وحدت نیوز (اسلام آباد) حکومت محرم الحرام میں امن عامہ اور عزاداروں کو درپیش مشکلات کوحل کرئے۔مجالس عزاء و جلوس ہائے عزاء پر قدغن لگانے کی سابقہ دور حکومت کے معتصبانہ روش کو اب بند ہوناچاہئے یہ سراسر غیر آئینی اور مذہبی آزادی کے خلاف ہے 75افراد پر پابندی لگائی گی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے بیلنس پالیسی کے تحت بزرگ علما اور ذاکرین پر پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زبان بند ی کو ختم کیا جائے ان خیالات کا اظہا رسربراہ مجلس وحد ت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک ماہر ڈاکٹر کو گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ چار دیواری کے اندر مجالس عزاء پر کسی قسم کی اجازت کی ضرورت نہیں ایسے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کو فی الفور ختم کیا جائے۔بیلنس پالیسی کے تحت علما و ذاکرین کی بنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زبان بندی ختم کی جائے اور جیلوں میں قید ملت جعفریہ کے اسیران کو عزادری سید شہداء منانے میں انتظامیہ معاونت کرئے۔
انہوں نے مذید کہا کہ نہایت افسوس ناک بات ہے کہ ملک میں جبری گمشدگی کا سلسلہ تاحال جاری ہےمتعدد بار حکومت اور اداروں کو جبری گمشدہ افراد کی لسٹیں فراہم کی گئی ہیں لیکن تاحال کوئی پتہ نہیں چلابے گناہ جبری گمشدہ عزاداران کو فوری بازیاب کیا جائےچیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹس اورسمیت مقتدر قوتوں سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ ہونی والی ناانصافیوں کا نوٹس لیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ کوہاٹ انتظامیہ عدالتی فیصلے کے باوجود اہل تشیع کی مذہبی آزادی کی راہ میں حائل ہو رہی ہے ضلعی انتظامیہ مسجد کے لئے جگہ فراہم نہیں کر رہی اور مخصوص جگہ پر نماز پڑھنے والوں پر ایف آئی آرز کاٹ رہی ہے کے پی کے حکومت ضلعی انتظامیہ کے معتصبانہ اقدامات پر فوری ایکشن لے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) محرم الحرام تلوار پر خون کی فتح کا مہینہ ہے، محرم الحرام ہمیں ظالم قوتوں کے سامنے مقاومت و قیام کرنے اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتا ہے، کربلا دو شہزادوں کی جنگ نہیں بلکہ حق و باطل کی جنگ ہے، امام عالی مقام نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دنیا بھر کے حریت پسندوں کو درس دیا کہ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے،ظالم قوتوں سے بلا خوف خطر ٹکرانے کا نام ہی شیوہ حسینی ہے،اسلام پر سب کچھ قربان کیا جاسکتا ہے مگر اسلام کو کسی چیز پر بھی قربان نہیں کیا جاسکتا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام محرم الحرام میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں محرم الحرام اور روز عاشور کی خونی شہادتوں سے کبھی غافل نہیں ہونا چاہیئے اور ان کے اسباب کو جاننا چاہیئے۔ اگر ہم کربلا کو سمجھ لیں اور اپنی زندگی میں اسے بروئے کار لائیں تو لشکرِ امام حسین علیہ السلام میں داخل ہوسکتے ہیں اور ہر زمانے کے ظالم و ستمگر کے مدِّ مقابل آسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہادت کا راستہ تمام راستوں سے زیادہ روشن ہے، شہید سب سے زیادہ جاذبِ نظر ہوتا ہے اور سب نے دیکھ لیا کہ قیام حسینی علیہ السلام اور ان کے خون سے بنو امیہ رسوا پھر نابود ہوگئے، دین اسلام کو کمال و دوام حاصل ہوا، ساکت و پست حوصلہ افراد کو دین کی حفاظت اور شہادت کا حوصلہ ملا۔ پھر اس کے بعد کتنی ہی آذادی کی تحریکیں چلیں اورظالم حکومتوں کو نابود کرتی گئیں، پس دین کی پاسداری عاشورا کا ایک اہم پیام ہے۔
انہوںنے مزیدکہاکہ پیغام محرم الحرام ہمیں مظلومین جہاں کی نصرت وحمایت کا درس دیتا ہے آج کشمیر، فلسطین، یمن اور بحرین کے مظلومین کی حمایت اور ان کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے، پوری مسلم امہ اگر اسوہ شبیری پر عمل پیرا ہوں تو وہ دن دور نہیں کہ اسلام دین محمدی کے دشمن رسوا ہوں اور حقیقی اسلامی نظام کا بول بالا ہوں، ہمیں محرم الحرام کی حرمت اور امام عالی مقام علیہ السلام کی درس حریت سے سبق حاصل کرتے ہوئے امن، محبت، صبر، استقامت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہوگا، یہی درس کربلا اور مقصد شہادت امام عالی مقام علیہ السلام ہے۔
وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کی طرف سے قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے حکم پرمظلوم کشمیری مسلمان بہائیوں کی حمایت میں اور انڈیا کے ظلم و بربریت اور دہشتگردی کے خلاف آج حاجی مظفر علی لغاری کی قیادت میں مرکزی مسجد وامام بارگاہ حسینی سے پرانی نیشنل بینک سجاول تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے سیکیرٹری جنرل حاجی مظفرعلی لغاری، مختیاراحمددایو، سید منصور شاہ زیدی اور ممتاز لغاری نے خطاب کیا ۔
مقررین نے خطاب میں کہا کہ ہم کشمیر میں جاری انڈین فوج کے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ مسلم ممالک اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ھیں کہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائی جائے۔کشمیر کے مقدر کا فیصلہ قابض انڈین فوج نہیں بلکہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کرنا چاہیے۔ریلی کے مظاہرین نےکشمیر کی حمایت میں اور انڈیا کے خلاف سخت نعرے بازی کی آخر میں مودی ملعون کی تصویر کو نذرآتش کیا گیا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکریٹری جنرل وجاہت علی مرزانے اپنی 13رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیاہے ۔ میڈیاسیل سے جاری اعلامیہ میں انہوںنے کہاکہ نامزد کابینہ کے اراکین میں 1-غلام حسنین انصاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل 2-سیدمحمد علی کاظمی سیکرٹری روابط3-برادر ثقلین نقوی سیکرٹری اطلاعت4- برادر ڈاکٹر موسیٰ کاظم سیکرٹری تربیت 5- برادر نجف خان بلوچ سیکرٹری فنانس 6-برادر زاہد حسین سوری سیکرٹری آفس7- برادر حسنین رضا کربلا ئی سیکرٹری سیاسیات8-برادر عمران نقوی سیکرٹری نشرواشاعت9-برادر ضامن عباس سیکرٹری جوانان10-مولانا عمران ظفر سیکرٹری تحفظ غزاداری 11-برادر اسد خان بلوچ سیکرٹری شماریات 12- برادر حسن عباس گھلوسیکرٹری تنظیم سازی 13- برادر جواد مصطفیٰ سرگا نہ سیکرٹری تعلیم شامل ہیں ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کے سیکریٹری جنرل حسن رضاکے ماموںڈاکٹر حیدر عسکری کے بہیمانہ قتل کی پرزورالفاظ میں مذمت کی ہے ۔وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر حیدر عسکری کا قتل قومی نقصان ہے، اس قبل بھی ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں محب وطن انسان دوست قابل ڈاکٹر و سرجن،انجینئر ،ماہر ین تعلیم ،علماء و اکابرین کو دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی بھیٹ چڑھایا گیا جو اس ملک و قوم کا سرمایہ تھے لیکن بد قسمتی سے آج تک ان کے پیارے انصاف کے متلاشی ہیں اور قاتل ا?زاد گھوم رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محرم الحرام سے قبل ڈاکٹر حیدرعسکری کی ٹارگٹ کلنگ یہ ثابت کرتی ہے کہ شہر میں اب بھی کالعدم دہشتگرد جماعتوں کا مضبوط نیٹورک موجودہے۔سندھ حکومت محرم الحرام میں کسی بڑے سانحے سے بچنے کیلئے فوری طور پر ڈاکٹر حیدرعسکری کے قاتلوں کا سراغ لگائے اور سازش کا پردہ فاش کرے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ پٹیل اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر حیدرعسکری کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے انکار کرنا بدترین غفلت اور نااہلی ہے۔ شہید ڈاکٹر حیدر عسکری کو جس وقت پٹیل اسپتال منتقل کیا گیا وہ حیات تھے اگر اسپتال انتظامیہ انہیں بروقت طبی امداد فراہم کرتی تو ان کی جان بچ سکتی تھی لیکن دوسرے اسپتال منتقل کرنے کے دوران خون زیادہ بہہ جانے کے باعث ان کی شہادت واقعے ہوئی۔سندھ حکومت پٹیل اسپتال کی اس غفلت کا فوری نوٹس لے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) جیکب آباد پولیس اور عوام ایک ساتھ ،عوامی رضاکاروں کی تربیت کےبہترین پروگرا م کا انعقاد۔ پولیس ہیڈکوارٹر جیکب آباد میںمحرم الحرام میں مجالس وجلوس عزاکی سکیورٹی انجام دینے والے اسکاوٹس اور رضاکاروں کے لئے ایک روزہ خصوصی تربیتی پروگرام میں ایس ایس پی بشیر احمد بروہی صاحب نے رضاکاروں کو لیکچر دیا ۔
شرکاء کو پروجیکٹر پر خودکش حملہ آور کی شناخت سے متعلق لیکچر دیا گیا اور خودکش کو قابو کرنے کی عملی تربیت دی گئی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نےخطاب کیااور تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگوبھی کی۔اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پولیس اور عوام متحد ہو کر سماج دشمن عناصر اور دھشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ایام عزا کے دوران رات 2 بجے تک پولیس کے جوان عزاداروں کی سیکورٹی کے لئے جب خدمات انجام دیتے ہیں تو ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔ ہم پولیس کے شہداء اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہیں جنہیں شب عاشور جیکب آباد میں بے جرم و خطا مارا گیا۔انہوں نےکہا کہ خواتین رضاکاروں کی تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس لئے خواتین کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔