ایم ڈبلیوایم کراچی کا ضمنی انتخاب حلقہ پی ایس 94میں تحریک انصا ف کے نامزد امیدوار اشرف قریشی کی حمایت کا اعلان

22 جنوری 2019

وحدت نیوز(کراچی) ضمنی انتخابات حلقہ پی ایس94 مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی وحدت ہاوس صوبائی دفتر میں ملاقات۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویزن کی جانب سے ضمنی انتخابات حلقہ پی ایس 94میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماخرم شیر زمان نے اپنے وفد کے ہمراہ وحدت ہاوس صوبائی دفتر میں ملاقات کی اور دونوں جماعتوں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی گئی کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم مثبت اور تعمیری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ملک کی ترقی و استحکام اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں سے ہیںجس کو حقیقی شکل دینے کے لیے تکفیری اور انتہا پسند قوتوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔ہمارا اور پاکستان تحریک انصاف کا منشور ایک ہی ہے ہم بھی قائد اعظم و علامہ اقبال کا پاکستان چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی بھی کرپشن سے پاک پاکستان کی خواہاں ہے ہم بھی تکفیریت کا خاتمہ چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف بھی پاکستان سے شدت پسندی کا خاتمہ چاہتی ہے۔حلقہ پی ایس 94 میں پولٹیکل کونسل ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے متفقہ فیصلے کے بعد حمایت کا اعلان کیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرپشن اور دہشتگردی کے خلاف پورے عزم سے مشترکہ جدوجہد کا اعلان ہے۔کرپشن و شدت پسندی کی مخالفت میں پاکستان تحریک انصاف ہماری ہم خیال جماعت ہے۔انشاء اللہ 27جنوری 2019 کے ضمنی انتخابات میں حلقہ پی ایس94کا ساتھ محض بیانات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ہم الیکشن مہم سے نتائج آنے تک اپنے کارکنوں کے ہمراہ میدان میں موجود رہیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی ایس94میں آپ کے تعاون کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا۔ایم ڈبلیو ایم ملت تشیع کی نمائندہ اور عوامی جماعت ہے اور ہر قومی ایشو پر یہ جماعت میدان میں موجود رہی ہے۔ان کی قومی خدمات لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں حلقہ پی ایس 94 میں مسائل کی بھرمار ہے سندھ اسمبلی میں اواز اٹھائی جائیگی اس حلقہ میں ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے حمایت کے اعلان کے بعد ہماری فتح کو یقینی قرار دیا جا رہا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم ہی مذکورہ حلقہ سے کامیاب ہوں گے۔پریس کانفرنس میں امیدوار حلقہ پی ایس 94اشرف قریشی،نواز خان،عدنان اسماعیل، ایم پی اے عباس جعفری، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماعلامہ مبشر حسن،علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر، ناصر الحسینی،احسن عباس،سجاد سمائری سمیت دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree