مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے محروم و مظلوم طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے انشاء اللہ انکے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،اسدعباس نقوی

23 جون 2024

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے محروم و مظلوم طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے انشاء اللہ انکے حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب  صوبائی شوری کے اجلاس کی صدارت علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔

 اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی ،نائب صدور سید انعام زیدی، غلام اصغر تقی ،سید ذعیم ذیدی، سید علی رضا بخاری ،عاطف سرانی، حسنین انصاری اور صو بے بھر کے ضلعی صدور موجود تھے۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہم موجودہ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں موجودہ بجٹ عوام کے لیے زہر قاتل ہے اس کے اثرات آئندہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کے طوفان کی شکل میں سامنے آئے گا اس لیے فی الفور موجودہ بجٹ تجاویز واپس لے اور عوامی بجٹ بنائے مجلس وحدت اپنی عوامی جدوجہد جاری رکھے گی اور پاکستان میں عوامی جمہور کی بحالی اور آئین پاکستان کی بحالی ہماری جدوجہد کے بنیادی نکات ہیں۔

 اس موقع پر ضلعی صدور سید ساجد حسین نقوی، عمر فاروق ایڈووکیٹ، سید شفقت کاظمی، مولانا مظہر حسین ،سید اظہر عباس، مزمل عباس، پروفیسر عابد حسین ،بلال جعفری، نیاز حسین، فخر نسیم صدیقی ،زاہد سوری، اسد عباس، سید ناصر عباس شاہ، الیاس حسین شاہانی، صابر حسین بھٹہ سمیت اراکین صوبائی شوریٰ نے شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree