وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کا پیام وحدت کنونشن برائے انتخاب ضلعی سیکریٹری جنرل سال 19-2016،مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے کی جبکہ صوبائی سیکریٹری امور تنظیم سازی آغامنور جعفری سمیت اراکین ضلعی شوریٰ اجلاس میں شریک تھے، اراکین شوریٰ نے حق رائے استعمال کرتے ہوئےآئندہ تین سال کیلئے مولانا سیف علی ڈومکی کو ایم ڈبلیوایم ضلع جیکب آبادکا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔