وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری مسلسل دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بعدازنمازجمعہ ملک گیر احتجاج کریں گے ۔ڈی آئی خان کا علاقہ پروا اہل تشیع کی مقتل گاہ بنا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان کے حالات پولیس انتظامیہ کے کنڑول سے باہر ہو چکے ہیں دہشتگرد علاقے میں آزادانہ وارداتیں کرتے پھر رہے ہیں۔گزشتہ چند دنوں میں خود پولیس اور انتظامیہ سمیت کئی شہری ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔ صوبہ میں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی ہم ڈی آئی خان میں فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک بھر میں ان پر ہونے والے ظلم اور انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا ڈی آئی خان میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ پر سوموٹو ایکشن لینے کے باوجود انتظامیہ و پولیس دہشتگردی کی مسلسل وارداتوں سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ نظر نہیں آرہی ،آئی جی خیبر پختونخواہ کا سپریم کورٹ میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کیس پر بیان ان کی بے بسی اور نا اہلی کا ثبوت ہے ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے کہا ہےکہ نواز شریف نے ملک کو تباہ کردیا ہے،ملک میں کوئی این آر او نہیں ہورہا،چالیس سال سے ملک تباہ کرنے والے اب سکون سے نہیں بیٹھیں گے،الیکشن پر اس لیے سوال ہیں کہ الیکشن فضل الرحمان جیسے لوگ نہیں جیت سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی فیصد سیاستدان نیب کی زد میں ہیں،شہباز شریف تیاری کریںانہیں بھی نیب کے ہاتھ آنا ہے۔علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ عمران خان پر عوام نے بہت بڑی ذمے داری ڈالی ہے،پاکستان کو اب ہمیں غریب کا پاکستان بنانا ہو گا۔نئے پاکستان میں کرپشن کی جڑیں اکھاڑ نی پڑیں گی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرانقوی نےشہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒکی 30ویں برسی کے موقع پر عظیم الشان حمایت مظلومین کانفرنس میں بھرپور شرکت اور بہترین میزبانی کے فرائض انجام دینے پر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی تمام اراکین مرکزی کابینہ، صوبائی کابینہ اور تمام ضلعی مسئولین کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور قائد شھید کی روحانی دختران کی صورت انکے افکار و خیالات کی ترجمانی کرتے ہوئے حق کا پیغام پہنچایا۔اس سلسلے میں بالخصوص ضلع روالپنڈی و اسلام آباد شعبہ خواتین کی تمام مسؤل خواہران اپنی پوری کابینہ کیساتھ انتہائی قابلِ ستائش ہیں، جنھوں نے بھرپور فعالیت کا مظاہرہ کیا اور تمام زمہ داریوں کو احسن طریقہ سے بخوبی سر انجام دیا۔پروردگار عالم آپ سب کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے اور ہم سب خواہرانِ وحدت، قائد شھید کے افکار کی روشنی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔۔۔آمین
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تعلیم اور حمایت مظلومین کانفرنس کے چیئرمین نثار علی فیضی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنی بیان میں کہاہے کہ پروردگار کا شکر بجا لاتے ہیں کہ محمد و آل محمد ع کے صدقے میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی شایان شان طریقے سے منعقد ہوئی اور سرزمین پاکستان میں شہید کے نظریاتی فرزندوں نے انکے رستے پر اپنے سفر کو عزم و حوصلے کے ساتھ جاری رکھنے کا عہد و پیمان کیا۔ پروگرام میں ملک بھر سے آئے ہوئے قافلوں جن میں علمائے کرام، زعماۓ ملت، مرد و خواتین نے شرکت کر کے شہید سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ ہم تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یقینا یہ اجتماع آنے والی نسلوں کو شہید کی ذات اور انکے افکار سے متعارف کرانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ میں اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، معزز اراکین کابینہ بالخصوص برادر مہدی عابدی، برادر اسد نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ مختار امامی،برادر اقرار ملک، ڈاکٹر یونس، علامہ عبدالخالق اسدی، برادر علی احمر انکے بعد مرکزی کور کمیٹی کے اراکین بالخصوص برادر ظہیر کربلائی،برادر ارشاد بنگش، مولانا ضیغم، مولانا نیازنقوی، برادر اظہر کاظمی، مولانا علی شیر انصاری،برادر مسرور نقوی، برادر ظفر، برادر مدثر، برادر ظہیر نقوی، برادر ندیم ظفر راولپنڈی اور اسلام اباد ضلع کے مسئولین آقائے غلام محمد عابدی، آقائے محمد حسین شیرازی مرکزی آفس کا عملہ۔
انکے علاوہ خاص طور پر شکریہ ادا کروں گا یوتھ کی کور کمیٹی کے اراکین جنھوں نے کاموں کو احسن طریقے سے انجام دیا ان میں برادر وفا عباس، برادر یاور، برادر شبیر، برادر علی رضا، برادر ناصر بلتی اور مخصوصا برادر سجاد نقوی لاہور ، چینوٹ، فیصل اباد، کوہاٹ کے جوان دوست شامل ہیں۔ انکے ساتھ جامعہ ولایہ کے برادر حسن اور طلاب کہ جنھوں نے بے حد اہم زمہ داری یعنی طعام کو اپنے زمہ لیا اور بخوبی انجام دیا۔انکے علاوہ قابل زکر اور قابل ستائش کردار میڈیا کے دوستوں نے ادا کیا اور پروگرام کے انعقاد کو سوشل میڈیا، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں بھرپور طریقے سے نشر کیا برادر مظاہر شگری، برادر شجاعت، برادر وسیم، برادر احسن عباس اور دیگر کی کاوشیں بے حد نمایاں تھیں۔
انکے علاوہ صوبائی مسئولین علامہ اقبال بہشتی، علامہ مبارک موسوی اور انکی کابینہ بالخصوص ڈاکٹر افتخار، ملک ملازم حسین، برادر رائے ناصر اور برادر زاہد، اسی طرح علامہ اقتدار نقوی اور انکی ٹیم، علامہ مقصود ڈومکی اور انکی ٹیم غرض یہ کہ تمام احباب کا رول بے حد اہم تھا۔اسی طرح بے حد مشکور ہوں خیرالعمل فاؤنڈیشن کے احباب کا کہ جنھوں نے ماوی اور آل عمران کے ساتھ ملکر میڈیکل کی سہولیات فراہم کیں۔ آخر میں شعبہ خواتین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جنھوں نے کم وقت میں بھرپور کام کیا۔ممکن ہے کسی برادر کا نام یہاں بیان کرنے سے رہ جاؤں اسکے لیے معذرت خواہ ہوں پروردگار تمام دوستوں کو جنھوں نے جو بھی درمے دامے سخنے اپنا کردار ادا کیا سب کو اجر عظیم عطا فرمائے اور ہم سبکو شہید قائد کی یاد انکے افکار انکی سیرت پر چلتے ہوئے اس قوم کی خدمت کرنے اور اسی طرح ظہور امام زمان ع کی زمینہ سازی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
وحدت نیوز(پشاور) کالعدم جماعتوں کو قومی دھارے میں لانے والےقومی مجرم ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ملکی استحکام کیلئے شدید خطرہ ہیں،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ علامہ اقبال بہشتی نے ڈی آئی خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ پر میڈیا سیل سے مذمتی بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ آئی جی خیبرپختونخواہ کی سپریم کورٹ میں ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ واقعات کے سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن پر پیش کردہ رپورٹ سے واضع ہو چکا ہے کہ ڈی آئی خان میں ہونے والی دہشتگردی میں خود پولیس اور انتظامیہ کی کالی بھیڑیں بھی سہولت کار ہیں۔ایسی صورت حال میں امن کیسے قائم ہو سکتا ہے جب امن قائم کرنے کے ذمہ دار ادارے پر سوالیہ نشان لگ چکے ہیں۔ کچھ لوگ اب بھی دہشتگردوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے لابنگ اور پلان جاری کر رہے ہیں ان کی یہ کوششیں اسی ہزار پاکستانی شہدا ء4 کے لہو سے غداری کے مترادف ہے۔ہم ان کے اس اقدام کی بھر پور مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت ڈی آئی خان میں فرقہ وارانہ کلنگ کے باعث کئی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔مقامی انتظامیہ پولیس ہر ٹارگٹ کلنگ پر دلاسے تسلیاں دلا تے ہیں مگر دوسرے روز ہی پھر ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہو جاتی ہے ابھی تک کوئی ایک قاتل دہشتگرد پکڑا نہیں جا سکا پولیس انتظامیہ دہشگردوں کے سامنے بے بس اور تماشائی بنی ہوئی ہے ہم سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈی آئی خان میں فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ کیس کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے اور ان واقعات کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگروں کی جنت بنا ہوا ہے سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن کے باوجود ہر دوسرے دن ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سوالیہ نشان ہیں کالعدم جماعتوں کو قومی دھارے میں لانے والے مجرم ہیں ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈی آئی خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ پر میڈیا سیل سے مذمتی بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ آئی جی خیبرپختونخواہ کی سپریم کورٹ میں ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ واقعات کے سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن پر پیش کردہ رپورٹ سے واضع ہو چکا ہے کہ ڈی آئی خان میں ہونے والی دہشتگردی میں خود پولیس اور انتظامیہ کی کالی بھیڑیں بھی سہولت کار ہیں۔ایسی صورت حال میں امن کیسے قائم ہو سکتا ہے جب امن قائم کرنے کے ذمہ دار ادارے پر سوالیہ نشان لگ چکے ہیں۔ کچھ لوگ اب بھی دہشتگردوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے لابنگ اور پلان جاری کر رہے ہیں ان کی یہ کوششیں اسی ہزار پاکستانی شہدا ء4 کے لہو سے غداری کے مترادف ہے۔ہم ان کے اس اقدام کی بھر پور مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان ڈی آئی خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے سوموٹو کیس میں فریق ہے۔اس وقت ڈی آئی خان میں فرقہ وارانہ کلنگ کے باعث کئی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔مقامی انتظامیہ پولیس ہر ٹارگٹ کلنگ پر دلاسے تسلیاں دلا تے ہیں مگر دوسرے روز ہی پھر ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہو جاتی ہے ابھی تک کوئی ایک قاتل دہشتگرد پکڑا نہیں جا سکا پولیس انتظامیہ دہشگردوں کے سامنے بے بس اور تماشائی بنی ہوئی ہے ہم سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈی آئی خان میں فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ کیس کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے اور ان واقعات کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی فیکٹ کمیٹی تشکیل دی جائے۔شہدا کے ورثاکی داد رسی کی جائے۔