جشن آزادی گلگت بلتستان پر شہدائے آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

01 نومبر 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خراج تحسین۔ جدوجہد آزادی گلگت بلتستان کے عظیم شہدا ءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا سب سے باوفا اور نظریاتی خطہ ہے ۔ستر سالہ محرومیوں کے باوجود سبز ہلالی پرچموں میں لپٹے شہداء وفاداری کی عظیم مثالیں ہیں ۔حکومت اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرگلگت بلتستان کے مستقبل پر فیصلہ کرنا ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سلب رکھ کر ہم مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کر رہے ہیں ۔اگر سیاسی جماعتیں گلگت بلتستان کے الحاق سے متفق ہیں تو پارلیمنٹ میں فوری طور پر قرادار لائیں۔ آئین پاکستان کے اندر رہتے ہوئےگلگت بلتستان کو مسئلہ کشمیر کے فیصلے تک فوری عبوری صوبے کا سیٹ اپ دیا جائے۔

انہوںنے مزید کہاکہ گلگت بلتستان کی محرومیوں نے عوامی سطح پر تشویش اور غلط فہمیوں کو جنم دیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان  کے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور حقوق پر فیصلے پر عملدرآمد نا ہونا افسوس ناک ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree