وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان اور سیکریٹری اطلاعات آصف صفوی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کی جانب سولجر بازارکراچی میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹریٹ پر چھاپے اور دو کارکنان کی بلاجواز گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹریٹ پر چھاپہ محض افواہوں کی بنیاد پر ماراگیا، سکیورٹی اداروں کو کسی نے جھوٹی اطلاع دی کہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے خلاف کوئی احتجاجی ریلی نکالنے کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ درحقیقت ایم ڈبلیوایم کی جانب سے اس طرح کا کوئی اعلان نہیں کیاگیا تھا تاہم ایک جھوٹی افواہ پر ایم ڈبلیوایم کے دفترپرچھاپہ ، دو کارکنان کی گرفتاری اور دیگر کارکنان کو حراساں کرنا قابل مذمت اقدام ہے ،انہوں نے سکیورٹی اداروں کے حالیہ چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور گرفتار شدگان کی فوری رہائی اور اس جھوٹی افواہ کے پھیلانے والوں کے خلاف سخت کروائی کا مطالبہ کیاہے۔