عوام کے ووٹوں سے اقتدار حاصل کرنیوالے حکمران طالبان کی ترجمانی کے بجائے عوام کی ترجمانی کریں،علامہ شفقت شیرازی

19 جنوری 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امورخارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ میلاد مصطفےٰۖکے موقع پر پوری قوم متحد نظر آئی،شیعہ سنی مسلمانوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر دہشتگردوں کے مد مقابل ڈٹ جانے کا عزم کیا،عوام کے ووٹوں سے اقتدار حاصل کرنیوالے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ سفاک قاتلوں اور دہشت گردوں کی ترجمانی کر نے کی بجائے عوام کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار دورہ شام کے دوران دمشق میں پاکستانی کمیونٹی کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی داخلی و خارجی پالیسیوں کی تشکیل کے دوران عوام خواہشات و احساسات کو مد نظر رکھے اور کوئی ایسی پالیسی تشکیل دینے سے گریز کرے جو عوامی خواہشات کے منافی ہو ، اگر موجودہ حکمرانوں کو حکومت کرنے کا سلیقہ نہیں آتا تو انہیں اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو اپنی مذموم کاروائیوں سے نہ صرف سرزمین پاکستان کو بے گناہ اانسانوں خون سے رنگین کر رہے ہیں بلکہ اسلامی جمہور یہ پاکستان کے وقار اور تشخص کو بھی مجروح کرکے اسے دنیا بھر میں تنہا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں ، یہ آزاد اور خود مختار ریاست شیعہ اور سنی مسلمانوں کی اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے ، اس کی بنیادوں میں ہمارے اسلاف کا مقدس خون شامل ہے ، ہم اس پاک دھرتی پر تکفیریوں کے ناپاک عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے ، اب وقت آ چکا ہے کہ حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے ، اب حکمرانوں کو پاکستان کے غیور عوام یا دہشت گردوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا اور دوٹوک اعلان کرنا ہو گا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree