The Latest

multanوحدت نیوز (ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے نومنتخب سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ملک میں منظم سازش کے تحت جاری شیعہ نسل کشی میں پھر سے شدت آگئی ہے، پرامن رہنے کا یہ مطلب نہیں کہ محب وطن لوگوں کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جائے۔ان خیالات کااظہار اُنہوں نے گلگشت یونٹ کے عمائدین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گلگشت کے عمائدین علامہ سید اقتدار حسین نقوی کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ علامہ سید اقتدارحسین نقوی نے گلگت میں چلاس کے مقام پر غیر ملکی سیاحوں کے قتل عام کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ داخلہ فلور آف دی ہاوس بیان دے رہا کہ یہ وہی قاتل ہیں جنہوں نے یہاں کے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا، ہماری اطلاع کے مطابق قاتلوں نے غیر ملکی سیاحوں کے قتل عام کے بعد چاکنگ سے اپنی شناخت بھی ظاہر کر دی ہے، جس میں بدنام زمانہ دہشت گرد ملک اسحاق اور کالعدم دہشت گرد تنظیم کے موجودہ سربراہ کو اپنا امیر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے امن و امان کو خراب کرنے کیلئے تکفیری گروہ پھر سے سرگرم ہے، ہم مسلم لیگ نون کی حکومت کو یہ متنبہ کرتے ہیں کہ اگر گلگت بلتستان کے مسافروں کو کوئی نقصان یا کوئی دہشت گردی کا واقعہ وہاں پیش آیا تو رئیسانی حکومت کے انجام کو موجودہ حکومت بھی یاد رکھے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی مہنگائی، دہشت گردی کی صورت میں آگئی ہے، مسلم لیگ نون کی حکومت کو ابھی مہینہ پورا نہیں ہوا کہ سینکڑوں لاشوں کا تحفہ دے کر عوام پر ثابت کر دیا کہ موجودہ حکومت دہشت گردوں کے سامنے بیبس ہے، کوئٹہ میں خواتین کا قتل عام کرکے دنیا میں پاکستان کی رسوائی کی گئی، آج پھر گلگت بلتستان کی پرامن سرزمین پر تکفیری ٹولوں نے غیر ملکی مہمانوں کو قتل کرکے پاکستان میں سیاحت کے باب پر ہمیشہ کیلئے تالا لگا دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اور سکیورٹی ادارے اِن معاملات میں اپنی ناکامی کا اعتراف کریں تو محب وطن عوام اِن دہشت گردوں کیخلاف میدان میں آنے کو تیار ہیں لیکن افسوس پاکستانی حکمران اس وقت ملکی مفادات سے زیادہ امریکی و صیہونی مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں جو اس دہشت گردی اور لاقانونیت کے اصل سرپرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات بتا رہے ہیں یہاں امریکی شیطانوں اور اسرائیلی و انڈین گماشتوں کے ایجنڈوں کی تکمیل کیلئے طالبان اور تکفیری دن رات ایک کئے ہوئے ملکی سلامتی کے درپے ہیں اور ہم فقط مذمت کے سوا کوئی عملی قدم اٹھانے کو تیار نہیں۔

اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کے وزیرِ اطلاعات کے اس بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جس میں مدرسہ شہید عارف الحسینی میں خودکش دھماکے پر کہا گیا کہ قیامت تو نہیں آئی بم ہی پھٹا ہے، ہم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے بے حس لوگوں کو آگے لاکر تحریک انصاف کی ساکھ کو خراب نہ کریں اور ان کیخلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔

mwm asadiوحدت نیوز (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ امام زمانہ (ع) کے غیبت کے زمانے کی جو سعادت ہمیں نصیب ہوئی ہے وہ گذشتہ اُمتوں کو نہیں ہوئی۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے امام کے ظہور اور سلامتی کی دعا کریں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امام (ع) کی ظہور کی دعا ہماری نجات کا راستہ ہموار کرتی ہے۔ جب تک امام علیہ السلام کی معرفت دلوں میں نہ ہو اعمال کا فائدہ نہیں بلکہ وہ عمل جو معرفت امام (ع) کے ساتھ انجام پائے کئی درجے اہمیت کاحامل ہے۔

 ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری میں منعقدہ ''عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریاں ''سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے گلگت میں سیاحوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے پاکستان دشمن غیر ملکی استعماری قوتوں کا ہاتھ ملوث ہونا خارج از امکان نہیں ہے۔ ملک میں پے در پے دہشتگردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔ ہمارے ملک کی خفیہ ایجنسیاں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں سو رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ بھارت کی افغانستان میں موجودگی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

aqeel Hussainوحدت نیوز (مشہدمقدس)  سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس حجۃ الاسلام عقیل حسین خان نے اپنے تعزیتی بیان میں مدرسہ شہید عارف الحسینی (رہ) میں نماز جمعہ کے اجتماع کے دوران ہونے والے خودکش بم دھماکہ میں شہید ہونے والے شہداء بالخصوص قائد شہید عارف حسین الحسینی کے پوتے اور سید علی حسینی کے فرزند شہید سید مہدی الحسینی کی المناک شہادت پر پوری ملت تشیع کو، خصوصا سید علی حسینی کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سے وجود میں آنے والی نواز حکومت کے منہ پر بھرپور طمانچہ ہے اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے اور وہ قوتیں جو طالبان سے مذاکرات کرنے کے لئے اپنے بیرونی آقاوں کے اشارے پر مضطرب نظر آتی ہیں۔

عقیل حسین خان نے کہا نماز جمعہ کے اجتماع میں دہشت گردی کرنے والے نام نہاد ظالمان دراصل امریکہ اسرائیل اور برطانیہ کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں اور وطن عزیز پاکستان کو کمزور کرنے اور فرقہ واریت پھیلانے کے درپے ہیں، پاکستان کا ہر شہری جانتا ہے کہ یہ کون لوگ ہیں اور ان دہشت گردوں اور تکفیریوں کے پیچھے کن کا ہاتھ ہے اور کون کون سے ممالک ان کو کھلے عام سپورٹ کر رہے ہیں۔ حجۃ الاسلام عقیل حسین خان نے کہ طالبان کسی فرقہ، مذہب یا گروہ کے دشمن نہیں ہیں بلکہ یہ انسان اور انسانیت کے دشمن ہیں اور یہ عقل اور شعور سے بےبہرہ لوگ اپنے علاوہ سب کو کافر اور قتل کرنا جائز اور واجب سمجھتے ہیں تو ان سے مذاکرات کی امید رکھنا فضول اور وقت کا ضیاع ہے اور ہمارے حکمرانوں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہیئیں اور اسلام و پاکستان کے ان دشمنوں کا صفایا کرنا چاہیئے۔

raja shahanaوحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ان دنوں جبکہ پورا عالم اسلام پندرہ شعبان کی مناسبت سے ولادت باسعادت منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی (عج) اور شب برات کا جشن منا رہا ہے اور مسلمان دعا و مناجات میں مصروف ہیں، دوسری جانب مصر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک ایسی ہی دعائیہ تقریب میں تکفیری سوچ کے حامل چند افراد نے حملہ کرکے معروف مصری عالم دین شیخ حسین شحاتہ اور چند دیگر شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیانیہ میں مزید کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں مصری معاشرہ عالم اسلام میں اپنی اعتدال پسندی اور مذہبی ہم آہنگی کے سبب مشہور ہے، لیکن جب سے تکفیری سوچ کو یہاں نسبی آزادی ملی ہے وہ اپنے صیہونی عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے انہی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں جو دیگر اسلامی ممالک میں وہ انجام دے رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم مصری حکومت اور مربوط اداروں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس قسم کے غیر اسلامی اور غیر انسانی افعال کی روک تھام کرے اور شیخ حسین شحاتہ اور دیگر شہداء کے خون میں رنگے ہاتھوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ عالم اسلام میں خاص اہمیت کی حامل دینی درسگاہ جامعہ الازھر اس سلسلے میں گذشتہ کی طرح امت مسلمہ میں بھائی چارگی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے تکفیری فتنے کی روک تھام کے لئے اقدامات انجام دے گی، جو کہ امت کے درمیان فتنے کا باعث بن رہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ہم ان بے گناہ افراد کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالٰی امت مسلمہ کو تمام فتنوں سے محفوظ رکھے، اپنے بیانیہ کے آخر میں انہوں نے شیخ حسین شحاتہ اور دیگر شہداء کی شہادت پر ان عزیز شہیدوں کے خانوادوں اور مصری عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

mwm sicوحدت نیوز (لاہور) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ محمد حامد رضا سنی اتحاد کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور آمد۔

وفد میں محمد عمار سعیدرضوی صدر سنی اتحاد کونسل پنجاب،مفتی محمد سعید رضوی جنرل سیکرٹری سنی اتحاد کونسل پنجاب شامل تھے ۔صوبائی سیکرٹریٹ پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی،مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی،سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ سید امتیاز کاظمی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے اموراور قومی وبین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ، دہشت گردی کے خلاف، اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے لئے مشترکہ ورکنگ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ۔اور آئندہ باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے ملاقاتوں پر زور دیا گیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے سانحہ پشاور کی مر زور الفاظ میں مزمت کی ۔ اور اسے پاکستان میں موجود امریکی و اسرائیلی ایجنٹوں کی کارستانی قرار دیا۔

agha ali 3وحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے سانحہ پشاور کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں مدرسہ عارف حسین الحسینی میں خودکش دھماکہ اور حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی ایجنسیاں دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور ان کی سرگرمیوں کو روکنے میں سنجیدہ نہیں، ورنہ دن کے اجالے میں کیسے ممکن ہے کہ حملہ آور اتنی آسانی سے فرار ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہماری سکیورٹی ایجنسیاں دہشت گردی کو روکنے میں سنجیدہ نہیں، وہاں امریکہ کی زرخرید غلام اور فلسطینی مسلمانوں کے خون کی ذمہ دار سعودی عرب کی حکومت کے اشارے پر ناچنے والی نواز شریف حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔ پشاور مسجد میں دھماکہ نواز شریف حکومت کا قوم کو باالعموم اور ملت تشیع کو بالخصوص  تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلتستان میں بھی سکیورٹی اداروں اور ایجنسیوں کی کارکردگی نہ صرف تسلی بخش نہیں بلکہ تشویشناک ہے۔ سکیورٹی اداروں کی نظر دہشت گردوں، فتنہ پروروں اور ملک کے دوسرے حصوں سے آنے والے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد پر ہونے کے بجائے امن پسند افراد پر ہوتی ہے۔ میں قبل از وقت انتباہ کرتا ہوں کہ بلتستان کی سکیورٹی کے لیے انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے مخلص ہوجائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عجیب نہیں کہ بلتستان میں ہمیشہ ملک کے دوسرے حصوں سے عزاداری کے لیے آنے والوں پر پابندی عائد کرکے انتظامیہ چاہتی ہے کہ اس خطے کو "را" اور "سی آئی اے" کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کے دوسرے حصوں سے الگ کریں اور پاکستان کے شمال  میں بھی ایک بلوچستان بنانے کی کوشش جاری ہے۔

ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ میں متعصب اور نادان انتظامیہ کے اس فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں اور واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس خطے کو ہمارے آباء و اجداد نے قوت بازو سے حاصل کیا ہے، کسی نے صدقے اور تحفہ میں آزادی نہیں دی اور کسی کو یہ حق بھی نہیں پہنچتا کہ پاکستان کے دوسرے حصوں سے آنے والے عزاداروں کو روکے، اگر ہماری ایجنسیاں وطن سے مخلص ہیں تو دہشت گردوں اور فتنہ پروروں کو روکیں، تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

allama s a rوحدت نیوز (بلتستان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلتستان میں سرکاری تعلیمی اداروں سے توقعات وابستہ رکھنا عبث ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ نجی اور معیاری تعلیمی ادارے دوستیوں، تعلقات اور تعصبات کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں پبلک اسکول اینڈ کالج کے علاوہ آرمی پبلک اسکول کا شمار معیار تعلیم فراہم کرنے والے اداروں میں ہوتا ہے اور دونوں پاکستان آرمی کے سرپرستی میں ہے۔ ان دونوں اداروں کے قوم پر بڑے احسانات ہیں اور پڑھے لکھے افراد میں پیدا کرنے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہے لیکن گذشتہ سال سے ان اداروں کے تعلیمی ماحول کو جان بوجھ کر خراب کیا جارہا ہے۔ گذشتہ سال پبلک اسکول اینڈ کالج میں بھی طویل عرصہ تعلیمی بحران پیدا کیا گیا اور ادارہ لائق فائق اساتذہ کو نکالنے پر منتج ہوا اور اس کی بازگشت اس سال آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج میں سنائی دے رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ادارہ مسائل سے خالی نہیں ہوتا لیکن ان مسائل کا حل طاقت کے بل بوتے پر نہیں بلکہ مفاہمت و مصالحت سے کریں۔ میں ان دونوں اداروں میں اساتذہ کو درپیش مسائل اور دیگر مسائل بالخصوص اخلاقی مسائل کے حوالے سے ایف سی این اے تک آواز بلند کروں گا۔ کیونکہ یہ ادارے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج کے زیر سرپرستی چلنے والے ادارے ہیں نہ کہ لبرل، کمیونسٹ اور فرد واحد کی ملکیت ہے۔ یہاں اسلامی اقدار اور نظریہ پاکستان کو پروان چڑھنا چاہیئے نہ کہ بالغ بچیوں کو گراونڈ میں لے جایا جائے اور ان کی اخلاقات کو تباہ و برباد کیا جائے۔

nasir abbas sheraziوحدت نیوز (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملتان سمیت پاکستان میں اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کہ جس کی سیاسی عمر ان انتخابات میں صرف دوماہ کی تھی سینکڑوں جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بعض مقامات پر پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، ایم کیو ایم، سنی تحریک، متحدہ دینی محاذ سمیت کئی جماعتیں مجلس وحدت مسلمین سے پیچھے رہی ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے سیاسی میدان میں کئی جماعتوں کو شکست دے کر اپنا واضح سیاسی تشخص اُجاگر کیا ہے۔ کل تک جو حکومتیں ہمارے مطالبات سننا گوارا نہیں کرتی تھیں وہ آج ہمارے مطالبات پورے کرنے پر مجبور ہیں۔ گزشتہ عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی مجلس وحدت مسلمین اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

00 lahoreProtest01وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیرِاہتمام پشاور میں مدرسہ شہید عارف حسینی پر درندہ صفت دہشت گردوں کے معصوم پرامن اور محب وطن نمازیوں پر حملے اور ملک بھر میں جاری دہشت گردی کیخلاف آج پریس کلب لاہور کے سامنے علامتی دھرنا و احتجاجی مظاھرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں علماء، خواتین، بچوں سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے صوبے بھر میں مظاہروں کی کال گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دی تھی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ ملک میں منظم سازش کے تحت جاری شیعہ نسل کشی میں پھر سے شدت آگئی ہے، پُرامن رہنے کا یہ مطلب نہیں کہ محب وطن لوگوں کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جائے۔

 

سید اسد عباس نقوی نے گلگت میں چلاس کے مقام پر غیر ملکی سیاحوں کے قتل عام کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِداخلہ فلور آف دی ہاؤس بیان دے رہا کہ یہ وہی قاتل ہیں جنہوں نے یہاں کے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا، ہماری اطلاع کے مطابق قاتلوں نے غیر ملکی سیاحوں کے قتل عام کے بعد چاکنگ سے اپنی شناخت بھی ظاہر کردی ہے جس میں بدنام زمانہ دہشت گرد ملک اسحاق اور کالعدم دہشت گرد تنظیم کے موجودہ سربراہ کو اپنا امیر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے امن و امان کو خراب کرنے کیلئے تکفیری گروہ پھر سے سر گرم ہے، ہم مسلم لیگ ن کی حکومت کو یہ متنبہ کرتے ہیں کہ اگر گلگت بلتستان کے مسافروں کو کوئی نقصان یا کوئی دہشت گردی کا وا قعہ وہاں پیش آیا تو رئیسانی حکومت کے انجام کو موجودہ حکومت بھی یاد رکھے۔

 

مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ابوذر مہدوی نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی مہنگائی، دہشت گردی کی صور ت میں آ گئی ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت کو ابھی مہینہ پورا نہیں ہوا سینکڑوں لاشوں کا تحفہ دے کر عوام پر ثابت کر دیا کہ موجودہ حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے، کوئٹہ میں خواتین کا قتل عام کرکے دنیا میں پاکستان کی رسوائی کی گئی، آج پھر گلگت بلتستان کی پُر امن سرزمین پر تکفیری ٹولوں نے غیر ملکی مہمانوں کو قتل کرکے پاکستان میں سیاحت کے باب پر ہمیشہ کیلئے تالا لگا دیا۔ علامہ ابو ذر کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اور سیکورٹی ادارے اِن معاملات میں اپنی ناکامی کا اعتراف کریں تو محب وطن عوام اِن دہشت گردوں کیخلاف میدان میں آنے کو تیار ہیں لیکن افسوس پاکستانی حکمرا ن اس وقت ملکی مفادات سے زیادہ امریکی و صیہونی مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں جو اس دہشت گردی اور لاقانونیت کے اصل سرپرست ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حالات بتارہے ہیں یہاں امریکی شیطانوں اور اسرائیلی و انڈین گماشتوں کے ایجنڈوں کی تکمیل کیلئے طالبان اور تکفیری دن رات ایک کئے ہوئے ملکی سلامتی کے درپے ہیں اور ہم فقط مذمت کے سوا کوئی عملی قدم اٹھانے کو تیار نہیں۔ مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا پاکستان کو اب ایک فیصلہ کرنا ہوگا،اسلامی جمہوری پاکستان یا طالبان تکفیری پاکستان کیونکہ جن دہشت گردوں سے ہمارے ملک کے سیاسی و مذہبی قائدین مذاکرات کے خواہاں ہیں وہ اس ملک کواور اس کے آئین کو سرے سے نہیں مانتے ، حکومت کی اسی کمزوری کا نتیجہ جو آج معصوم اور بے قصور محب وطن عوام بھگت رہی ہے، کیا قیام پاکستان اور بانی پاکستان کی اولادوں کا جرم یہ ہے کہ وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اگر یہ جرم ہے تو ہم یہ جرم بار بار کرتے رہیں گے،وطن کی محبت اور وطن کے دشمنوں سے نفرت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

 

علامہ امتیاز کاطمی کاکہنا تھا کہ وطن کا دفاع ہم سب پر واجب ہے، اگر پاک فوج آج پکارے تو یہ فرزندانِ پاک وطن اپنی جانوں کو اس دھرتی پر قربان کرنے کو عین شرعی فریضہ سمجھتے ہوئے میدان میں آنے کو تیار ہیں۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پریس کلب لاہور کے سامنے علامتی دھرنا بھی دیا گیا جو بعد میں پُر امن طور پر منتشر ہوگیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کی بجائے ملک میں دہشت گر دی کیخلاف موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے اور دہشت گردوں کیخلاف فی الفور آپریشن شروع کیا جائے،گلگت چلاس میں غیر ملکی سیاحوں کا قتل عام در اصل وہاں کے سیاحت اور غریب محب وطن عوام کے روز گار کا قتل ہے۔

 

مظاہرین نے کہاکہ تکفیریوں کیخلاف گلگت بلتستان میں آپریشن نہ کرنے کا نتیجہ آج پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر بدنامی کا سبب بنا، گلگت بلتستان کی نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے مجلس وحدت مسلمین پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ گلگت بلتستان میں دہشت گردوں کیخلاف فوری آپریشن کرے اور گرفتار شرپسندوں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے، سانحہ پشاور میں گرفتار درندوں کو فوری قرار واقعی سزا دی جائے اور اُن کے سرپرستوں کیخلاف موثر کارروائی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کے وزیرِ اطلاعات کے اُس بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں جس میں مدرسہ شہید عارف حسینی میں خود کش دھماکے پر کہا گیا کہ قیامت تو نہیں آئی بم ہی پھٹا ہے،ہم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے بے حس لوگوں کو آگے لاکر تحریک انصاف کی ساکھ کو خراب نہ کریں اور اُن کیخلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔

 

رہنماؤں نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے مسافروں کیخلاف شاہراہ قراقرم پر بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی جاری ہے جس کے آثار بدنام زمانہ دہشت گرد ملک اسحاق کے نام پر چاکنگ کرواکر دکھائے جا رہے ہیں کہ ہم یہ قتل عام کرتے رہیں گے، لہٰذا وفاقی اور گلگت بلتستان حکومت سن لیں کہ اگر شاہراہ قراقرم پر کوئی دہشت گردی ہوئی تو حالات کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہوں گے، حب الوطنی اور امن پسندی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے، دہشت گردوں کو لگام دینے میں اگر سیکورٹی ادارے ناکام ہیں تو عوام کو کال دی جائے یہ محب وطن قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک دشمنوں سے ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہیں کیونکہ وطن کے دفاع کو ہم اپنا عین شرعی وظیفہ سمجھتے ہیں، کوئٹہ میں خواتین کے قتل عام میں ملوث درندوں کیخلاف اب تک کوئی موثر کارروائی نہیں ہو رہی، پاک فوج کے ذریعے ان تکفیری دہشت گردوں کیخلاف بھر پور آپریشن کر کے عوام کو احساس تحفظ دیا جائے۔

malik iqrarوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے برادر ملک اقرار حسین کی مرکزی کابینہ میں سیکریٹری روابط و ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر تقرری کی منظوری دے دی ہے ۔

برادر ملک اقرار حسین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی گذشتہ کابینہ میں بھی مرکزی سیکریٹری روابط اور مسئول مرکزی آفس کے عہدے پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree