ایس ایس پی شکارپور ساجد سدوزئی کےحساس شیعہ مراکز، شخصیات اور امام بارگاہوںکی سکیورٹی واپس لینے کے اقدام کے خلاف احتجاج

17 دسمبر 2018

وحدت نیوز(شکارپور) وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے زیر اہتمام شکارپور میں شیعہ مراکز مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کلوز کرنے اور ایس ایس پی کے متعصبانہ رویئے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل اور شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کی جبکہ ریلی میں وارثان شہداء قمر الدین شیخ، محمد عظیم سومرو، شہداء کمیٹی کے رہنما سکندر علی دل؛ ، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنر ل برادر فدا عباس لاڑک ، برادر اصغر علی سیٹھار، و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ شکارپور جیسے حساس ضلعے میں سیکورٹی کلوز کرکے دھشت گردوں کو آسان ٹارگٹ دیا گیا ہے جبکہ وارثان شہداء اور جو وکلاء اس کیس کی پیروی کر رہے ہیں ، انہیں مسلسل دھشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اہم شیعہ مراکز، شخصیات اور امام بارگاہوں سے کل 64 پولیس ہٹا کر انہیں غیر محفوظ بنا دیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس پی شکارپور ساجد سدوزئی کے متعصبانہ روئے نے شکارپور ضلع کے حالات کو تشویش ناک بنا دیا ہے۔ آئی جی پولیس اور سندہ حکومت اس منفی اور متعصبانہ رویئے کا فوری نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ وارثان شہداء نے جمعہ21 دسمبر کو یوم احتجاج منانے کا فیصلہ کیا ہے میں سندہ کے عوام خصوصا عاشقان اہل بیت ؑ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ وارثان شہداء کی اپیل پر جمعہ 21 دسمبر کو یوم احتجاج منائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیعہ مراکز کو حسب ضرورت سیکورٹی دی جائے اور وارثان شہداء سے کئے گئے معاہدے پر مکمل عمل در آمد کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree