وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر تمام محب وطن پاکستانیوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفکر اسلام علامہ محمد اقبال کے تصور پاکستان کو برصغیر کی بے لوث مسلم قیادت قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے عملی جامہ پہنایا اوردنیا کے نقشے پر ایک اسلامی نظریاتی ریاست کے طور پر ابھراتا کہ قرآنی اصولوں کے مطابق ایک اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہو، جہاں تمام مکاتب فکر اپنی تعلیمات کے مطابق زندگی کر سکیں۔ وطن عزیز کو وجود میں آنے سے روکنے کے لیے اس وقت کی تمام عالمی طاقتوں نے کوشش کی لیکن اللہ کی مدد سے جناح کی قیادت اور برصغیر کے عوام کے عزم و کوشش کے سبب پاکستان آزاد ہوا۔
انہوں نے مزید کہاکہ آج ہم اگر آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں تو یہ پاکستان کے سبب ہے۔ پاکستان دنیا میں ابھرتا ہوا ایک اسلامی ملک بنا تو دشمنوں نے اس سے روح نکالنے کی کوشش کی۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لیبرلزم کی طرف لے جانے کی کوشش کی جو کہ اب بھی جاری ہے۔ دوسری طرف اس ملک کو شدت پسندی کی طرف دھکیلا گیا تا کہ اسلام کا چہرہ مسخ کیا جائے۔ اقبال و جناح کے پاکستان میں اس وطن کے حقیقی بیٹوں کے زمین تنگ کر دی گئی۔ اس وطن کے وفاداروں کو سزا دی گئی جو کہ اب بھی جاری ہے جبکہ روز اول سے پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کو زمام اقتدار دیا گیا تا کہ مقصد حصول پاکستان فوت ہو جائے۔ لیکن اقبا ل و جناح کے پیروکاروں نے سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھنے کے لیے جانوں کے نذرنے پیش کیے۔ آج پاکستان کے ہر شہری کو اقبال و جناح کے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اقبال و جناح کا پاکستان حقیقی اسلام کی ریاست ہے نہ کہ شدت پسند ریاست اور نہ لیبرل ریاست۔ وطن عزیز میں پاکستان مخالفین طاقتیں دم توڑ رہیں ہیں اور حقیقی اسلامی ریاست بنانے کے لیے مزید قربانیاں درکار ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے71ویں یوم آزادی کے دن پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنمااور نامزوفاقی د وزیر خزانہ اسدعمر
نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میںخصوصی ملاقات کی،اس موقع ایم ڈبلیوایم کےپر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی،ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریار،مرکزی رہنما نثار فیضی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی بھی موجود تھے،اسدعمر نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو یوم آزادی کی مبارکباد دی،سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کے اسد عمر کا وحدت ہائوس آمد پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے منتخب اراکین اسمبلی ملکی تعمیر ترقی و استحکام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے نامزد وزیر خزانہ اسدعمر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ایک مثال قائم کریگی،ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے حل میں تمام پاکستانیوں کا اپنا کردار اد کر نے کا وقت آگیا ہے،حکمران عوام کے لئے مثال بنیں اور کفایت شعاری اپناتے ہوئے ملکی وسائل کو ضیاع سے بچائیں،انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ ایم ڈبلیوایم کھڑی رہے گی،ملکی ترقی و استحکام کے لئے ہم عمران خان کا بھرپور ساتھ دینگے۔
نامزد وزیر خزانہ اسد عمر نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انشااللہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سیاسی امور میں مجلس وحدت مسلمین سے مشاورت جاری رکھیں گے،ایم ڈبلیوایم کی تعمیری سوچ دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے لئے ایک مثال ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کےان مفید مشوروں پر عمل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے،بعد ازا ں نامزد وزیر خزانہ و دیگر اراکین قومی اسمبلی نے ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سرسبز پاکستان مہم کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور پودا لگایا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کی جھنگ سے ممبر قومی اسمبلی محترمہ غلام بی بی بھروانہ کی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی سے ملاقات ،یوم آزادی کی مبارکباد ی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جھنگ کی سرزمین پر شدت پسند تکفیری گروہ کو عبرت ناک شکست دینے پر محترمہ غلام بی بی بھروانہ کو مبارکباد پیش کی،رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک سے شدت پسندگروہ کو سیاسی محاذ پر شکست دینے اور پرامن پاکستان کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے شدت پسندی اور تکفیریت کیخلاف مل کر جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا،ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم مرکزی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریار،مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی بھی شریک تھے،بعد ازآں ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام سرسبز پاکستان مہم کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ میں شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کےگجرات سےنومنتخب رکن قومی اسمبلی سید فیاض الحسن شاہ کی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی سے ملاقات ،یوم آزادی کی مبارکباد ی،ملکی وسیاسی صورت حال پرگفتگو،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے گجرات سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سید فیاض الحسن شاہ نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریار،مرکزی رہنما نثار فیضی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی بھی موجود تھے۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کے مہمان رکن قومی اسمبلی فیاض الحسن شاہ کاوحدت ہائوس آمد پرشکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے منتخب اراکین اسمبلی ملکی تعمیر ترقی و استحکام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے، انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ایک مثال قائم کریگی،ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے حل میں تمام پاکستانیوں کا اپنا کردار ادا کر نے کا وقت آگیا ہے،حکمران عوام کے لئے مثال بنیں اور کفایت شعاری اپناتے ہوئے ملکی وسائل کو ضیاع سے بچائیں،انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ ایم ڈبلیوایم کھڑی رہے گی،ملکی ترقی و استحکام کے لئے ہم عمران خان کا بھرپور ساتھ دینگے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) یوم آزادی پاکستان کو یوم شکرانہ کے طورپر منائیں گے۔ ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 71وں یوم آزادی پاکستان کے موقع پراہلیان وطن کے نام میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ چودہ اگست وہ دن ہے جس دن اللہ تعالی نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کو ایک ایسا ملک عطا کیا جس میں وہ اپنے دین اور مذہب کے مطابق اپنی عبادات کرسکتے تھے جس میں خود وہ اپنے فیصلے کر سکتے تھے یہ وہ دن ہے جس سے مسلمانوں کو متعصب ہنددوں سے اس کے تسلط سے نجات ملی برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی عوامی جہدوجہد کے زریعے اور ایک عظیم قیادت کے پرچم تلے اس ملک کو حاصل کیا تاکہ ہم اپنے دین اور تعلیمات کے مطابق زندگی گزار سکیں پاکستان کا پرچم اس بات کا گواہ ہے کہ پاکستان میں مسلمان بھی ہیں اور غیر مسلم بھی پاکستان کا دستور سب کو حقوق دیتا ہے ،ضیا ءالحق کے دور میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہم سے چھین گیا اور پھر یہاں پر نفرتوں اورتعصب کو فروغ دیا گیا ہمارے ملک کے قومی مفادات پر سودے بازی ہوئی ہم پر ایسے لوگ مسلط کر دئے گے جن کی تجارت باہر کے ملکوں میں ہے جو کرپٹ لوگ تھے جن کا پیسہ ملک کے باہر بینکوں میں تھا اس طرح کے لوگ ہم پر مسلط ہو گئے جو پاکستان کو بربادی کے طرف لے گئے۔
انہوں نے کہاکہ آج جب ہم چودہ اگست ہم منا رہے ہیں یہ پاکستان میں ایک بہت بڑی تبدیلی آنے کو جا رہی ہے اْمید ہے اب پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں گے باہر کے ملکوں میں نہیں ہونگے پاکستان میں امن اور ترقی آئے گئی محبت ہو گئی نفرتیں نہیں ہونگی پاکستان دنیاکے باوقار ممالک میں شامل ہوگا، حالیہ انتخابات میں سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم باعوروں کی بدترین شکست کے بعد ہم نے چودہ اگست کویوم شکرانہ کے طور پر مناناہے اور یہ وعدہ بھی کرنا ہے ہم نے اس ملک کوبہترین وطن بنانا ہے ترقی یافتہ اور پیش رفت بنانا ہے ایک باوقار قوم بنانا ہے ہم چودہ اگست کو بھر پور طریقے سے جشن آزادی منائے گے اور وہ لوگ جو جشن آزادی منانے کے خلاف ہیں اور جشن آزادی کے خلاف بیان دے رہے ہیں اور قوم کو غلط راستے پر چلنا چاہتے ہیں قوم کو چاہیے ان کو پہچانیں ہم اپنے وطن پاکستان کے ساتھ ہیں ہم ان مفاد پرست لوگوں کیساتھ نہیں ہیں اس الیکشن میں جو ووٹ ڈالا گیا جس سے تکفیریوں اور لٹیروں کو شکست ہوئی یہ اس بات کی دلیل ہے پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی آنے کو ہے۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ اس وقت ملک معاشی طورپر کمزرو ہے مجھے امید ہے جو پاکستان سے باہر لوگ موجود ہیں کل جب نئی حکومت اعلان کیا جائے گا اور حکومت عوام کی طر ف آئے گی عوام کے آگے ہاتھ پھیلے گی تو پاکستان کے اند ر سے اور باہر بھی محب وطن افراد پاکستان کی مدد کے لئے دوڑیں گئے اور انشاء اللہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی دہشتگردوں کے چنگل سے نجات دلانے میں پاکستان کی حکومت کی مدد کریں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) پاکستان میں پندرہویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر نو منتخب ارکان کو حلف اٹھانے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے۔ انہوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیشںکرتے ہوئے کہا کہ نئے منتخب اراکین کی حلف برداری سے پاکستان میں حکمرانی کانیا دور شروع ہوگا۔ علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نو منتخب اراکین اسمبلی اور حکومت سازی میں شامل اراکین پاکستان کو مزید خوشحال، ترقی یافتہ اور درست سمت کی جانب لے جانے میں قوم کی رہنمائی کریں گے۔