وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں استقبال ماہ رمضان کی مناسبت مرکزی کردار سازی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مولانا ظہیر کربلائی ،مولانا جان محمد حیدری ،مولانا عیسی امینی اور مولانا علی شیر انصاری نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں تربیت عمومی اور خصوصی کے حوالے سے کئی امور زیر آئے ۔ کئی ایک تجاویز پیش کی گئیں ۔
میٹنگ کے اختتام پر ماہ رمضان المبارک کا شیڈول سال 2024ء برائے برادران و خواہران پیش کیا گیا جسے منظوری کے بعد تمام مسئولین اور مربیان کو ارسال کیا گیا ہے ۔ میٹنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے پر مشتمل تھا ۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن جبکہ اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے ہوا ۔