وحدت نیوز (اسلام آباد) بھارتی آبی جارحیت کا جواب جلد ازجلد پاکستان کے آبی ذخائر کی تعمیر ہے ،ڈیم مہم کے خلاف باتیں کرنے والے وطن سے دشمنی کر رہے ہیں ہندوستان کی دھمیکوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا چلا جا رہا ہے محفوظ پانی کے ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے گزشتہ ادوسر میں ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے نمائشی کاموں پر قوم کے سارے پیسے لگا دئے اور مستقبل کے لئے کسی شعبے میں کوئی منصوبہ بند ی کی نا کوئی منصوبہ مکمل کیا ۔آبی ذخائر کی تعمیر پر سیاست کرنے والے ملک کے مستقبل کے اندھیرے میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔سپریم کورٹ اور وزیر اعظم کے ڈیم بناو مہم کی بھرپور تائید کرتے ہیں ۔ہندوستان کی سیاست میں پاکستان دشمنی ایک معروف حربہ ہے ہندوستانی حکمران جب بھی مشکل میں پھنستے ہیں وہ پاکستان کے خلاف بیان بازی شروع کردیتے ہیں ۔پاکستانی قوم بہادر اور محب وطن ہے ۔ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے وطن عزیزکا بچہ بچہ پاکستان کی محبت سے سرشار اور قربانی کے لئے تیار ہے ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد ) ایران کے شہراہواز میں ہفتہ دفاع مقدس کی فوجی پریڈ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ایران استعماری قوتوں کیخلاف ایشیا ءمیں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،اس بزدلانہ حملے میں داعش کے سرپرستی کرنے والے عرب ممالک ملوث ہیں،امریکہ اور استعماری قوتوں کے کٹھ پتلیوں کے ناپاک عزائم کو ایرانی شہید پرور قوم اپنے صبر استقامت و مقاومت سے ناکام بنائےگی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کےشہر اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کیساتھ پاکستانی قوم کی جانب سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں دہشتگردوں کے سرپرست رسوا ہو رہے ہیں،آل سعود اور امارات کے سیاہ کارنامے سب کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں،ہم دنیا بھر کے حریت پسندوں اور مظلوموں کا ساتھ دیتے رہیں گے،دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایرانی بہادر قوم کیساتھ ہیں،انشااللہ بہت جلد دہشتگرد اور انکے سرپرست اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) محرم الحرام کے پہلے عشرے کے پر امن انعقاد میں جہاں سکیورٹی اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے وہیں بلدیاتی اداروں اور کے الیکٹرک کی کارکردگی قابل مذمت ہے،محرم الحرام میں امن وامان کاقیام جہاں سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے وہیں بلدیاتی اداروں اور کے الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سندھ کی بلدیاتی اور شہری حکومت باقی ایام عزاصفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کا ازالہ کرے، کے الیکٹرک انتظامیہ 8ربیع الاول تک تمام امام بارگاہوں کو رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دےکسی بھی حادثاتی کیفیت میں تمام تر ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات سید احسن عباس رضوی نے وحدت ہائوس سے جاری ایک بیان میں کیا۔
احسن عباس نے مزید کہاکہ محرم الحرام میں شہر کے بیشترعلاقوں میں صفائی ستھرائی ، روشنی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئےجبکہ سڑکوں کی استرکاری کا کام بھی شہر کے کسی علاقے میں نہیں کیا گیاجبکہ ہر سال محرم الحرام سے قبل ٹوٹ پھوٹ کی شکارسڑکوں کو آمد ورفت کیلئے پیچ ورک یا کارپیٹ کرکے آماد ہ کیاجاتا تھا، لانڈھی، کورنگی ، بن قاسم، سعودآباد، سرجانی ٹائون ، نارتھ کراچی اورنگی ٹائون بالخصوص ضلع کونسل کراچی کے حلقوں میں عزاداری کے اجتماعات کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا گیا، شہری حکومت فنڈ ز کی عدم فراہمی اور اختیارات اور صوبائی حکومت صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کو واٹر بورڈہیڈ آفس میں منعقدہ اجلاس میں کراچی کے مضافاتی علاقوں میں عزاداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا تھا لیکن پورا عشرہ گذرنے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں متعددمقامات پرمنتظمین اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج کے مسائل سے وقتی نجات حاصل کی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ماضی کی نسبت اس محرم الحرام میں بلدیاتی اداروں نے عزاداروں، منتظمین اور پرمٹ ہولڈرز کے ساتھ قابل قدر تعاون نہیں کیا ، متعددعلاقوں میں جلوس ہائے عزا سیوریج کے گندے پانی اور کچرے ، گندگی اور غلاظت کے ڈھیر کی وجہ سے متاثر ہوئے ، شہری علاقوں کے علاوہ ملیر،لانڈھی ، کورنگی ، سعود آباد، بن قاسم، سرجانی ، نارتھ کراچی،لائنز ایریا اور دیگر مضافاتی علاقوں میں بھی عزاداری کے اجتماعات ، مجالس اور جلوس منعقد کیئے جاتے ہیں جہاں بلدیاتی ادارے توجہ نہیں دیتے لہذٰا ہم سندھ حکومت خصوصاًوزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی اور کے الیکٹرک انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ 8ربیع الاول تکہونے والی مجالس اور جلوس عزاکے روٹس پر صفائی ستھرائی اور روشنی کےموثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ کمشنر کراچی کے الیکٹرک کو پابند کریں کہ تمام مساجد وامام بارگاہوں کو عشرہ مجالس عزاکے انعقاد کی بناءپر لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیا جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ بنیادی حقوق کی پامالی پر بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔
وحدت نیوز(کراچی) جلوس ہائے عزاءسب کیلئے ہیں، عزاداری میں فقط شیعہ ہی نہیں بلکہ اہل سنت مسیحی ، ہندواور دیگر مذاہب کے افراد بھی شرکت کرتے ہیں ،سکیورٹی ادارے کنٹینرزاور فون سروس کی بندش سے شہریوں کو ازیت دینا بند کریں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے وحدت ہائوس کراچی میں عزاداری سیل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے کامیاب آپریشنز کے بعد دہشت گرد عناصر کی کمر ٹوٹی ہے اور الحمد اللہ وطن عزیز میں دہشت گردی کے واقعات میں بتدریج کمی آئی ہے، تمام شہروں کی بلاتفریق حفاظت اور مذہبی رسومات کا تحفظ ریاستی اور عسکری اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن اس ذمہ داری کی ادائیگی کسی شہری کو ازیت پہنچا کر نہیں کی جاسکتی،سکیورٹی ادارے موبائل فون سروس کی بندش اور کنٹینرزلگا کرشہریوں کو تکلیف میں مبتلا کرنے کے بجائے موثر انٹیلیجنس معلومات اور ٹھوس نگرانی کی بنیاد پر مجالس اور جلوس عزاکی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ جلوس ہائے عزاکے روٹس پر کنٹینرزلگاکر 6سے 8گھنٹے قبل ٹریفک کی روانی میں تعطل اوراسی طرح جلوس کےاوقات کے بجائے قبل از وقت تا بعد از وقت تک پورے شہر میں موبائل فون سروسز کا بند رکھاجانا کسی صورت بھی قابل ستائش اقداما ت نہیں ہیںان اقدامات سے شہریوں خصوصاًبزرگوں اور بیماروں کو ایمرجنسی کی کیفیت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ملت جعفریہ اس طرح سکیورٹی کے نام پر شہروں کو ازیت پہنچانے کے عمل کی سختی سے مذمت کرتی ہے اور ساتھ ساتھ وفاقی وصوبائی حکومت اوراعلیٰ سکیورٹی حکام سے سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ مذہبی اجتماعات خصوصاًجلوس ومجالس عزاکی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کنٹینرز رکھنے اور موبائل فون سروس کی بند ش کے بجائے ، دہشت گردی میں ملوث مرکز کی بندش ، گرفتار دہشت گردوں کی عبرت ناک سزااوردیگر متبادل ذرائع پر توجہ دی جائے۔
وحدت نیوز(آرٹیکل) ایام محرم الحرام ہے اور ہمیں دنیا کے ہر کونے میں یا حسین کی صدائیں سنائی دیتی ہے، ساری کائینات ہمیں حسین کا دیوانہ لگتا ہے، لاکھوں جانیں حسین پر قربان ہونے کے لئے تیار نظر آتے ہیں۔ آخر کیا وجہ ہے کہ ساری دنیا عاشق حسین ہے؟ مسلمان ہو یا غیر مسلم جب اسم حسین کو زبان پر ورد کرتے ہیں تو سب احترام کرتے ہیں اور امام حسین کے یثار و قربانی کی تعریف کرتے ہیں اور ان کی سچائی، خلوص، جزبہ شہادت، جذبہ ایمانی اور بہادری کو داد دیتے ہیں۔
آخر کیا وجہ ہے کہ ۱۳۷۹ سال گزرنے کے باوجود کربلا ابھی تک زندہ ہے؟ امام حسین علیہ السلام نے ایسا کیا کیا تھا کہ جس کی وجہ سے ساری دنیا امام حسین کو فراموش نہیں کرسکے؟ کیا وجہ ہے کہ ساری دنیا، مسلمان، مسیحی، ہندو، کافر سب امام حسین کو اور ان کے اہداف و قربانی کو یاد کرتے ہیں؟ کیا دنیا میں واقعہ کربلا کے بعد کوئی ظلم و ستم نہیں ہوا؟ کسی کو بھوکا پیسا قتل نہیں کیا گیا؟ آخر کیوں دوسرے واقعات وقت کے ساتھ ساتھ تاریخ کا حصہ بن جاتا ہے مگر واقعہ کربلا ہر زمانے اور ہر دور میں نیا لگتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ہدف و درس کربلا اسی زمانے کے لئے ہے۔
اس کے لئے ہمیں سب سے پہلے شخصیت حسین کو دیکھنا ہوگا کہ آخر خود امام حسین کون ہے ان کی شخصیت کیا ہے، امام حسین کو پہچانے کے بعد ہم ان کے اہداف اور مقصد کو سمجھ سکتے ہیں۔ امام جسین کی شخصیت کے بارے میں رسول اکرم ص کی بے شمار احادیث موجود ہیں، ان میں سے ایک حدیث میں یہاں نقل کرنا چہتا ہوں کہ رسول اکرم ص فرماتے ہیں: "حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں"۔ یعنی کردار، گفتار و رفتار میں حسین رسول اکرم ص کی طرح ہے، جس طرح رسول اللہ ص ساری انسانوں کے لئے رحمت بن کر آئے اسی طرح امام حسین بھی انسانوں کے لئے ہادی و امام امت ہیں اور ظلم و بربریت کے اندھیری میں ڈوبی ہوئی قوموں اور انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ حسین اور رسول اللہ ص میں فرق صرف یہ ہے کہ حضرت محمد خدا کے آخری نبی ہیں اور حسین امام ہے جنہوں نے اپنے نانا کے دین کو بچانے کے لئے اپنی جان، مال، ناموس سب کو قربان کیا اور دین محمدی کو بچایا۔
واقعہ کربلا اور دنیا میں رونما ہونے والے دوسرے حادثوں میں بہت بڑا فرق ہے، ہم اگر تاریخ کا مطالعہ کریں تو پتہ چلتاہے کہ تاریخ انسانی ظلم و بربریت، جنگ و جدال کے واقعات سے بھری پڑی ہے جن کے پیچھے خودغرضی، مفاد پرستی، شخصیت پرستی، ہوس پرستی، قوم پرستی، طاقت پرستی نظر آتا ہے لیکن حق و باطل اور خداپرستی کا معیار کہی نظر نہیں آتا، یہی وجہ ہے کہ جس حادثہ کی اہداف و مقصد محدود ہوتا ہے وہ اسی محدودیت میں دفن ہو جاتا ہے۔
لیکن واقعہ کربلا اور شخصیت حسینی ان سب سے ہٹ کر ہے یہ حماسئہ کربلا و حماسئہ حسینی ہے، یہ ایک حادثہ اور ایک شخصیت نہیں ہے بلک یہ ایک ایسا جامع واقعہ ہے جو زمان، مکان، رنگ نسل، مفادات، ریاکاری و دنیاوی خواہشات سے بالاتر ہے، یہ حق و باطل کا میزان ہے، یہ مظلومیت و بہادری کا درس گاہ ہے، یہ ایمان و سچائی کا مرکز ہے، یہ وفا و بہادری کا ناختم ہونے والا سلسلہ ہے، یہ ایک ایسا درس گاہ ہے جو ہر زمانے کے انسانوں کے لئے درس فرق مابین حق و باطل سیکھاتا ہے۔ جیسے جیسے دنیا مادہ پرستی و ظلم و ستم کی جانب رواں ہے درس کربلا و اہداف حسینی انسانوں کے سامنے واضح ہو رہی ہے۔ اسی لئے واقعہ کربلا اور شخصیت امام حسین ہر ایک کے دلوں میں زندہ ہے، ہر باشعور انسان کردار و گفتار امام حسین کو اپنے لئے مشعل راہ سمجھتا ہے۔
۔ روس کے معروف مفکر اور ادیب ٹالسٹائی نے کہا ہے: "امام حسین ان تمام انقلابیوں میں ممتاز ہیں جو گمراہ حاکموں سے گڈگوورنینس کا تقاضا کرتے تھے، اسی راہ میں انہیں شہادت حاصل ہوئی۔"
۔ عصری جاپان کے مصنف کوئیانہ نے اپنی ایک تحریر میں لکھا ہے کہ: "امام حسین کا انقلاب پسے ہوئے طبقے کے لیے جدوجہد کا راستہ روشن کرتا ہے، سوچ کو توانائی دیتا ہے، گمراہی سے نکالتا ہے اور حصول انصاف کے سیدھے راستے پر ڈال دیتا ہے۔"
۔ تھامس کارلائل نے کہا کہ: "واقعہ کربلا نے حق و باطل کے معاملے میں عددی برتری کی اہمیت کو ختم کر دیا ہے۔ معرکہ کربلا کا اہم ترین درس یہ ہے کہ امام حسین اور ان کے رفقا خدا کے سچے پیروکار تھے، قلیل ہونے کے باوجود حسین کی فتح مجھے متاثر کرتی ہے۔"
۔ تاریخی محقق اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ ایڈورڈ گیبن نے “دی فال آف رومن ایمپائر” میں واقعہ کربلا کو انتہائی دلسوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ: "امام حسین کی مظلومانہ شہادت اور کربلا کے دلخراش واقعات ایک سرد دل انسان کی آنکھوں میں بھی آنسو اور دلوں میں ہمدردی پیدا کردیتے ہیں۔"
۔ روسی مفکر اوگیرا کا کہنا ہے کہ: "حسین ہر اس طبقے کے لیے مثال ہیں جو طبقاتی جبر کا شکار ہے، وہ حکمران جو اپنا تخت مفلوک الحالوں کے سروں سے تعمیر کرتے ہیں پھر ان کے جانشین بھی یہی کچھ کرتے ہیں جب تک کہ ان کا احتساب نہ کر دیا جائے وہ دوسروں کا استحصال کرتے رہتے ہیں۔"
۔ انگلش رائٹر تھامس لیل نے اپنی کتاب "انسائیڈس عراق" میں لکھا ہے کہ: "امام حسین کے عقیدتمند ایسے دیوانے ہیں کہ اگر انہیں صحیح رخ میں گائیڈ کیا جائے تو یہ دنیا کو ہلا کے رکھ سکتے ہیں۔ تھامس ۱۹۱۸-۱۹۲۱ میں سرکاری طور پر عراق میں تعینات تھا اور یہ بات اس نے شہدا کربلا کے گرد عزاداری دیکھ کر کہی تھی۔"
۔ وولف انسٹی ٹیوٹ کیمبرج کے بانی ڈائریکٹر، ڈاکٹر ایڈورڈ کیسلر نے اپنے ایک لیکچر میں کہا کہ: "موجودہ دنیا کی ملٹی فیس سوسائیٹیز میں سب سے بڑا مسئلہ سوشل جسٹس کا ہے اور سوشل جسٹس حاصل کرنے کے لیے امام حسین بہترین رول ماڈل ہیں۔"
۔ انٹرفیتھ گروپ کی ایکٹیوسٹ و ریسرچر ڈائنا ملز نے کہا ہے کہ: "امام حسین نوع انسان کے لیے رول ماڈل ہیں، میرے لیے امام حسین کئی جہتوں سے مسیح کے متوازی نظر آتے ہیں، خدا کے حکم پر پورا اترنے کی خاطر انہوں نے بھی ہر چیز کو بالائے طاق رکھ دیا تھا، امام حسین کی یہ بات مجھے بیحد پسند ہے کہ تم میری جان تو لے سکتے ہو لیکن میرا ایمان نہیں لے سکتے۔"
۔ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ "میرا یہ ماننا ہے کہ اسلام کا پھلنا پھولنا تلوار سے نہیں بلکہ ولی خدا امام حسین ابن علی کی قربانی کا نتیجہ ہے، دوسری جگہ کہا، اگر میرے پاس امام حسین کے ساتھیوں جیسے بہتر لوگ موجود ہوں تو میں چوبیس گھنٹے میں ہندوستان آزاد کرالوں، ایک اور جگہ کہا اگر ہندوستان کو آگے بڑھنا ہے تو امام حسین کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔
. جواہر لعل نہرو پنڈت نے کہا تھا، امام حسین کی قربانی کسی ایک قوم کی نہیں بلکہ سب کے لئے صراط مستقیم کی اعلی ترین مثال ہے۔اسی لئے جوش ملیح آبادی نے کیا خوب کہا ہے:
کیا صرف مسلمان کے پیارے ہیں حسین
چرخ نوع بشرکے تارے ہیں حسین
انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہے حسین
تحریر۔۔۔ناصررینگچن
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے محرم الحرام کے دوران پورے ملک میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر پولیس ،فوج ،رینجرز، ایف سی اور دیگر انتظامی اداروں بالخصوص وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفرید ی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون و آئین کی پاسداری کرنے والے ریاستی ادارے ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔عزاداری کے پروگراموں کو بہترین سیکورٹی فراہم کر کے ذمہ داران نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کی صلاحیتوں سے مکمل طور پر لیس ہیں۔ملت تشیع کا عزاداری کے پروگراموں کے دوران ریاستی اداروں کے افسران و اہل کاروں کے ساتھ بھرپور تعاون اس امر کا عکاس ہے کہ شیعہ قوم اس ملک کے ذمہ دار لوگ ہیں اور قانون و آئین کے پابند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پُرامن صورتحال اس حقیقت کا برملا ثبوت ہے کہ وطن عزیز سے دہشت گردوں کا کافی حد تک صفایا کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہ ریاستی اداروں کے ساتھ ملت تشیع کا تعاون اس وقت تک اسی طرح جاری رہے گا جب تک ہمارے ساتھ قانون و انصاف کی زبان میں بات کی جاتی رہے گی۔ہم باہمی احترام اور منصفانہ طرز عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ اختیارات کے ناجائز استعمال یا متعصب لب و لہجہ ہمیں کسی صورت برداشت نہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عزاداری کے پروگراموں کو تحفظ فراہم کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف، ڈی جیزینجرز، تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان و آزادکشمیر اور فاٹا کے اعلیٰ پولیس و انتظامی افسران اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔