طالبان نواز حکمرانوںکو شرم آنی چاہیئے ،ملکی سرحدوں کے اندر روز ہماری فوج پر حملے ہو رہے ہیں ، علامہ راجہ ناصر عباس

20 جنوری 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے راولپنڈی اور بنوں بم دھماکے اور فوجی جوانوں کی شہادتوں  کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عصر حاضر کی پاکستانی لیڈر  شپ ملکی تاریخ کی بزدل ترین قیادت ہے ،وزیراعظم نوازشریف اور عمران خان قوم کو صاف صاف بتادیں کہ ہم طالبان سے ڈرتے ہیں کچھ نہیں کرسکتے، کیوں قوم کو گمراہ کیا جارہا ہے، پوری اس وقت اضطراب میں ہے اور حکمرانوں کی طرف دیکھ رہی ہے لیکن حکمران کسی اور کی طرف دیکھ رہے ہیں،قابل شرم کا مقام ہے اُن سیاسی و مذہبی جماعت کے رہنماؤں کیلئے جو اپنے ووٹرز اور کارکنوں کے قتل پر تو پورا شہر بند کرا دیتے ہیں اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دیتے ہیں لیکن پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر ایک لفظ تک ادا نہیں کرتے اور طالبان کے خلاف لب کشائی کرنے سے گریزاں ہیں۔

 

اپنے مذمتی بیان میں علامہ راجہ  ناصر عباس نے کہا کہ نوازشریف اور عمران خان بزدل انسان ہیں، جنہیں معصوم پاکستانیوں کی لاشیں نظر نہیں آرہیں،ہم جنرل راحیل سے سوال کرتے ہیں کہ وہ کس طرف دیکھ رہے ہیں اور مسلسل پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر کیوں خاموش ہیں ،دو روز میں راولپنڈی اور بنوں میں ۳۰ سے زائد فوج اور ایف سی کے جوانوں کو شہید کر دیا گیا ،  کیا انہیں پاک فوج کے جوانوں سے کوئی واسطہ اور سرور کارنہیں۔علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کیاطالبان حکمرانوں کے سامنے آکر قرآن پر ہاتھ رکھ کرکہیں کہ ہم ہی کارروائیاں کرتے ہیں، پھر انہیں یقین آئے گا۔ہم فی الفور بغیر کسی انتظار کے طالبان ظالبان کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree