شہباز شریف کی انتہائی حساس معاملات میں غیر سنجیدگی اس امر کی دلیل ہے کہ وزارت عظمی کے منصب پر ایک نااہل شخص براجمان ہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

23 جون 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایکس xپر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال ،اقتصادی بدحالی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے۔ دہشت گردی کے عفریت نے گزشتہ تین دہائیوں میں پاکستان کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اس کا ازالہ کسی بھی طور ممکن نہیں۔

انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کی انتہائی حساس معاملات میں غیر سنجیدگی اس امر کی دلیل ہے کہ وزارت عظمی کے منصب پر ایک نااہل شخص براجمان ہے جسے اہم  قومی امور پر آئیں بائیں شائیں کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے اپیکس کمیٹی سے بے بنیاد اور خود ساختہ گفتگو کر کے عوام میں اپنی شخصیت کو مزید داغ دار کیا ہے۔ آگ و بارود کا کھیل کھیلنے والے شدت پسندوں اور  دہشت گردی کے بجائے ، عدالتوں میں اس وقت سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس نام نہاد جمہوریت نے بدترین آمریت کو بھی شرما دیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree