ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کراچی کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، 25دسمبرکوسمپوزیم سے علامہ راجہ ناصرعباس خطاب کریں گے

18 دسمبر 2018

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جنوبی کا ضلعی شوریٰ اجلاس سیکریٹری جنرل بردار حسن رضاکی سربراہی میں صوبائی آفس سولجر بازار میں منعقد ہوا ۔جس  میں ڈویژن سیکریٹری جنرل مولانا صادق جعفری اور ڈویژن سیکٹری تنظیم سازی بردار ذیشان نقوی نے خصوصی  شرکت کی۔  اجلاس میں ضلعی سیکریٹری جنرل برادر حسن رضانے اپنی  نو منتخب کابینہ کا اعلان کیا ۔جس کے مطابق  1) بردار سید علی عبّاس زیدی کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل 2)بردار محسن مقادم کو سیکریٹری  فنانس،3)بردار نوشاد علی کو سیکریٹری تنظیم سازی،4)بردار راشد نجفی کو سیکریٹری سیاسیات، 5)بردار سجاد لیلانی کو سیکریٹری فلاح وبہبوداور6)علامہ سید سلیم عبّاس کو سیکریٹری تعلیم نامزد کیا گیا ۔ کابینہ کے باقی عہدیداران کے ناموں کا اعلان جلد کیا جاۓ گا ۔ اس موقع پر نو منتخب کابینہ سے کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ اس دوران برادر ذیشان حیدرنے کہا کہ ضلع جنوبی کی مختلف یونٹس کو جلد فعال کیا جانا چائیے ۔اجلاس میں سینیئر برادر محمود نے تنظیم کے لئے مختلف معاونت کے لئے آمادگی ظاہر کی ۔ اجلاس میں 25 دسمبر کو ہونے والے سمپوزیم  پر بریفنگ دی گئی ۔ اس دوران سربراہ ایونٹ مینجمنٹ برادر محسن نے کہا کہ سمپوزیم کے حوالے سے سرگرمیاں تیزی سے جاری ہے ۔چند ہی دنوں میں نشستیں مکمل ہونے کی امید ہے ۔ جس کے بعد فارم دینے کا سلسلہ روک دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ سمپوزیم کے نظم و ضبط کے حوالے سے شہید مظفر کرمانی کے ماضی کے منعقد کردہ سیمینارز کے قواعد و ضوابط کو اسوہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree