وحدت نیوز(روندو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما حاجی زرمست خان کی جانب سے روندو کے زلزلہ زدگان میں 600 کمبل اور رضائیاں تقسیم کی گئیں، زلزلہ زدگان کی جانب سے ایم ڈبلیوایم اور حاجی زرمست خان سے اظہار تشکر۔

تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن روندو کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے ایم ڈبلیوایم ایک مرتبہ پھر میدان عمل میں موجود ہے ، ایم ڈبلیوایم جی بی کے رہنما حاجی زرمست خان نے زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے 600نئے کمبل اور رضائیاں متاثرین کیلئے فراہم کی ہیں ۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنما حاجی زرمست خان کی جانب سے روندوکےزلزلہ متاثرہ گاؤں شنگس،سبسر ،یلبو ،بلاچی کے 600متاثرہ افراد گرم رضائیاں اور کمبل تقسیم کیئے گئے جس پر متاثرین نے دلی مسرت کا اظہار کیا اور اس کار خیر پر ایم ڈبلیوایم اور حاجی زرمست خان کو دعائیں دیں ۔

وحدت نیوز(گلگت) مودی سرکار کے مظالم کا ڈھنڈور پیٹنے والوں نے جی بی کے عوام کو آرڈرز کے ذریعے غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ مارنا ہے تو گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی شناخت دی جائے۔ آرڈر خواہ 2009ء کا ہو یا 2020ء کا، جی بی کے عوام کیساتھ ناانصافی پر مبنی اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نومل میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے آرڈر 2020ء کو مسترد کرتے ہوئے اس آرڈر کو جی بی کے عوام کے ساتھ مذاق قرار دیا اور کہا کہ ہم نے ڈوگرہ راج سے خود کو آزاد کروایا ہے اور اپنے  قوت بازو سے یہ خطہ آزاد کروایا لیکن شروع دن سے جی بی کے عوام کو ان کی شناخت نہیں ملی اور یہی وجہ ہے کہ آج جی بی کا ہر فرد وفاقی حکمرانوں سے نالاں نظر آتا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور گلگت بلتستان کو آئینی شناخت دے۔

 انہوں نے سی ٹی ایس پی (CTSP) کی مبینہ دھاندلیوں کی طرف اشار ہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے کرپشن کی حد کر دی ہے۔ سرکاری ملازمتوں کی ریکروٹمنٹ کیلئے پیپرز آؤٹ کئے جاتے ہیں اور اپنے من پسند افراد کو نوکریاں دی جا رہی ہیں جبکہ میرٹ کے نام پر حقدار افراد کو ملازمت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اس ادارے کو اس کی مبینہ دھاندلیوں کے پیش نظر فوری طور پر ختم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی بی کی مارکیٹوں میں مضر صحت اشیائے خورد و نوش کی بھرمار ہے، جس کی وجہ سے بیماریاں عام ہو چکی ہیں، حکومت اس معاملے میں فوری اقدامات کرکے مضر صحت چیزوں کی فروخت پر پابندی لگائے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے دوداپور داو مولاداد میں مومنین کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین کی تعلیم حاصل کرنا ہر مومن مسلمان پر فرض ہے روز مرہ کے فقہی مسائل اور قرآن کریم کی تعلیم بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ تعلیم و تربیت کے ذریعے ہی معاشرے کی اصلاح ممکن ہے۔

انہوں نےکہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی آبادکاری ہمارا اہم ہدف ہے۔ ہر محلے اور ہر گاوں میں مساجد کو آباد کرکے اذان نماز باجماعت درس قرآن کریم اور درس دینیات کا اہتمام کرنے کے لئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جدوجہد میں تعلیم و تربیت کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ ہم مساجد کو آباد کریں اور ان مساجد کو اپنی دینی تنظیمی سرگرمیوں اور خدمت انسانیت کا محور قرار دیں۔انہوں نےکہا کہ اسی ھدف کے لئے آئندہ ھفتے نوجوانوں کے لئے اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد ہورہاہے۔

وحدت نیوز(چینیوٹ) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغاعلی رضوی صاحب نے جامعہ بعثت اور جامعہ اھلبیت رجوعہ سادات کا دورہ کیا اور بعثت ٹرسٹ کو ان کی عمدہ کاوشوں پر سراھا نیز مدرسہ اھلبیت کی طالبات سے درس اخلاق کے موضوع پر خطاب بھی کیا۔

 اس موقع پر علامہ علی رضوی نے جامعہ بعثت کے پرنسپل مولانا سید حسن مھدی کاظمی اور جامعہ اھلبیت کی پرنسپل اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی سے خصوصی ملاقات کی اور گلگت بلتستان کے تنظیمی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کئے گئے محاصرے کے 200 روز پورے ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں بزرگوں،جوانوں، بچوں اور خواتین کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانا بھارتی فوج کا معمول بن چکا ہے۔اشیائے خورد و نوش کی ترسیل اور مریضوں کے لیے ادویہ کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کر کے عوام کے لیے مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے وحشیانہ مظالم عالمی ذرائع ابلاغ پر بھی نشر کیے جارہے ہیں جو اقوام عالم کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر کشمیر کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عام شہریوں کی نقل و حرکت کو ان کے گھروں تک محدود کرکے یا ظلم و تشدد کا نشانہ بنا کر آزادی کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔کشمیر کی آزادی کی گونج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ آج عالمی سطح پر بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے جو کشمیری عوام کی فتح کی نوید ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بسنے والا ہر شہری آزادی کا نڈر سپاہی ہے۔بھارتی فوج کی درندگی کشمیری نوجوانوں کے جذبے اور عزم کے راہ کی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہونے والا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے پارک ویو سوسائٹی میں یونٹ تشکیل دیا گیا اس موقع پر اراکین یونٹ سے گفتگو کرتے ہوۓ ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت تمام مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کے لیے کوشاں ہے انھوں نے کہا کہ جب تک ہمیں دشمنوں کی درست شناخت نہیں ہوگی ہم سایوں کے پیچھے دوڑتے رہیں گے ترقی اور پیش رفت کے لیے زمانے کے تقاضوں کو سمجھنا ضروری ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد استعمار کے جھوٹے تسلط کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اس لیے ہمیں مزید تقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں انھوں نے کہا کہ اس وقت غیور قوم کو بیدار منظم اور متحد کرکے دشمن کے مقابلے کے لیے طاقتور کرنا ضروری ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی اور مسئول شعبہ عالمات و ذاکرات محترمہ نسیم زہرہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

Page 41 of 633

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree