وفاقی حکومت کا محض 5روپے فی لیٹرکمی کا اعلان عوام کے ساتھ بھونڈا مزاق ہے۔ عالم کربلائی

01 فروری 2016

وحدت نیوز (کراچی) پیٹرول کی قیمت موجودہ نرخ سے آدھی سطح پر لائی جائے،عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی کے باوجود وفاقی حکومت کا محض 5روپے فی لیٹرکمی کا اعلان عوام کے ساتھ بھونڈا مزاق ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی نے وحدت میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہ کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت کم ترین سطح پرآگئی ہے جس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیئے اس لئے حکومت پٹرول کی فی لیٹر قیمت 40 روپے مقررکرکے عوام کوریلیف دے جب عالمی منڈی میں تیل کے نرخ میں اضافہ ہوتاہے تو پاکستان میں فوری طور پر نرخ بڑھادیئے جاتے ہیں جب عالمی سطح پر نرخ کم ہوتے ہیں تو حکومت پاکستان نرخ کم نہیں کرتی ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے اضافی ٹیکسوں کے نفاذکی صورت میں عوام سے بھتہ وصول کیا اب مسلم لیگ نواز سستا پٹرول خرید کرعوام کو مہنگا بیچ کر بھتہ وصولی میں مصروف ہے،اوگرا لٹیروں کا گڑھ بن چکا ہے،پاکستان میں پرائس کنٹرول اینڈ مینجمنٹ کا کوئی نظام عملاًدکھائی نہیں دیتا، عوام چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ حکمران جماعت کی اس بھتہ وصولی کا سختی سے نوٹس لیں اور عالمی منڈی میں کم ہونی والی پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ثمرات پاکستان کے غریب عوام کو بھی میسرلائیں جائیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree