شہدائے سانحہ شکارپور کی برسی کا مرکزی اجتماع30جنوری کو منعقدہوگا، علامہ مقصودڈومکی

10 جنوری 2019

وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل اور چیئرمین شہداءکمیٹی علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیرصدارت وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کا اہم اجلاس مدرسہ جوادیہ لکھی غلام شاہ میں منعقد ہوا،اجلاس میں شکارپور کی صورتحال ، سیکورٹی سے متعلق معاملات اور برسی شہداء سے متعلق امور پر گفتگوہوئی ۔ 30 جنوری کو شہدائے شکارپور کی چوتھی برسی بھرپور انداز سے منانے کا عزم کیاگیا جسمیں ملک بھر سے علمائے کرام و اکابرین ملت شریک ہوں گے۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ 4سال گذر جانے کے باوجود حکومت کے وارثان شھداء سے کئے گئے وعدے وفا نہ ہوئے۔ آج بھی دھشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔ بدنام زمانہ دھشت گرد حفیظ بروہی کی جانب سے گذشتہ ماہ قتل کی واردات شکارپور پولیس کی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے۔ شکارپور کا موجودہ نا اہل ایس ایس پی اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں نا کام رہا ہے۔ جبکہ شیعہ مراکز کی سیکورٹی نا قابل اطمینان ہے۔ 72 شہداء کا کیس لڑنے والے وکیل کو مکمل سیکورٹی نہیں دی جارہی۔ موجودہ ایس ایس پی نے شیعہ مساجد شخصیات اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کلوز کرکے عوام کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ شہداء چوک پر یادگار شہداء ٹاور کی تعمیر کا وعدہ بھی وفا نہ ہوسکا۔ مسائل حل نہ کئے گئے تو وارثان شھداء احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree