وحدت نیوز(دادو) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوزو میں سندھ کے نامور بزرگ عالم دین علامہ محمد رضا نجفی کی وفات پر ان کے فرزند علامہ محمد صادق روحانی اور دیگر ورثاء سے تعزیت کی، علامہ مقصودڈومکی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل برادر اصغرعلی حسینی بھی ان کے ہمراہ تھے ، علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علامہ محمد رضا نجفی کی وفات سے سندھ ایک درویش صفت بزرگ عالم دین سے محروم ہوگیا۔ تبلیغ مذہب اہل بیت ع کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔