وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سےضلعی سیکریٹری جنرل رحمٰن رضا ایڈوکیٹ کی قیادت میںمسجد قائم آل محمد حسین آباد کے سامنے بعد نماز جمعہ سانحہ شکار پور میں شہداء کمیٹی سے کئیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد نا کرنے شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کلوز کرنے کے خلاف صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی کی ہدایت پر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں ضلعی ترجمان علامہ گل حسن مرتضوی، سیکریٹری تبلیغات علامہ ملازم حسین نے اپنے خطاب میں سندھ گورنمنٹ۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور اعلیٰ سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ شکار پور شہداء کمیٹی سے کئیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرے اور فوری مطالبات تسلیم کرے،اس موقع پر ضلعی ڈپٹی سید صفدر عباس، رابطہ سیکریٹری شکیل حیدر، سیکریٹری نشرواشاعت عابد علی قریشی کے ساتھ مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی.