عزاداری کو محدود کرنے والی ایس او پیز کو رد کرتے ہیں، یہ آئین پاکستان سے متصادم ہے، ہم تمام مکاتب فکر کی تکریم کے قائل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

23 جون 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) عزاداری سید الشہداء ہمارا مذہبی ،آئینی اور قانونی حق ہے، ہم اس پر کسی قسم کی پابندی کو برداشت نہیں کریں گے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا عشائیے سے خطاب،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی عزاداری ونگ کی جانب سے اسلام آباد راولپنڈی کے بانیان عزاء، ٹرسٹیز اور سالاروں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، عشائیے میں اسلام راولپنڈی سے بڑی تعداد میں بانیان عزاء و معززین نے شرکت کی۔

سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا مذہبی ،آئینی اور قانونی حق ہے ہم اس پر کسی قسم کی پابندی کو برداشت نہیں کریں گے۔ عزاداری کو محدود کرنے والی ایس او پیز کو رد کرتے ہیں، یہ آئین پاکستان سے متصادم ہے ہم تمام مکاتب فکر کے اکابرین و زعماء کی تکریم کے قائل ہیں .ہم وطن عزیز میں امن بھائی چارہ چاہتے ہیں اور ایسے کسی بھی عمل سے بے زاری کا اظہار کرتے ہیں جو شیعہ سنی وحدت میں دراڑ ڈالے، وحدت کوئی ٹکیکٹس نہیں بلکہ یہ قرآنی حکم ہے۔

مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ؑ کی ترویج اور حفاظت کے لئے کراچی سے گلگت بلتستان تک ہم ایک ہیں، ملک بھر میں علما ،خطبا و زاکرین کے خلاف ضلع بندیوں اور صوبوں میں داخلوں پر پابندیوں کی مذمت کرتےہیں ۔

ایم پی اے نمبردار اسد عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئین و قانون کی بالادستی کے قائل ہیں اور ملک بھر میں ایسی کسی بھی شدت پسندی، بلوے نفرت انگیز تقریر جیسے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جس سے کسی بھی مسلک کے افراد کی دل آزاری ہو اور امن و عامہ کا مسئلہ پیدا ہو۔

عشائیے سے علامہ اقبال بہشتی ، سید ظہیر عباس نقوی و دیگر معززین نے بھی خطاب کیا، پروگرام کے آخر میں مشترکہ اعلامیہ پیش کیا گیا جس میں لاء اینڈ آڈر کے نام پر جلوس ہائے عزاء و محافل مجالس کے پروگرامات پر پابندیوں کی مذمت کی گئی ۔سانحہ مدین اور پھالیہ جیسے واقعات کی انکوائری کا مطالبہ کیا گیا، شیخوپور میں شدت پسندوں کے حملے میں مسجد و امامبارگاہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، پنجاب حکومت حملے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے تاکہ دوباہ ایسے واقعات رونما نا ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree