علی رضاعابدی کے قتل سے شروع ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں محمد علی شاہ کے قتل تک تیزی آچکی ہے، علی حسین نقوی

22 جنوری 2019

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکٹریٹ وحدت ہاوس کراچی سے جاری اپنے بیان میں صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات ایم ڈبلیوایم  سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی نائب صدر سید محمد علی شاہ کی ٹارگٹ کلنگ ملک دشمن عناصر کی جانب سے ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان   کے محب وطن اور امن پسند طبقات پر مسلسل حملے ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یوں دن دھاڑے ایک اہم شاہراہ پر ایک مذہبی جماعت کے سینئر رہنماء کا قتل کردیا جانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہلیت پر بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔سید علی حسین نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ سید محمد علی شاہ کی شہادت پر ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے انہوں نےکہا کہ حالیہ دنوں میں علی رضا عابدی کی شہادت سے شروع ھونے والی دھشت گردی کی لہر میں تیزی آتی جارہی ہے اور امن دشمنوں نے کراچی کو خصوصی نشانے پر رکھا اور ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے فعال افراد ان دھشت گردوں کا خاص نشانہ ہیں۔سید علی حسین نقوی نے اپنے بیان میں سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سید محمد علی شاہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree