سانحہ ہزار گنجی میں ملوث داعش کا وجود ریاست اورعوام دونوں کیلئے سنگین خطرہ ہے، علامہ مقصودڈومکی

14 اپریل 2019

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی افسوس ناک ہے ریاستی ادارے دھشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کاروائی کریں۔ دوغلی پالیسی کے سبب دھشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔ کوئٹہ کے ہزارہ شیعہ گذشتہ بیس سال سے دھشت گردوں کے نشانے پر ہیں مگر مٹھی بھر دھشت گردوں کے آگے ریاستی ادارے بے بس نظر آتے ہیں دھشت گرد گروہوں کی بیرونی امداد روکنا ضروری ہے۔ بدنام زمانہ دھشت گرد تنظیم داعش نے کوئٹہ سانحے کی ذمہ داری قبول کی ہے اس دھشت گرد تنظیم کا پاکستان میں فعال ہونا ریاست اور نہتے عوام کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم فوری طور پر کوئٹہ پہنچ کر مظلوم ہزارہ شیعہ کے غم میں شریک ہوں اور سپریم کورٹ کوئٹہ میں جاری شیعہ نسل کشی کا از خود نوٹس لے۔  انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر مرحلے پر مظلومین کوئٹہ کے ساتھ ہے اور اس ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree