شہدائے کربلائے معلی شکارپورکی پہلی برسی کا اجتماع، ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کا خطاب

01 فروری 2016

وحدت نیوز (شکارپور) شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام سانحہ نماز جمعہ شکارپور کے 65 شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر لکھیدر چوک پر عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا،جلسے کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا۔ تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے جید علمائے کرام ، تنظیمی رہنماء اور وارثان شہداء کے علاوہ کثیر تعداد میں برادران و خواہران شریک ہوئے۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی خواہر زہرا نجفی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر برادر علی مہدی، اصغریہ ایس او کے مرکزی صدر برادر غضنفر مہدی ،ممتاز عالم دین علامہ ثابت علی نجفی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ محمد باقر نجفی، علامہ سید ارشاد علی شاہ نقوی،، وفاق المدارس الشیعہ کے جنرل سیکریٹری علامہ محمد افضل حیدری، معروف خطیب مولانا منظور حسین سولنگی، ذاکر اہل بیت سید گدا حسین شاہ، علامہ مومن علی قمی، مولانا غلام عباس بھٹو، مولانا سید قمر عباس نقوی، مولانا سید محمد عالم موسوی، مولانا سید مٹھل شاہ و چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی، وائس چیئرمین علامہ عبدالمجید بھشتی دیگر شریک ہوئے۔

برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شکارپور، جیکب آباد اور چھلگری کے سانحات سے لاتعلقی رکھی اور تعزیت کے لئے بھی نہ آئے جو کہ نواز لیگ کا شرمناک رویہ ہے، نواز لیگ کے رہنماؤں کو شہداء کی بجائے دھشت گردوں سے مکمل ہمدردی ہے۔ سندہ حکومت وارثان شہداء سے کئے گئے اپنے وعدے وفا کرے اور یہ بات یاد رکھے کہ وارثان شہداء کا اعلان کردہ لبیک یازینب ؑ لانگ مارچ کینسل نہیں ملتوی ہوا ہے، عہد شکنی ہوئی تو لانگ مارچ کریں گے۔ سندہ اور بلوچستان میں دھشت گردوں کے اڈے اور تربیتی مراکز قائم ہیں جن کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے۔ ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد ،سندہ حکومت کی ذمہ داری جس سے ہم انہیں فرار ہونے نہیں دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree