ایم ڈبلیوایم پنجاب کی شوریٰ کا اجلاس، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی کی خصوصی شرکت اور خطاب

23 جون 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کا صوبائی شوریٰ کا اجلاس لاہور میںمنعقد ہوا جس میں ضلعی عہدیداران کی کثیر تعداد نے  شرکت کی اور اپنی کارکردگی رپورٹس کو پیش کیا، اس کے بعد مرکز سے نمائندگی کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی اور اپنے خصوصی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی تناظر میں جو حالات پیدا ہو رہے ہیں اور پاکستان کے اندر جو اس وقت حالات موجود حالات کچھ جنم دیا جا رہا ہے اس وقت ہم ہماری ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے کہ ہم اپنی تنظیم کے اندر رہتے ہوئے اپنے حال اور مثبت کردار پیش کریں ملک کو درپیش چیلنجز اور ملک میں نامنی اور عالمی خطے کے اندر جو حالات اس وقت سامنے آرہے ہیں خصوصا فلسطین غزہ کے اندر اور اسرائیل کی بربریت اور مظلوم فلسطینیوں کے بارے عالم اسلام کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہےکے اندر جو ایک خاموشی کی لہر ہے اس میں پاکستان پاکستانیوں اور خصوصا مجلس وحدت مسلمین کی جو ذمہ داران اور مسولین ہیں ان پر ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنا فعال کردار ادا کرے اور اپنے ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree