شہر قائد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، علامہ سید باقرعباس زیدی

18 جولائی 2019

وحدت نیوز(کراچی) شہر قائد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پاکستانی معیشت کی شہ رگ اورسب سے بڑے شہر کی عوام طرح طرح کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سند ھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے وحدت ہاؤس انچولی میں کراچی ڈویژن کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے اور یہاں کے باسیوں کے ساتھ ملک کی تمام جماعتیں سوتیلا سلوک کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں مختلف عوامی مقامات پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن سے خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

 علامہ باقر زیدی نے کہا کہ اس گھمبیر صورتحال کی اصل وجہ روزانہ کی بنیادوں پر کچرے کا نا اٹھنا اور ہفتوں تک اس کا پڑے رہنا ہے ۔
جس سےبیماریاں پھیلنا معمول بن گیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی شہری اور صوبائی حکومت کی آپسی لڑائی میں کراچی کی عوام پس رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ کراچی کے مسائل پر خصوصی توجہ کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔

 علامہ باقرزیدی نے کراچی میں نرسنگ اسٹاف کی ریلی پر بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ خواتین پر واٹر کینین کا استعمال کر کے ان کی بے حرمتی کی گئی۔ عوامی جماعت کہلانے والی پی پی پی سے عوامی احتجاج برداشت نہیں ہو۔اگرفتار مظاہرین کو فوری طورپر رہا کیا جائے ۔نرسنگ اسٹاف اس قوم کی مائیں بیٹیاں ہیں ان کے جائز مطالبات منظور کئے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree