The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےعلی امین گنڈاپور کے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ منتخب ہونے پر اپنے ایکس x اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے متحرک رہنما جناب علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کا وزیر اعلی بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک مضبوط، جرات مند ،نڈر سیاسی رہنما اور تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ مجھے کامل یقین ہے کہ صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نو منتخب وزیر اعلی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم 2 مافیاز کے ایسے اشتراک کا نام ہے جس نے گزشتہ ڈیڑھ سالہ دور حکومت کے دوران عوام کو شدید مہنگائی کے چنگل میں جکڑے رکھا کہ کئی افراد کو فاقوں اور غربت سے تنگ آ کر اپنے اہل خانہ سمیت خودکشی کرنی پڑی، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے ایک بار پھر یہ ثابت کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم 2 کے اس دور میں بھی کچھ نہیں بدلا، عوام کی فلاح وبہبود کے بڑے بڑے دعوے اور منصوبوں کا تعلق اس سیاسی گٹھ جوڑ کے انتخابی منشور تک محدود تھا، عوام کی زندگی کو اذیت ناک بنانے کے لیے مفاد پرست ٹولہ ایک بار پھر متحد ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کے اعتبار سے ساتواں بڑا ملک ہونے کے باوجود گزشتہ دور حکومت میں لوگ آٹے کے حصول میں خوار ہوتے رہے، دو درجن افراد نے آٹے کی لائنوں میں کھڑے کھڑے جان دے دی، کسان مارے مارے پھرتے تھے کھادوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی تھیں، بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن کر دیا، نگران حکومت نے بھی جاتے جاتے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے پرانی روش کو قائم رکھا ہے، ان چوروں سے آئندہ بھی کسی خیر کی امید نہیں ہے، حکومتی عہدوں اور سیٹوں کی بندر بانٹ کرنے والے ماضی کی طرح اب بھی عوامی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دیں گے، ان کے ہوتے ہوئے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کے آثار بہت کم نظر آتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ ملک سیاسی بحران کا شکار ہے انتخابات کے بعد 20 دن گزرنے کے باوجود حکومت سازی ممکن نہیں ہو سکی اور ایک دن کی نگران حکومت عوام پر مہنگائی کے بمب پھوڑنے میں مصروف ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔ مہنگائی کی اس صورتحال کو دیکھ کر بخوبی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مینڈیٹ چور پارٹیاں غربت کا خاتمہ چاہتی ہوں یا نہ چاہتی ہوں غریبوں کا خاتمہ ضرور چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم مکمل نظام حیات اور انسان سازی کا جامع نصاب ہے۔ اللہ نے جس نظام حیات کو پسند کیا وہ اسلام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں علامہ مقصود علی ڈومکی کے علاوہ مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا منور حسین سولنگی، مولانا ارشاد علی انقلابی نے درس دیا۔ جبکہ ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری، سید لعل شاہ بخاری اور پروفیسر حسین بخش عابدی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں "قرآن کریم آئین زندگی" کے عنوان سے درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دین نظام حیات کا نام ہے اور اللہ نے جس نظام حیات کو پسند کیا وہ اسلام ہے۔ اسلام کے علاوہ جتنے بھی نظام زندگی ہیں وہ خداوند متعال کی نگاہ میں ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم مکمل نظام حیات اور انسان سازی کا جامع نصاب ہے۔ جو بنی نوع انسان کو حق و صداقت کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ قرآن کریم کی نگاہ میں انسان جسم و روح کے مجموعے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر صیہونی قبضہ اور غزہ فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم پر خاموشی جرم ہے۔ آج پوری دنیا کے غیرت مند عوام اسرائیلی و امریکی جارحیت پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر علامہ سیف علی ڈومکی نے احکام، جبکہ مولانا منور حسین سولنگی نے "حضرت امام مہدی علیہ السلام قرآن و حدیث کی روشنی میں" کے موضوع پر درس دیا۔ جبکہ ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد کے ضلعی صدر نذیر حسین جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لئے اسلام شناسی ورکشاپس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو دین اسلام کی بنیادی تعلیمات حاصل کرکے اپنی زندگی دینی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالنی چاہئے۔

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور میں ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کے زیر اہتمام برائے بلندی درجات مرحوم سید کاظم رضا نقوی ٹاؤن صدر مجلس وحدت مسلمین سمن آباد ٹاؤن و مرحوم سید مجاہد عباس نقوی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

 مجلس عزاء سے ذاکراہلبیت جناب حماد رضا ، ثناخوان معروف وضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ، جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ودیگر نے خطاب کیا ۔ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید امتیاز علی کاظمی سابق صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ۔ وصوبائی جنرل سیکرٹری مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان ، جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب ،صوبائی سیکرٹری مالیات جناب فصاحت علی بخاری ، صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی ، ضلعی جنرل سیکرٹری جناب برادر نقی مھدی ،ضلعی سنیئر نائب صدر جناب آفتاب علی ہاشمی ،ضلعی سیکرٹری سیاسیات جناب حیدر حیدری ، عزاداری ونگ ضلع لاہور صدر جناب سید فخر حسنین رضوی ، جناب علامہ سید شمس الحسن نقوی کے علاؤہ کئی دیگر اہم تنظیمی ،مذہبی وسیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔

مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مجلس وحدت کے کارکنان کی صفات اور خصوصیات پر روشنی ڈالی ۔ جسے شرکاء مجلس نے بہت سراہا ۔مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور حدیث کساء سے ہوا جبکہ اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے کیا گیا ۔ مجلس ترحیم کے اختتام پر شرکاء کے لئے لنگر حسینی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

وحدت نیوز(ڈیرہ مرادجمالی) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی شوری کا اھم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت 27 فروری  2024 کو ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔اجلاس میں بلوچستان بھر کے تنظیمی اضلاع اور اراکین صوبائی کابینہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے سابقہ صوبائی صدر علامہ برکت علی مطہری اور مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مضبوط تنظیم ہی ملکی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے ملت کے حقوق کا بہتر دفاع کر سکتی ہے۔ شعبہ تنظیم سازی کی جانب سے کارکنوں اور عہدیداروں کی رہنمائی کے لئے کتاب رہنمائے مسئولین کو تنظیمی نصاب میں شامل کیا گیا ہے کتاب رہنمائے مسئولین کا مطالعہ اسٹڈی سرکل اور رہنما نکات پر عمل درآمد تنظیمی فعالیت میں بہتری کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور غزہ میں اسرائیل نے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعہ یکم مارچ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیاسی بصیرت کے سبب ملک میں اقدار اور اصولوں کی سیاست کو فروغ حاصل ہوا اور ملت جعفریہ کے عزت و وقار اور سیاسی کردار میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک الہی جماعت ہے جس کے کارکن انبیاء کرام علیہم السلام اور آئمہ ھدی علیہم السلام کی پاکیزہ تعلیمات کی روشنی میں اصلاح معاشرہ کے لئے مصروف عمل ہیں۔

صوبائی جنرل علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ بلوچستان بھر کے اضلاع دستور کی روشنی میں اپنے ضلعی شوریٰ اجلاسوں کا انعقاد یقینی بنائیں۔ اجلاس سے علامہ برکت علی مطہری صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری عیوض علی ہزارہ و دیگر نے خطاب کیا۔
اجلاس میں مختلف اضلاع نے نمائندوں نے ضلعی کارکردگی رپورٹ جبکہ صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے صوبائی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے کیس میں ایم ڈبلیو ایم نے وکیل مقرر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کے بیان کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے کیس میں ایم ڈبلیو ایم کا نمائندہ الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوا ہے، الیکشن کمیشن نے تمام پارلیمانی جماعتوں کو کیس میں فریق بنانے کا حکم جاری کیا تھا، آج کی سماعت کو ملتوی کرنے کے لیے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی جانب سے درخواست کی گئی تھی، جس میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ اسے وکیل مقرر کرنے کے لیے وقت دیا جائے، کمیشن کے حکم پر تحریری درخواست کمیشن میں جمع کروا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملنا قانونی و آئینی حق ہے، جو جماعتیں اپنی مخصوص سیٹیں حاصل کر چکی ہیں انکی جانب سے باقی ماندہ نشستوں کے لیے کوشش کرنا غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدام ہے، صدر پاکستان کی جانب سے اجلاس بلانے سے پہلے مخصوص سیٹوں کا معاملہ حل کرنے کا نوٹ آئین وقانون کے عین مطابق ہے، سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ بندر بانٹ کی پرانی روش کو ترک کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ڈاکہ زنی سے باز رہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں استقبال ماہ رمضان کی مناسبت مرکزی کردار سازی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مولانا ظہیر کربلائی ،مولانا جان محمد حیدری ،مولانا عیسی امینی اور مولانا علی شیر انصاری نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں تربیت عمومی اور خصوصی کے حوالے سے کئی امور زیر آئے ۔ کئی ایک تجاویز پیش کی گئیں ۔

میٹنگ کے اختتام پر ماہ رمضان المبارک کا شیڈول سال 2024ء برائے برادران و خواہران پیش کیا گیا جسے منظوری کے بعد تمام مسئولین اور مربیان کو ارسال کیا گیا ہے ۔ میٹنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے پر مشتمل تھا ۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن جبکہ اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے  ہوا ۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک )ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امورخارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ ح۔ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی معروف عربی چینل المسیرہ کے ٹاک شو میں غزہ کی صورتحال پر اہم گفتگو

•    حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے المسیرہ کے معروف صحافی محمد الزبیدی کے ساتھ گفتگو میں فلسطینی مزاحمت کے صیہونی رجیم کے خلاف آپریشن طوفان اقصٰی سے متعلق پاکستانی قوم کا موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا پاکستانی قوم رنگ و نسل اور مذہب و مسلک سے قطع نظر روزِ اول سے فسلطینی قوم اور مزاحمت کے غیر مشروط حامی ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی علماء و اکابر بھی فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی دینی مذہبی و سیاسی جماعتیں مسلسل مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں کوشاں رہتی ہیں جو ان کی مسئلہ فلسطین کے ساتھ وابستگی اور فلسطینی عوام سے ہمدردی اور محبت کی علامت ہے۔

•    پاکستان میں موجود تکفیری گروہوں سے متعلق سوال پر سید شفقت شیرازی نے کہا امریکی اور سعودی مدد سے بعض قلیل تکفیری گروہ پاکستان میں سرگرم ہیں جو بعض اوقات سامراجی ایجنڈے کے تحت سنی شیعہ اختلافات کو ہوا دیتے رہتے ہیں لیکن مجموعی طور پر پاکستانی قوم نے تکفیری عناصر کو یکسر مسترد کر دیا ہے؛ موجودہ انتخابات جس کی عمدہ مثال ہیں۔

•    ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا سات اکتوبر کے بعد سے مسئلہ فلسطین ایک نئے دور میں داخل ہوگیا ہے جس نے ثابت کر دیا ہے کہ صیہونی رجیم مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور اور اس شیطانی رجیم کا جانا قطعی ہے ان شا اللہ۔ انہوں نے کہا طوفان اقصٰی کے بعد سے خطے کے محاسبات تبدیل ہوگئے ہیں۔ دنیا فلسطینی قوم کے موقف کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوچکی ہے۔ اور فلسطینیوں نے یہ سب اپنی عظیم قربانیوں اور مقدس جہاد کے ذریعے حاصل کیا ہے۔

•    صیہونی رجیم کے خلاف فلسطینی مزاحمت کے آپریشن طوفان اقصی پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مزید کہا فلسطینیوں نے جس شجاعت، بہادری اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے اس نے انہیں دنیا میں ایک باوقار اور بہادر قوم کے طور پر پیش کیا اور دنیا بھر کے حریت پسند ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں جبکہ صیہونی رجیم کی نسبت دنیا بھر میں نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔

•    فلسطینی مزاحمت کے صیہونی رجیم کے خلاف آپریشن طوفان اقصٰی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا فلسطینی مزاحمت کے اس اقدام نے دنیا کے سامنے کئی ایک حقائق واضح کر دئیے ہیں۔

•    علمائے امت کی ذمہ داری سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا علما و اکابر امت کی پہلی ذمہ داری حقائق بیان کرنا اور دنیا پر حاکم فاسد نظام کو بے نقاب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا علمائے امت کی دوسری ذمہ داری یہ ہے کہ وہ امت اسلامیہ کو فلسطینی مزاحمت کی ہر ممکنہ مدد کے لیے متحرک کریں۔

•    امت اسلامیہ کے تمام حریت پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے ح۔ا سید شفقت حسین شیرازی نے کہا غزہ کی جنگ انسانی عزت اور وقار کے دفاع کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا یہ جنگ مظلوم کی نصرت کی جنگ ہے۔ یہ حق کی نصرت کی جنگ ہے۔ اٹھو اور حق کی نصرت کرو  کیونکہ اگر تم حق کی نصرت کرو گے تو اللہ تعالی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ تمہارے ساتھ ہوگا۔

•    سید شفقت حسین شیرازی نے کہا یہ وقت ہے کہ علماء و اکابر ملت اسلامیہ تاریخ میں یہ رقم کردیں کہ ظلم و ستم کی اس درد ناک گھڑی میں انہوں نے اپنے فرائض سے غفلت نہیں برتی۔

•    یمنی قوم کی حریت پسندی اور مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا یمنی قوم کی طرف سے مظلومین غزہ کی حمایت اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ وہ عالمی سامراج کے ساتھ براہ راست مبارزہ کی حالت میں ہیں۔ اس کے باوجود وہ غزہ کے محاصرے کے خاتمہ کے لیے صیہونی اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا یمنی عوام کی طرف سے مظلومین غزہ کی مدد کا یہ اقدام بے مثال ہے۔

•    سید شفقت شیرازی نے مزید کہا امت اسلامیہ امریکی و صیہونی عزائم کے سامنے مزاحمت کررہی ہے اور امت کی یہ مزاحمت خصوصا فلسطینی، لبنانی شامی عراقی اور یمنی حریت پسندوں کے اقدامات کیوجہ سے بہت جلد امریکی برطانوی اور صیہونی ٹرائیکا کو شکست ہوگی اور امت اسلامیہ فاتح و کامیاب ہوگی۔

•    انہوں نے کہا فلسطینی قوم نے مزاحمت اسلامی کی دیگر اکائیوں کی مدد سے صیہونی رجیم اور امریکی و مغربی سامراج کو تاریخ کے ایک ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے جہاں وہ اپنی شکست اور موت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

وحدت نیوز (گلگت) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی وایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈرکاظم میثم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی مالی پوزیشن بہت خراب ہے، اس کے پاس ڈسپرین خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، اتنے بڑے معاشی حالات کے باوجود دس اسپیشل کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی کی تیاریاں ہو رہی ہیں یہ محض چہیتوں کو نوازنے کے سوا کچھ نہیں ہے، تقرریاں غلطی ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ مالی وسائل کی کمی کے پیش نظر بڑی تعداد میں کوآرڈینیٹرز کی تقرریوں کے فیصلے کو واپس لیا جائے ورنہ بڑا ردعمل آئے گا۔ عوام اس دفعہ حکومت کو چھوڑنے کیلئے تیار نظر نہیں آتے ہیں۔

 ایک انٹرویو میں کاظم میثم نے کہا کہ ہم کوئی منفی سیاست نہیں کرتے حکومت وہ کام کرے جو عوام کے مفاد میں ہے۔ عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں ہے۔ چند ہفتہ قبل مالی پوزیشن خراب ہونے کا بہانہ بنا کر حکومت نے گندم کی قیمت بڑھائی تھی اور لوگوں کو 35 دن سڑکوں پر دھرنے دینا پڑے پھر حکومت گندم کی اضافی قیمت واپس لینے پر مجبور ہو گئی۔ آج وہ دس اسپشل کوارڈینیٹرز کی تقرری کی تیاری کر رہی ہے، اس طرح وہ علاقے میں ایک نئے بحران کو جنم دینا چاہتی ہے، علاقہ کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا، دس سپیشل کوآرڈینیٹرز کی تقرری علاقے کے عوام کے ساتھ سنگین زیادتی ہے۔

Page 27 of 1463

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree