وحدت نیوز(حیدرآباد) قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی ھدایت پر مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری، زبیدہ خانم کی دردمندانہ شھادت, بہاولنگر میں نہتی خواتین پر پولیس کے بہیمانہ تشدد اور تافتان بارڈر پر زائرین کو روکنے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا جب کے خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید زائرہ خانم زبیدہ کی بہن اور ان کے بھانجے اسد لاشاری نے خصوصی شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ گل حسن مرتضوی، علامہ عمران علی جعفری، محترمہ سیمی نقوی اور ایڈوکیٹ رحمان رضا نے کہا بلوچستان پولیس کی زائرین کے خلاف کاروائی ان کو زخمی کرنا اور زبیدہ خانم کی شھادت غیر آئنی، غیر انسانی عمل ہے اپنے ہی ملک میں وطن عزیز سے محبت کرنے والوں سے NOC مانگنا کہاں کا قانون ہے، تبدیلی حکومت میں زائرین کو تافتان بارڈر پر روک کر قیدیون جیسا سلوک کرنا کونسی تبدیلی ہے. سید فیصل رضاعبدی جیسےمحب وطن دہشتگردی کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے والے باوقار پاکستانی کی گرفتاری, وزیر اعظم عمران خان, چیف جسٹس آف پاکستان اور پوری حکومت پاکستان کے لیئے سوالیہ نشان ہے.

آخر مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان پولیس پر سخت قانونی کاروائی کی جائے، تافتان پر زائرین کو سھولتیں مہیا کی جائیں اور مرد مجاہد سید فیصل رضا کو جلد رہا کیا جائے.اختتام میں وحدت گرلز گائیڈ نے دعائے امام زمانہ عج پڑھی.

وحدت نیوز(کرم ایجنسی) مجلس وحدت مسلمین سمیت کرم بھر کی مذہبی تنظیموں نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری، یمن پر سعودی عرب کی بمباری، کوئٹہ اور تفتان میں پھنسے ہزاروں زائرین کی حالت زار نیز لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کی، جس سے تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری، نائب صدر مولانا عابد حسین، انجمن حسینیہ کے قائم مقام سیکرٹری کونین علی، مجلس علمائے اہلبیت کے رہنما مولانا باقر حسین حیدری ، مجلس وحدت مسلمین ضلع کرم کے قائم مقام سیکریٹری جنرل مولانا مزمل حسین سمیت دیگر تمام علاقائی مذھبی تنظیموں کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مولانا یوسف جعفری نے مولا حسین علیہ السلام کے اس فرمان سے پریس کانفرس کا آغاز کیا، "ہر ظالم کے ساتھ جنگ کرو اور ہر مظلوم کی مدد کرو"۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا یوسف نے کہا کہ ہم نے تحریک حسینی کے پلیٹ فارم سے جبکہ دوسری تنظیموں نے اپنے اپنے پلیٹ فارم سے اپنے علاقے، اپنے وطن عزیز پاکستان حتٰی کہ دنیا بھر کے مظلومین کے حق میں اپنی آواز بلند کی ہے، اور بلند کرتے رہیں گے۔ خواہ وہ مظلوم، کشمیر کے ہوں یا برما کے، فلسطین میں ہوں یا لبنان میں۔ شام میں ہوں یا یمن میں۔ ہم نے جلسے جلوس اور میڈیا کے ذریعے انکی آواز میں ہمیشہ اپنی آواز ملائی ہے۔ انہوں نے میڈیا کی توجہ چار اہم نکات کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ آپکے توسط سے ہم ذمہ دار اداروں اور انتظامیہ سے احتجاج کرتے ہیں کہ ان مندرجہ نکات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کریں۔

فیصل رضا عابدی کی بلا جواز گرفتاری کو پاراچنار سمیت پاکستان بھر کی ملت تشیع کسی صورت میں برداشت نہیں کرسکتی۔ ذمہ دار قوتیں واضح کریں کہ فیصل رضا نے وہ کونسا جرم کیا ہے، جس کی بنا پر انہیں پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ملک کی دولت لوٹی ہو، یا ملک دشمن کسی سرگرمی میں ملوث ہوں تو اسے برسرعام عوام کے سامنے لایا جائے، نہیں تو انہیں شیعہ حقوق کے تحفظ کی خاطر آواز اٹھانے کی سزا نہ دی جائے۔ نہ ہی ایسی حرکتوں کو برداشت کیا جا سکتا ہے۔ کوئٹہ اور تفتان میں پھنسے ہزاروں زائرین امام حسین علیہ السلام کو فوری اور بلا تاخیر اجازت دیکر اپنی منزل کی جانب روانہ کیا جائے۔ نیز اس اہم ٹرانزٹ روٹ کے تحفظ کیلئے بنیادی اقدامات اٹھاتے ہوئے اس مسئلے کا ابدی حل نکالا جائے۔ زائرین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کا فوری نوٹس لیا جائے، نہیں تو شیعہ عوام کے ساتھ غیر پاکستانیوں جیسا سلوک کرنے کے انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ زائرین کو ہفتوں کوئٹہ اور ہفتوں تک تفتان میں کھلے آسمان تلے زبردستی روکنا انسانی حقوق نیز پاکستانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جس کی وجہ سے اب تک درجن بھر زائرین کربلا پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے ہیں۔ چنانچہ زائرین کو بلا تاخیر کانوائے کا پےدرپے بندوبست کراتے ہوئے مشکلات سے نجات دلائی جائے۔

مولانا یوسف کے بعد انجمن حسینیہ کے قائم مقام سیکرٹری کونین حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین سالوں سے سعودی عرب کے توسط سے یمن پر امریکہ اپنے بموں اور بارود کی برسات کرا رہا ہے۔ جسکے نتیجے میں ایک کروڑ سے زائد یمنی باشندے شدید متاثر ہو چکے ہیں۔ ہزاروں بچے اور خواتین موت کی نذر ہو چکے ہیں۔ لاکھوں خواتین، بچے اور عام افراد بھوک اور افلاس کا شکار ہو کر جنگلی گھاس کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یہی نہیں، آئے روز ہسپتالوں، اور سکولوں کو نشانہ بناکر مریضوں اور بچوں کا اجتماعی قتل عام کیا جارہا ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ چنانچہ حکومت نیز اقوام متحدہ سے گزارش ہے کہ انسانی حقوق کی ان سنگین خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے یمن پر تین سال سے جاری چڑھائی روک دی جائے اور یمن کے معاملات کو یمن کے عوام پر چھوڑ دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چار سالوں سے ملت تشیع کے ہزاروں افراد لاپتہ ہیں۔ انکا گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں کرایا جارہا۔ گھر والے انکے لئے نہایت پریشان ہیں۔ ہاں کسی فرد پر کوئی جرم ثابت ہو تو اسے بے شک انصاف اور عدالت کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کیا جائے اور اسکے خلاف قانونی کارہ جوئی کی جائے۔ تاہم جبر و تشدد سے کام لینا اور سالوں تک لاپتہ رکھنا پاکستانی قانون کے زمرے میں نہیں آتا۔

آخر میں انہوں سول اور فوجی انتظامیہ نیز متعلقہ تمام ذمہ دار اداروں سے پر زور مطالبہ کیا کہ مندرجہ بالا نکات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملت تشیع کو درپیش تمام مسائل و مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ وقفہ سوالات کے دوران صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں مولانا مزمل حسین نے کہا کہ پتہ نہیں فیصل رضا نے وہ کونسا گناہ کیا جو قابل بخشش نہیں، جبکہ یہاں تو ہزاروں فوجیوں سمیت لاکھوں عوام کے قاتل اور ملک دشمن عناصر آزاد پھر رہے ہیں۔ یہاں اورنگزیب فاروقی، احمد لدھیانوی، فضل الرحمان اور خادم رضوی جیسے افراد بھی کھلے عام پھر رہے ہیں، جنہوں نے عدالت کی توہین سے لیکر ہمیشہ سے ملک دشمن پالیسی کو فالو کیا ہے۔ انہوں نے کہا خادم رضوی نے جج کو کنجر کہا۔ فضل الرحمان نے یوم آزادی کو یوم سیاہ کہتے ہوئے ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں مولانا باقر علی حیدری نے کہا کیا فیصل رضا عابدی کا گناہ طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان سے زیادہ ہے۔ جنہوں نے لاکھوں افراد کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی، آج وہ پاکستان کے اہم اداروں کے ساتھ گھومتا پھرتا ہے۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ شعبہ خواتین نے ۲۹ محرم الحرام تا ۳ صفر المظفر ٹھٹھی شرقی امامبارگاہ میں خمسہ مجالس عزا کا انعقاد کیا،ان مجالس ہائے عزا سے ذاکرہ اہل بیتؑ محترمہ انجم زہراء کاظمی(چنیوٹ) محترمہ سمیرا نقوی(فیصل آباد)اور محترمہ رباب رسول(فیصل آباد) نے خطاب کیا ، اپنے خطاب میں ان معلمات نے جناب زینب سلام الله علیھا کی سیرت و کردار کواجاگر کیا ، محترمہ سمیرا نقوی نے واقعہ کربلا کے بعد ام المصائب سیدہ زینب ع کے کردار کو پیش کیا ،کوفہ و شام کے بازاروں میں بے مقنعہ و چادر بی بی کے خطبوں نے دربار ابن ذیاد و یزید کو لرزا کر رکھ دیا اور اپنے بابا علیؑ کی فصاحت و بلاغت کا عکس پیش کیا ۔

محترمہ رباب رسول نے آج کے دور میں خواتین کے لیے کردار زینبی کو بہترین اسوہ قرار دیا اورکہا کہ سیدہ زینب ع کی سیرت پر عمل کرتے ہوے ہی ہم مردہ معاشروں کو زندہ کر سکتے ہیں اور ایک انقلابی روح پھونک سکتے ہیں ، جب دین پر بات آجاے تو عورت چار دیواری تک محدود نہیں رہتی بلکہ جناب فاطمہ و زینب ع کی طرح میدان میں اتر آتی ہے اور دفاع ولایت و امامت اور دفاع دین میں اپنا کردار ادا کرتی ہے ۔خانم زھرا کاظمی نے ان ایام کو بی بی زینب سلام الله علیھا سے مخصوص کیا اور سیرت سیدہ کے مختلف پہلوؤں پر بھرپور روشنی ڈالی ۔ مجالس ہائے عزا کا اختتام نوحہ خوانی و ماتمداری کے بعد دعا و زیارت سے ہوا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ملاقات،گلگت بلتستان کے عوامی مسائل و دیگر ملکی امور پر تبادلہ خیال،ملاقات میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان الیاس صدیقی اور مظاہر شگری شریک تھے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گورنر گلگت بلتستان کو عہدہ سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کو حل کرنے اور آئینی حقوق کے حصول کی جدو جہد میں جو بھی سیاسی جماعت کردار ادا کریگی ایم ڈبلیو ایم ان کا بھرپور ساتھ دیگی،ہمیں سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کے حقوق کے لئے کردار ادا کرنا ہے،گلگت بلتستان میں ن لیگ کی حکومت انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے علاقے کے عوامی مسائل کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو شیڈول فور میں ڈال کر ہراساں کرنے میں مصروف ہے حالانکہ یہ قانون کشمیر میں نافذ نہیں گلگت بلتستان والوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے والے دراصل ملک قوم سے مخلص نہیں،یہ وہ خطہ ہے جو پاکستان کا فطری دفاع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیئے اور ہمارا مطالبہ بھی ہے کہ گلگت بلتستان  کے محب وطن عوامی رہنماؤں کے ساتھ دہشتگردوں جیسے سلوک کرنے والوں کا محاسبہ کریں اور گلگت بلتستان میں بھی بے رحمانہ احتساب کرکے قومی وسائل پر شب خون مارنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مدنی وسائل پر حق وہاں کے باسیوں کا ہے،وفاقی حکومت گزشتہ ادوار میں جاری لیزز کا آڈٹ کرےاور وہاں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کرے،گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاالله وفاقی حکومت سے مل کر گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے،ایم ڈبلیو ایم کی خدمات اور اتحاد بین المسلمین کے لئے ملک بھر خصوصاََ گلگت بلتستان میں کوششوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،آئندہ بھی گلگت بلتستان کے سیاسی معاملات میں مل کر آگے بڑھیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے عراقی ویزا کے حصول میں پیش آمدہ مشکلات کے حوالے سے آج بروز جمعرات سہہ پہر عراقی حکام خصوصا عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کو خط لکھا ہے جس میں اسلام آباد میں قائم عراقی سفارت خانے کی طرف سے ویزا کے صدور میں تعطل کا فوری نوٹس لینے کا کہا اور زائرین حضرت ابا عبداللہ کے چہلم امام حسین (ع) پر سفر میں ہر ممکنہ تعاون و سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا. علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے دیگر متعلقہ عراقی حکام خصوصاعراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم جعفری سے رابطہ کیا اور ویزا کے صدور میں مشکلات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اور اس عنوان سے پاکستان سے چہلم امام حسین (ع) پر شرکت کرنے والے لاکھوں زائرین حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) کی تشویش اور پریشانی سے آگاہ کیا. عراقی حکام کی طرف سے ویزا کے صدور میں تعطل کو جلد از جلد برطرف کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس کی جانب سے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کو لکھے گئے خط میں کہاگیاہےکہ ہم رسول اللہﷺ اور ان کے خانوادے سے جنون اور عشق کی حد تک محبت کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال لاکھوں پاکستانی زائرین کربلائے معلیٰ اور نجف اشرف کی زیارات سے مشرف ہونے کیلئے ہوائی اور زمینی راستوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی ادوار سے پاکستان میں موجود عراقی سفارت خانہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرتا رہا ہے، مگر اس برس حد درجہ سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پاکستانی زائرین نے اس سال اربعین امام حسین ؑ پر جانے کیلئے اپنی تیاری پچھلے سالوں کی آسان ویزہ پالیسی کو دیکھتے ہوئے کی مگر ویزہ کے اجراء میں رکاوٹوں اور دشواریوں کے باعث ان کا زیارتی پروگرام متاثر ہورہا ہے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خط کے اآخر میںعراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے گذارش کی کہ آپ  فی الفور اسلام آباد میں قائم عراقی سفارت خانے کو ضروری ہدایات جاری کریں کہ وہ زائرین امام حسین ؑ کو ہنگامی بنیادوں پر ویزہ جاری کریں، زائرین ابا عبداللہ الحسین ؑ کی مشکلات حل کرنے کی بدولت خدا آپ کو اجر عظیم دے اورآپ پر اپنی برکتیں نازل فرمائے، میں آپ کے مثبت اور فوری جواب کا منتظر رہوں گا۔

وحدت نیوز (ٹھٹہ) ضلع ٹھٹہ کے شہر گھارو کی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ فقط عالم اسلام ہی نہیں بلکہ عالم انسانیت کا دشمن ہے ،اسی لئے رہبر کبیر حضرت امام خمینی ؒ نے اسے شیطان بزرگ یعنی بڑے شیطان کا لقب دیا تھا۔ آل سعود نے امریکہ اور اسرائیل سے دوستی کرکے نہ فقط امت مسلمہ سے خیانت کی ہے ،بلکہ خود اپنی ذلت و رسوائی کا بھی انتظام کیا ہے۔ شیطان بزرگ سے کبھی دوستوں کو بھی خیر کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں جارح قوتوں کی جانب سے بدترین انسانی المیہ وقوع پذیر ہوا ہے، ہزاروں لاکھوں معصوم انسان بھوک سے مر رہے ہیں اور جو بچ گئے ہیں انہیں عالمی سامراجی قوتیں، امریکہ ،اسرائیل، آل سعود اور ان کے اتحادی بمباری کرکے مار رہے ہیں۔ ہم دنیا بھر میں مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ظالم کے خلاف ہیں۔ یہ مظلوم کشمیر کا ہو یمن کا ہو یا فلسطین کا مجلس وحدت مسلمین اس مظلوم کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔ پی ٹی آئی حکومت جارحین کے مقابلے میں یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کرے۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں زائرین کربلا شدید مشکلات کا شکار ہیں، عمران خان خصوصی طور ان زائرین کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدام کریں۔کوئٹہ، کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی جاری ہے، جس کے سد باب کے لئے فوری اقدام کیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree