سندھ حکومت شہید فداحسین کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے، علامہ صادق جعفری

03 جنوری 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے شہر قائد میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں دوبارہ تیزی پرتشویش اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میںشیعہ ٹارکٹ کلنگ کا دوبارہ آغاز سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، شہید علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد کورنگی میںشہید فداحسین کا بہیمانہ قتل شہر کا امن تباہ کرنی کی مذموم سازش ہے، ریاستی ادارے کالعدم جماعتوں کے خلاف موثر اقدامات کریںبصورت دیگر شہر کا پر امن ماحول پھر سے تباہ وبرباد ہونے کا خدشہ ہے، علامہ صادق جعفری نے سندھ حکومت ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے کورنگی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے فداحسین کے قاتلوں کی فوری کرفتاری کا مطالبہ کیاہے، قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے آئی ایس او کورنگی یونٹ کے نائب صدر عاطف حسین کے والد شہید فدا حسین کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہید کی نماز جنازہ امام بارگاہ باب الحوائج کورنگی میں جبکہ تدفین سیکٹر48A قبرستان میںہوئی اس موقع پر پسماندگان سمیت ہزاروں ک تعدادمیں عزیز وقارب بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree