ایم ڈبلیوایم کراچی ضلع جنوبی کی شوریٰ کا اجلاس، ضلعی کنونشن اگست میں منعقد کرنے کا فیصلہ

21 جون 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کی شوری کے اجلاس کا انعقاد صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار میں کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ,کراچی ڈویژن شعبہ فلاح و بہبود کے سیکریٹری برادر زین رضوی اور رکن صوبائی تنظیم سازی کمیٹی برادر ذکی عابدی نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت ضلعی سیکریٹری جنرل برادر حسن رضا نے کی ۔

اس موقع پر ضلعی  عہدیداران اور یونٹ سیکریٹری جنرل موجود تھے ۔اس دوران برادر ذکی عابدی نے گفتگو میں نظم و ضبط پر زور دیا اور تنظیم سازی کے  حوالے سے کئے گئے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور اس میں تیزی کی ھدایت دی ۔

اس موقع پر علامہ صادق جعفری نے ضلع جنوبی کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ برادر حسن کے مستقل سیکریٹری بننے کے بعد سے ضلع کی کارکردگی بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ اجلاس میں ضلعی سیکریٹری جنرل برادر حسن رضا نے برادر ذکی عابدی کے تنظیم سازی کے حوالے سے دی گئی ہدایات پر تیزی سے مقررہ وقت پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ۔ برادر حسن رضا نے اگست میں ایم ڈبلیوایم جنوبی کے ضلعی کنونشن کے انعقاد کابھی اعلان کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree