وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے محرم الحرام کی آمد سے قبل انتظامی معاملات اور عزاداری سید الشہدا سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ''تحفظ عزاداری سیل ''تشکیل دیدیا، ملتان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت سے محرم الحرام کے دوران تعاون کی توقع ہے، ایران اور عراق کے زائرین کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیانات خوش آئند ہیں، اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی صوبائی حکومت عزاداروں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرے، پی ٹی آئی حکومت کے لیے محرم الحرام میں عزاداروں کو درپیش مسائل حل کرنا امتحان ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں پنجاب حکومت بے گناہ افراد کے خلاف مقدمات قائم کرنے اور شیڈول فورتھ میں نام ڈالنے سے باز رہے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے ملاقات میں عزاداروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، وزیرمملکت نے محرام الحرام اور زائرین کے حوالے سے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، ناصر عباس مہدی، محمد اصغر تقی، سید ندیم عباس کاظمی، سید محمد علی زیدی اور دیگر نے شرکت کی۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران انتظامیہ سے مکمل تعاون کی جائے گا اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداروں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے، اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں پانچ دن باقی رہ گئے ہیں لیکن ابھی اکثر محکموں کے کام مکمل نہیں ہوئے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے 53ویں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدائے 6ستمبر 1965کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ بدترین دشمنوں کی سنگین سازشوں کے باوجود مملکت خدادادپاکستان کی بقاءشہدائے وطن کی قربانیوں کے مرہون منت ہے،6ستمبر کادن ہمیں بھارت کی بذدل افواج کی شکست اور پاکستان کی شیر دل افواج کی فاتحانہ جنگی داستان کی یاد دلاتا ہے،پاکستان کی سرحدوں پر موجود پاک وطن کے جانباز بیٹے اپنے خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کا عزم لیکر ڈٹے ہوئے ہیں ۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہاکہ آج کے دن شہدائے پاکستان کے وارثان کو ہرگز فراموش نہ کریں شہدا کے یتیم بچوں سے ان کے گھروں پر جاکر ضرور ملاقات کریں ،پاکستان کی بقا اور استحکام کے لئے افواج پاکستان نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ۔ شہدائے پاکستان کی قربانیوںاور وارثان شہداءکی عظیم استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے ولایت مولا علی علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا. جس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے شرکت کی. کانفرنس میں مردوں اور خواتین نے شرکت کی. شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گل زیب نے خواتین سے خطاب کیا اور محترمہ سیمی الحسینی کو سیکرٹری جنرل ملتان مقرر کیا اور حلف لیا. اآ خر میں دعا کی گئی کہ خدا متعال ہمیں دین اسلام پر چلنے اور اس کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
وحدت نیوز( اسلام آباد) مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر ملال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید احمد اقبال رضوی، ناصرشیرازی، اسدعباس نقوی، مہدی عابدی، نثار فیضی،ملک اقرارحسین، علی احمر زیدی، علامہ مختارامامی، علامہ عبد الخالق اسدی،علامہ ڈاکٹر یونس حیدری اور صوبائی سیکریٹری جنرلز علامہ مبارک موسوی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ مقصودڈومکی، علامہ آغا سید علی رضوی ، علامہ برکت مطہری اور علامہ تصور حسین نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مشترکہ تعزیتی بیان میںشدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے علامہ اعجاز بہشتی اور دیگر پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکرتے ہوئے کہاکہ خدا وند متعال مرحومہ کو جوار چہادرہ معصومین ؑ میں جگہ عنایت فرمائے اور اس عظیم سانحہ پرایم ڈبلیوایم تمام لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی 12ویں شاندارتقریب کا انعقاد کیا گیا، کل 14 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 10اہل تشیع اور 4اہل سنت جوڑے شامل تھے، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ دور حاضر میں مہنگائی، بے روزگاری بے جا اور غلط رسومات کیوجہ سے خصوصا" تنگ دست اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے بر وقت شادی خانہ آبادی بے حد مشکل ہو چکا ہیں۔بروقت شادی بیاہ نہ ہونے کیوجہ سے اکثر نوجوان پریشانی کے شکار ہو کر مختلف نفسیاتی امراض کے شکار یو جاتے ہیں ۔
بیان میں کہاگیاکہ نوجوانوں کی اسی فطری ضرورت اور مالی مشکلات کے پیش نظر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ نے مخیر حضرات کے تعاون سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی ،سابق وزیر قانون سید محمد رضا ،سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل کامران حسین، معاون سکریٹری جنرل سید عباس اور پوری کابینہ ممبران بزرگوں اور مخلص ورکروں کی کوششوں سے حسب روایت اس سال بھی 14 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں منعقد ہوئی جس میں اہل تشیع کے علاوہ برادران اہل سنت کے بھی 4 جوڑے بھی شامل تھے ۔
اس اجتماعی شادیوں کے تسلسل سے اب تک 150 جوڑے سے زائد نوجوان خوشحال زندگی گزار رہےہیں جن کا تعلق نہ صرف اہل تشیع بلکہ مخلتف قبائل اور اقلیتی برادری سے بھی ہیں،ایسے اقدامات کا مقصد نوجوان نسل کو شادی میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن گذشتہ کئی سالوں سے اجتماعی شادیوں کا انعقاد کرتی آئی ہے جس سے برادار اقوام میں مذہبی ھم آہنگی اور برادرانہ تعلقات کو فروغ ملا ہے۔
اجتماعی شادیوں میں شریک تمام جوڑوں کو مختصر جہیز بھی دیئے گئے ۔ جس میں ایک عدد فریج، واشنگ مشین، سلائی مشین، چولہا، کمبل اور کیچن کا سامان ظروف وغیرہ شامل ہیں ۔ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، سابق وزیر قانون سید محمد رضا اور تقریب کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر عبدالمالک کاسی نے خطاب کیا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ نوجوانوں کی خانہ آبادی میں حائل رکاوٹوں بے جا رسومات کے خاتمے کیلئے سب مل کر نئی نسل کی شادی خانہ آبادی میں آسانیاں پیدا کریں،ایم ڈبلیوایم کی جانب سے بلاتفریق اجتماعی شادیوں کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے ملاقات ،زائرین کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زائرین کی مشکلات کے حل کے لیے کی جانے والی سنجیدہ کوششیں قابل تحسین ہیں،زائرین امام حسین علیہ السلام کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی میں وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے،مجلس وحدت مسلمین زائرین امام حسین علیہ السلام کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے حکومت سےہر قسم کی تعاون کے لئے تیار ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہ زائرین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کریں گے یہ ہماری ذمہ داری ہے ، میں خود ذاتی طور پر تفتان امیگریشن سنٹر کا معائنہ کرنے جائونگا،تفتان بارڈر پر امیگریشن عملے کو بڑھائیں گے تاکہ زائرین کوکسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل کونسل کے ایگزیکٹو ممبر سید محسن شہریار بھی شریک تھے۔