وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سنٹرل سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے اسٹاف کی جانب سے جشن پر نور ولادت باسعادت حضرت امام حسین و حضرت عباس علمدار علیہما السلام کی مناسبت سے ایک پر شکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وطن عزیز کی سلامتی اور شہدائے ملت اور بے گناہ اسیران کی جلد رہائی کے دعا کی کئی ۔ تقریب کے آخر میں جشن میلاد کی مناسبت سے کیک بھی کا کاٹا گیا ۔تقریب میں دعاکی گئی کہ مجلس کے تمام کارکنان ، عہدہ داران اور مسئولین کی مولا حفاظت فرمائے ۔ اختتام پر شہدائے سوم شعبان پاراچنار 2016ءکیلئےخصوصی دعااور اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی ۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اسکردو میں حضرت امام حسین ؑ کی یوم ولادت باسعادت کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین ؑ کی ذات دنیا بھر کی حریت پسندوں کے لیے توانائی اور طاقت کا مرکز ہے۔ دنیا بھر میں اعلی انسانی اقدار کے لیے اور ظلم کے خلاف جاری تحریکیں قیام امام حسین ؑ کی مرہون منت ہے۔ امام حسین ؑ کی ذات کا قیام الہٰی مقاصد کے لیے تھا۔ ایثار و فداکاری اور ہدف کے لیے قربانی کی مثال امام حسین ؑ کی ذات اقدس سے بڑھ کر تاریخ انسانیت میں نہیں مل سکتی۔ امام حسینؑ وہ عظیم ہستی نے جنہوں نے تمام الہٰی اقدار کو دوام دیا۔ آج حسینیت ایک مکتب فکر بن چکی ہے۔ حسینیت حق و باطل میں فرق کرنے کا پیمانہ اور معیار ہے۔ حسینیت کا تعلق مسلک سے نکل کر ایک آفاقی اصول بن چکا ہے اور ہر حق پرست حسینیت کے پرچم تلے جمع ہوچکے ہیں جبکہ یزیدیت ظلم و ستم اور باطل کا استعارہ بن چکا ہے۔ جو جو شخص حق کے لیے جدوجہد کرنے والا ہے اور ظلم کے خلاف الہٰی اقدار کے حصول کے لیے برسر پیکار ہے ان کا رہنماء امام حسین ؑ ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ جو امام حسین ؑ کی ذات کو اپنا پیشوا اور رہبر تسلیم کرتے ہیں ان کا ظلم و ستم، فسق و فجور اور لادینیت سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔ حسینی سر تو کٹا سکتا ہے لیکن باطل طاقتوں سے مرعوب ہوسکتا ہے اور نہ ہی ظلم سے ناطہ جوڑ سکتا ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) ایک ہی ریاست میں دوہرے قانون کا نفاذ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ڈسٹرکٹ جیل کے قیدی علی رحمت کوبروقت علاج کی سہولت مہیا نہ کرکے حکومت نے اپنی بد نیتی کا ثبوت فراہم کردیا ہے۔امیر اور غریب کیلئے ملک میں الگ الگ قوانین رائج ہیں ،اس دوہرے معیار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل گلگت کے قیدی علی رحمت کو علاج کی سہولت فراہم نہ کرکے ایک انسان کا خون کیا ہے اور اس قتل کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔یہ جو کہا جارہا ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں محض کھلم کھلا جھوٹ اور عوام کو فریب دینے کے سوا کچھ نہیں۔اس ملک میں امیر کیلئے اور قانون اور غریب کیلئے اور قانون ہے اور اس دہرے معیار نے عوام کا حکومت پر اعتماد کھو دیا ہے۔حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کا ملک کی عدالتوں پر سے بھی اعتماد اٹھ چکا ہے ، عدالتیں مجرم کو بیگناہ اور بے قصور کو مجرم بنادیتی ہیں۔بڑے بڑے مگرمچھ اور کرپٹ سیاستدان عدالتوں سے پاک صاف ہوکر باہر نکلتے ہیں اور اسی طرح ہزاروں پاکستانی شہریوں کے قاتلوں کو عام معافیاں دی جارہی ہیں جو کہ ریاست کے ساتھ کھلم کھلا دشمنی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل گلگت میں کئی اور قیدی موت وحیات کی کشمکش میں ہیں جنہیں مناسب علاج کی ضرورت ہے اور حکومت انہیں علاج کی سہولت دینے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔قیدیوں کے علاج معالجے سے متعلق حکومت کا رویہ انتہائی شرمناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوںنے کہا کہ رینجرز کیس میں چودہ شیعہ افراد کو محض بیلنس پالیسی کی آڑ میں سزاسنا ئی گئی ہے جبکہ اسی واقعے میں ملت تشیع کے سات بیگناہ افراد جن میں دو سیدانیاں بھی شامل ہیں کے قتل کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اپنے رویے نوجوانوں میں احساس محرومی کو پروان چڑھانے میں جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے گھنائونے جرائم کے ارتکاب سے باز رہے۔
وحدت نیوز (گلگت) ڈسٹرکٹ جیل میں مقید علی رحمت کو بروقت علاج کی سہولت نہ دینا حکومت کی بدترین ناکامی ہے۔ذمہ دار اہل کاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے اور دیگر بیمار قیدیوں کے علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما ورکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے ڈسٹرکٹ جیل کے قیدی علی رحمت کو بروقت علاج فراہم نہ کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات حکومت کی بدنامی کا باعث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جیل حکام کی نااہلی سے ایک جیتا جاگتا انسان موت کے منہ میں چلاگیا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور جیل حکام پر عائد ہوتی ہے۔ڈسٹرکٹ جیل سے کئی اور بیمار قیدیوں کی اطلاعات ہیں جن میں سے کئی ایک کی حالت انتہائی خراب ہے۔
حکومت اپنے خرچے پر ان قیدیوں کے علاج سے قاصر ہے تو انسانی ہمدردی کے تحت لواحقین کو اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے خرچے پر ان کا علاج کا بندوبست کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور نااہل جیل حکام کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائے اور ذمہ داراہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دلوائے۔انہوں نے مرحوم علی رحمت کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میںوہ ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔
وحدت نیوز(ایران) الحمد اللہ ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پلدختر استان اور لرستان کے سیلاب متاثرہ سینکڑوں مسلمان بھائیوں میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے راشن بیگز کی پہلی کھیپ تقسیم کردی ہے،ان راشن بیگز میں کھانے پینے کی اشیاءموجود ہیں ، تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنے والے ایرانی مسلمان بھائیوں نے ملت پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر خلوص دل سے شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پہلے مرحلے میں ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ کے 6نئے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیاہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ سید احمد اقبال رضوی کو مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، سید ناصرشیرازی ایڈوکیٹ کو مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کو مرکزی سیکریٹری امورخارجہ ، علامہ باقرعباس زیدی کو مرکزی سیکریٹری فلاح وبہبود(چیئرمین خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ) سید اسدعباس نقوی کو مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری کو مرکزی سیکریٹری امور تربیت کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں، انشاءاللہ باقی اراکین مرکزی کابینہ کےناموں کا اعلان جلد متوقع ہے ۔