقبال بہشتی نے خواتین سے گفتگو کی اور بروز اتوار اسلام آباد میں اتحاد امت کےپلیٹ فارم سے منعقد کی جانے والی ریلی کو مربوط اور منظم بنانے کے لیے تمام شرکاء اجلاس کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔