وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کے ایمان پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے۔ خاکے بنانے والے امن کے دشمن ہیں۔ خاکوں کی اشاعت سے حالات خراب ہو نے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جو قرارداد پاس کی گئی اس سے واضح ہو گیا کہ پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ ایک پیج پر ہیں،وزیر اعظم پاکستان آرگنائزیشن آف اسلامک کو وآپریشن(او آئی سی) اور یونائیٹڈ نیشن (یو این) میں اس مسئلے کو اٹھائیں اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لیے قانون سازی کروائیں اور اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ کہ کوئی تہذیب ڈیڑھ ارب افراد کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔تمام مسلم ممالک مل کر اس فتنے کے خلاف آواز بلند کریں اور مضبوط حکمت عملی کے ذریعے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

وحدت نیوز(کراچی) ملت جعفریہ پاکستان 18اٹھارہ ذوالحج تا24چوبیس ذوالحج ہفتہ ولایت مناے گئی۔ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری ،وحدت ہائوس انچولی میں کراچی ڈویژن کے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویشن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہاکہ عالم اسلام کو عید غدیر کے پرمسرت موقع پر پورے عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہیں اور 18اٹھارہ ذوالحج تا24چوبیس ذوالحج ہفتہ ولایت منانے کا اعلان کرتے ہیں۔

رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حج الوداع کے روز پیغمبر اکرم کے توسل سے خدا نے دین کو مکمل کر دیا اور حضرت محمد ﷺ نے تاریخی خطبہ ارشاد فرمایا جس میں ولایت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سپرد کی گئی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ اٹھارہ ذوالحج کی مناسبت سے عید غدیر کے عنوان سے ملک بھر کی طرح کراچی شہر میں بھی چراغاں ،سیمینارز،لیکچرز،اور دیگر تربیتی پروگرام سمیت محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا اور جس میں اٹھارہ ذوالحج کی اہمیت کے عنوان پر علماء اور اسکالرز خطابات کریں گے اور اس عظیم عید کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کے اتحاد اور یگانگت کے لئے عید غدیر کا موقع انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم تمام مسلمانوں کو چاہئیے کہ اس موقع پر غدیر اور ولایت کا حق ادا کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن ،میر تقی ظفر ،علامہ نشان حیدر ،عارف رضا، آصف رضوی ، احسن عباس بھی ہمراہ موجود تھے۔

وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے زیراہتمام گذشتہ عام انتخابات میں تنظیم کو سپورٹ کرنے والے مومنین اور ورکرز کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ نظام کی تبدیلی اور صالح الہی نظام کا قیام ہماری جدوجہد کا مرکزی نکتہ ہے۔ انقلاب اور انتخاب تبدیلی کے دو راستے ہیں۔ایک جمہوری ملک میں پرامن جدوجہد کے ذریعے تدریجی تبدیلی کے لئے الیکشن میں حصہ لینا ضروری ہے۔ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے مجلس وحدت مسلمین مختلف محاذوں پر ملت کے حقوق کا دفاع کررہی ہے، پارلیمنٹ ایک اہم مورچہ ہے اس مورچے پر اہم اور موثرکردار ادا کرنے کے لئے پوری قوم مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قوم و ملک کی قسمت کے اہم فیصلے ہوتے ہیں ہم اسے کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے بلکہ موثر حکمت عملی کے ذریعہ اپنے سیاسی کردار کو مزید تقویت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام تنظیمی ساتھیوں کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مشکل ترین حالات میں پارٹی امیدواروں کی الیکشن مہم چلائی اور حالات کا مقابلہ کیا، یہی لوگ ہمارا سرمایہ ہیں۔ الیکشن نتائج سے قطعا مایوس نہ ہوں بلکہ ابھی سے آئندہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں ۔ بلدیاتی الیکشن میں حلقے مختصر اور امیدوار زیادہ ہوتے ہیں اس لئے موثر حکمت عملی کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ تقریب سے ممتازعالم دین علامہ عبدالمجید بہشتی، علامہ عبداللہ مطہری، ضلعی سیکریٹری جنرل برادر فدا عباس و دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی کابینہ سمیت سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے جکارتہ میں ہونے والے ایشین گیمز میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ہزارہ بچی نرگس کو شاندار کامیابی حاصل کرنے، کانسی کا تمغہ جیتنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی ۔ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں نے کہاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا فروغ نہایت ضروری ہے ،پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات نا کافی ہیں ،نوجوانوں کو منفی سر گرمیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کی مناسب معیاری سہولتیں دینے سے ہی ممکن ہے ،نئی نسل کو جدید دور کے تقاضوں کیمطابق سپورٹس سہولتیں دینے سے ہی ان میں چھپے نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔

وحدت نیوز (مشہد)  مجلس وحدت مسلین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 30 ویں برسی کی مناسبت سے مدرسہ علمیہ سلمانیہ میں ''شہید وحدت ''سیمینار کا اہتمام کیا گیا، سیمینار کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کی جبکہ سیمینار کے مہمان خصوصی اسلامی جمہوریہ ایران کے مایہ ناز اسکالر اور انقلاب کلچرل کونسل کے چیئرمین استاد رحیم پور ازغدی تھے، سیمینار میں علمائے کرام، طلاب اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کی سعادت معروف قاری الیاس اخلاقی نے حاصل کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے مخصوص انداز میں شہید قائد کی زندگی کے مختلف پہلوئوں خصوصاً وحدت مسلمین پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انقلاب کلچرل کونسل کے چیئرمین استاد رحیم پور ازغدی نے قائد شھید کی شھادت کی مناسبت سے امام خمینی (رہ) کے تعزیتی پیغام کو موضوع قرار دیا اور کہا کہ دشمن نے انہیں اس وجہ سے شہید کیا کہ وہ اسلام کے مخلص پیروکار اور امام حسین علیہ السلام کے سچے فرزند تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے اس تعزیت نامے میں حقیقی محمدی اسلام اور امریکی اسلام کے فرق کو واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ حقیقی اسلام ہمیشہ سے دشمنان اسلام کی آنکھوں میں کانٹا بن کر چبھتا ہے، نیز یہ نقطہ سیاسی واجبات میں سے ہے کہ ملت اسلامیہ پر حقیقی اسلام اور امریکی اسلام میں فرق واضح کرنا چاہیے۔ حقیقی محمدی اسلام کے پیروکار دشمن کی گولی کا نشانہ بنتے ہیں جبکہ امریکی اسلام کے پیروکار اسی فانی دنیا کو ہی اپنا ہدف اور مقصد سمجھتے ہیں۔ استاد رحیم پور ازغدی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہید عارف الحسینی کی یاد منانا اور ان کی عظمت پر بات کرنا ضروری ہے، لیکن اس سے بھی بڑھ کر ضرورت اس امر کی ہے کہ شہید کے افکار کو زندہ رکھا اور آئندہ نسلوں تک پہچایا جائے، تاکہ پاکستان کی سرزمین سے کئی ایک شہید عارف الحسینی جیسے لوگ پیدا ہوسکیں۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض حجت الاسلام والمسلمین عارف حسین تھہیم نے انجام دیئے۔ سیمینار کے آخر میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے اس برس عید الاضحی کے موقع پر مستحقین میں 20 من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کراچی ڈویژن کے سیکریٹری زین رضوی نے وحدت نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس برس بھی خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں ، سرجانی ٹائون، نارتھ کراچی ،ملیر، لانڈھی، بن قاسم، سولجر بازار، محمود آباد، لائنز ایریا اور دیگر علاقوں کے تقریباً500گھرانوں میں 20من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے پہلے روز ضلع ملیر کے مختلف علاقوں جعفرطیار، غازی ٹائون، فیوچر کالونی، چوکنڈی، جوگی موڑ کے 75 خاندانوں میں 4 من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، اسی طرح ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں لائنز ایریا، سولجر بازار، محمود آباد، سلطان آباداور دیگر علاقوں میں 6من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا،جبکہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ضلع وسطی کی جانب سے عید الاضحی کے دوسرے اور تیسرے روز سرجانی ٹائون ، نارتھ کراچی، لاسی گوٹھ ، بلدیہ ٹائون اور دیگر علاقوں کے 250مستحق گھرانوں, یتیموں اوربے سہارا افراد میں 15 بکروں اور مخیر حضرات کی جانب سے وافر مقدار میں عطیہ کیا گیا گائے کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree