وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی رہنمااوراپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو جانی خطرات لاحق ہیں، گلگت بلتستان کے پچاس سے زائد طلبا سخت مشکلات میں ہیں، صوبائی حکومت جی بی طلبا کو ریسکیو کرنے اور فوری واپس بلانے کے لیے اقدامات کریں، صوبائی حکومت ثابت کرے کہ جی بی کے طلبا و طالبات لاورث نہیں، کسی قسم کی غفلت اور سستی کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان ہوا تو اسکی ذمہ داری جی بی گورنمنٹ پر عائد ہوگی۔
انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت کا کردار انتہائی غیرذمہ دارانہ اور افسوسناک ہے،قوم پہ جب بھی آفت آتی ہے یا مظلومین کی حمایت کا پہلو ہو تو شہباز سپیڈ کو ریورس گیئر لگ جاتی ہے، کرغزستان کا جو میڈیکل کالج میدان جنگ بنا اسے وفاقی حکومت نے کیوں بلیک لسٹ سے نکالا تھا، کرغزستان سے پاکستانی طلبا اپنی جانیں بچانے ذاتی ٹکٹ کرکے جہاز پہ آ رہے ہیں جبکہ وفاق خاموش تماشائی ہے، انتہائی حساس نوعیت کے اس مسئلے کو کرغز حکومت کے سامنے اٹھا کر فوری حل نکالنا چاہیے،وفاقی حکومت کسی بھی ڈیزاسٹر یا چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں۔