وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے شہدائے شکار پور کی چوتھی برسی کے موقع پر پیدل لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے راہ حق کے پاکیزہ لہو سے ہم نے جو عہد کیا تھا اسے پورا کریں گے۔ دھشت گرد اور ان کے سپورٹر رسوا ہو چکے جبکہ شہداء آج بھی زندہ ہیں۔ یزیدی قوتوں کو سرزمین پاکستان میں عبرت ناک شکست دیں گے۔ سندھ حکومت وارثوں سے کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرے ورنہ احتجاجی تحریک کا اعلان ہوگا۔ ملت جعفریہ چھین کر اپنے حقوق لے گی۔